علامہ امین شہیدی کی اتحاد امت کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ان کا بال بھی ٹوٹا تو ذمہ دار نواز حکومت ہو گی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

03 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ امین شہیدی کے جھوٹے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کو حکومتی بیلنس پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ہے ، انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف بلاجواز اقدام ریاستی امن وامان کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا، ریاست دہشت گردوں اور امن پسند وں میں فرق کرے، علامہ امین شہیدی کی اتحاد امت کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، علامہ امین شہیدی کا بال بھی ٹوٹا تو ذمہ دار نواز حکومت ہو گی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کارکنان کو صبر وتحمل کا دامن تھامے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کے اشتعال میں آنے کی ضرورت نہیں ہم قانون جنگ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے لڑیں گےاور فتح یقیناً حق وسچ کی ہوگی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے علامہ امین شہیدی کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام مرکزی رہنماوں سمیت صوبائی سیکریٹری جنرل جن میں سیکریٹری جنرل صوبہ پنجاب  علامہ عبدالخالق اسدی، سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ مختار امامی، سیکریٹری جنرل صوبہ خیبر پختونخواہ علامہ سبطین حسینی، صوبائی سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصودڈومکی،صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ نیئر عباس مصطفویٰ  اور  سیکریٹری جنرل ریاست آزاد جموں کشمیرعلامہ تصور جوادی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree