وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف عالم دین علامہ سید باقرعباس زیدی کو ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کا چیئرمین نامزد کردیا ہے،مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق علامہ باقرعباس زیدی کی بحیثیت مرکزی چیئرمین خیرالعمل فائونڈیشن نامزدگی کےاحکامات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےجاری کیئے ہیں،واضح رہے کہ علامہ باقرعباس زیدی ایک برجستہ وباعمل عالم دین ہیں،جو کہ درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں،مختلف فلاحی امورکی انجام دہی میں شب روز کوشاں ہیں،عربی اور فارسی زبان پر مکمل عبور رکھتے ہیں،جبکہ رہبر ولی امر مسلمین آیت خامنہ ای کی استفتاءکا اردوزبان میں ترجمہ علامہ باقرعباس زیدی کی علمی خدمات میں ایک عظیم کارنامہ ہے۔