وحدت نیوز(لاہور)علامہ آغا سید علی الموسوی آسمان ہدایت کا روشن ستارہ تھے،انہوں نے اپنی ساری زندگی معاشرے سے تاریکیوں کا خاتمے اور تعلیمات اہلیبیت کے نور سے معاشرے کو منور کرنے میں صرف کر دی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے لاہور جامع مسجد کشمیریاں موچی دروازہ میں علامہ آغا سید علی الموسوی کی برسی کے تقریب سے ظاب میں کیا انہوں نے کہا کہ علامہ آغا علی الموسوی نے لاہور شہر میں علم و عمل کے چراغ روشن کرکے لوگوں کو دین الیہ کی طرف متوجہ کیا،ان کی دینی جدو جہد سے معاشرے میں جو تبدیلی پیدا ہوئی اس کے اثرات ہمیشگی کی حیثیت رکھتا ہے،ان کی جدو جہد کے نقوش اس قدر گہرے ہیں انہیں فراموش کرنا ممکن نہیں،آغا علی الموسوی اتھاد امت کے عظیم داعی تھے ،انہوں نے ملک بھر میں خصوصی طور پر شیعہ سنی وحدت کے لئے انتھک کاوشیں کی،آپ وطن کی محبت سے سرشار شخصیت کے مالک تھے ان کی ملی قومی دینی و اجتماعی خدمات کا دائزہ اس قدر وسیع ہے انہیں شمار کرنا ممکن نہیں،علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی اسلامی تحریکوں سے وابسطہ شخصیات آپ سے رہنمائی لیتے تھے۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے تمام اسلامی تحریکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،تکفیریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے بغیرملک سے دہشت گردی کا خاتمی ممکن نہیں،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے راگ آلاپنے والے حکمران تکفیریوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،پنجاب میں تکفیری گروہ روز بہ روز منظم ہوتے جا رہے ہیں،جبکہ دوسری جانب پنجاب حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو زیر کرنے میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں،پنجاب بھر میں ملت جعفریہ کے سینکڑوں لوگوں کو بلاجواز پابند سلاسل کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا ہمیں دہشت گردوں کیخلاف آواز اُٹھانے کی سزا دی جارہی ہے،ہمارے ہزاروں شہدا ء کے قاتل اب تک آزاد ہیں،پنجاب حکومت کے یہ مظالم ناقابل برداشت ہیں،ہمارا منشور ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کی حمایت جاری رکھیں گے۔