علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیرصدارت ایم ڈبلیو ایم کی شوری عالی کا اجلاس، سابق تنظیمی فیصلوں کی روشنی میں مرکزی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ

10 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کا اجلاس اسلام آباد میں علامہ شیخ حسن صلاح الدین کی زیرصدارت ہوا، جس میں شوریٰ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ شبیر بخاری سمیت چاروں صوبوں سے سیکرٹری جنرل شریک تھے۔ اجلاس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر تہور حیدری بھی شریک تھے۔ اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ شوریٰ عالی کے اجلاس میں سابق تنظیمی فیصلوں کی روشنی میں مرکزی کابینہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree