لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت نہ رکے تو سفیر کو کو ملک بدرکردیا جائے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

28 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سکرٹر ی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے سرحدی علاقوں کی مسلسل خلاف ورزی کے نتیجے میں مزید چھ افراد کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت عالمی قوانین اور تمام اخلاقی و سفارتی تقاضوں کو ڈھٹائی سے پامال کرنے میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کی اس جارحیت کا سختی سے نوٹس لے بصورت دیگر خطے پر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن میں ان طاقتوں کو شکست ہوئی ہے جن کی پشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے۔یہی بات اب بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ پاکستان میں امن ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی ایک غیر مدبر اور نا اہل حکمران ہے جو اپنے ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری اس کے جنگی عزائم کو واضح کر رہی ہے۔بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل نا قابل قبول ہے۔ افواج پاک داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپے دفاع میں بھی پوری طرح چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو طلب کیا جائے۔ اگر بھارت اس ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو اس سے فورا سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جانا چاہیے۔ علامہ ناصر نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree