علامہ راجہ ناصر عباس کی علامہ عباس کمیلی وعلامہ عقیل صادقی سے ملاقات

25 اکتوبر 2013

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی  وفد میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار جلبانی ، ضلعی رہنمارضا عباس او ر احسن عباس بھی موجود تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ عباس کمیلی کو  ۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان قومی و ملی معاملات اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہو ئی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ عباس کمیلی نے توہین رسالت (ص) قانون کے غلط اور جھوٹے استعمال پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ توہین رسالت (ص) ایکٹ پاکستان میں ذاتی مخالفین سے انتقام لینے کے لیئے ذیادہ استعمال ہورہا ہے ، جو کہ باعث تشویش ہے ، توہین رسالت (ص) ایکٹ  کہ صحیح استعمال کے لئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ عباس کمیلی سے کہا کہ توہین رسالت (ص) ایکٹ کے صحیح استعمال اور بے گناہوں کو اس مشکل سے بچانے کے لئےپہلے مرحلے میں کوائف کی جمع آوری کا کام مکمل کیا جا ئے گا  پھر مجلس وحدت مسلمین آپ کی مشاورت سے سفارشات مرتب کر کے اسلامی نظریاتی کونسل کو ارسال کر ے گی ، علامہ عباس کمیلی نے اس حوالے سے اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلایا۔

 

بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں خطیب  مسجد شاہ خراسان علامہ عقیل عباس صادقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ صادقی کی خیریت دریافت کی اور انہیں  ۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree