لاہور:علامہ راجہ ناصر عباس کے دست مبارک سے المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج کے تعمیراتی کام کا آغاز

20 جنوری 2014

وحدت نیوز(لاہور) المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج علاقے کی ترقی اور تعلیمی معیار کو بہتربنانے کی جانب ایک اچھا قدم اور نیک کاوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ملک سے فاسد نظام کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ آٹھ ایکڑ زرقبے پر محیط یہ منصوبہ تعلیمی میدان میں ایک منفرد ادارہ ثابت ہو گا، بزدل حکمران دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہیں۔ کراچی کے بعد پنجاب میں بھی دہشت گردوں کا جادوسر چڑھ کر بولنا شروع ہوا ہے۔ عمران خان اور نواز شریف نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ تحریک انصاف عوام سے زیادہ دہشتگردوں کے ترجمان کرتی نظر آتی ہے۔ طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے اس کینسر کو ملک کے طول و عرض میں پھیلا رہے ہیں۔ وطن عزیز کے غیور اور محب وطن عوام دہشت گرد اور اور اُن کے حامی قوتوں کو پاک سر زمین پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج کے تعمیراتی کا م کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تکفیری فرقہ واریت پھیلانے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں۔ تکفیریوں اور شدت پسندوں کے مدارس دہشتگردی کی فیکٹریاں ہیں۔ جہاں سے بھی کوئی خود کش حملہ آور کی شناخت ہو جاتی ہے وہ کسی نہ کسی تکفیری مدرسے کا طالبعلم نکلتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیا ۔ بنوں میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے اور نوجوانوں کی شہادتوں پر ظالمان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے قاتلوں سے مذاکرات کی باتیں شہداء کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے بنوں میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے باوفا بیٹوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اس ملک دشمن گروہ کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کا اعلان کریں۔


بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دست مبارک سے المصطفیٰ اسلامک یونیورسٹی اینڈ ایجوکیشنل ولیج کے تعمیراتی کام کا سنگِ بنیاد رکھا ، اس موقع پر علمائے کرام اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree