نون لیگ کی انتقامی کارروائیوں کا مقصد ضرب عضب کو متاثر کرنا ہے، مہدی عابدی

01 ستمبر 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد)  وفاق، پنجاب اور گلگت بلتستان میں نون لیگ کی حکومت ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، دہشت گردی کی اس جنگ میں سب سے بڑی قربانی ملت تشیع نے دی، ہم نے اپنے 20 ہزار سے زائد پیاروں کی لاشوں کو کندھا دیا، لیکن پاکستان کی سلامتی پر آنچ تک نہیں آنے دی، طالبان کیخلاف آپریشن کا مطالبہ روز اول سے ہمارا ہی تھا، ہم نے ان درندہ صفت دہشت گردوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا، جو آج سچ ثابت ہوئے، ملت جعفریہ کیخلاف نون لیگ کی انتقامی کارروائیاں دراصل آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے مرکزی رہنماوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار اور ان کے سیاسی سرپرست تو پنجاب کابینہ میں وزارت کے مزے لوٹ رہے ہیں، ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ دہشت گرد مخالف قوتوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے، انہوں نے کہا کہ علامہ محمد امین شہیدی کی اتحاد بین المسلمین کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ملی یکجہتی کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل میں اُن کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے سب سے بڑے مخالف ہیں، پنجاب حکومت میں شامل دہشت گردوں کے ہمدرد وزیر کی ایما پر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس جھوٹی ایف آئی آر کے آڑ میں علامہ امین شہیدی کی گرفتاری ملت تشیع کی شہ رگ پر ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree