علامہ راجہ ناصرعباس کی خیبرپختونخواہ داخلے پر پابندی ،تحریک انصاف کے اس دوہرے معیار کیخلاف احتجاج کریں گے، محمد مہدی عابدی

23 نومبر 2015

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات سید محمد مہدی عابدی نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور میں جلوس عزاء میں جانے سے روکنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں ہماری نسل کشی روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سمیت اسمبلی میں موجود بعض وزراء ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں آگے نظر آتی ہے۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ حکومت محرم الحرام میں شیعہ نسل کشی روکنے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے 1ماہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا کیا جو ملی نقصان ہے صوبہ میں موجود کالعدم جماعتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تا حال کوئی ایکشن نہیں لیا گیاجس سے صوبہ کی عوام بھی حکومت سے بدزن ہے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ایم ڈبلیو ایم کی تنظیمی و سیاسی سر گرمیاں روز روشن کی طرح اہلیان پاکستان کے سامنے عیاں ہیں ملی وحدت مظلوموں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور ہر ملک و اسلام دشمن عناصر کے خلاف سدا ئے احٹجاج بلند کرنے سمیت ملکی عوام کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے لیڈر اور اتحاد امت کے داعی شخصیت ہیں،تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہی اس کے لئے تنہائی کا سبب بنے گا،دہشت گردوں کو کے پی کے کھلی آزادی اور امن پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،کے پی کے حکومت کے خلاف ملت جعفریہ ہر فورم پر آواز اٹھائے گی ،تحریک انصاف کی اس دوہرے معیار کیخلاف احتجاج کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree