صدر اوبامہ کا یہ بیان کہ شام سے بشار الاسد کو جانا ہو گا امریکی ایجنڈے کو واضح کر رہا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

24 نومبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ طالبان ،داعش اور القاعدہ کے خاتمے کی آڑ میں امت مسلمہ کی نسل کشی میں مصروف ہے۔یہود و نصاری کے گٹھ جوڑ سے اس وقت تک عراق،افغانستان، شام ،یمن اور دیگر مسلم ممالک میں لاکھوں مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔امریکہ دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتا بلکہ اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔شام اور عراق میں دہشت گردی کے مراکز کو امریکہ سمیت صیہونی طاقتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔صدر اوبامہ کا یہ بیان کہ شام سے بشار الاسد کو جانا ہو گا امریکی ایجنڈے کو واضح کر رہا ہے۔امریکہ خطے میں اسرائیلی بالادستی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے ۔شام کی موجودہ حکومت اسرائیلی عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد کو اسرائیل مخالف قوتوں کی حمایت پر امریکہ سیخ پا ہے۔ مسلم حکمرانوں کو اب امریکہ کے خلاف بلا تاخیر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔جو حکمران امریکہ سے دوستی کے سہانے خواب دیکھنے میں مصروف ہیں انہیں اس حقیقت کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں سے امریکہ کی دوستی اس کے مفادات کی تکمیل تک ہی قائم رہتی ہے۔انہوں نے کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں کا امریکہ کو بخوبی علم ہے۔روس سمیت تمام عالمی طاقتوں کو دہشت گرد گروہوں کی سرکوبی میں کردار ادا کرنا ہو گا لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر معصوم اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree