وحدت نیوز(کراچی) حسینیت ہر دور کے یذیدیت کے مقابلے کا درس دیتی ہے ، ہم نے ہزاروں شہداء کی قربانیاں دیں لیکن کبھی ارض وطن کے خلاف کسی محاذآرائی کا حصہ نہیں بنے ، پاکستا ن شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا اور انشاء اللہ ملکر ہی بچائیں گے ، محب وطن شہریو ں اور علمائے حق کے قتل عام میں مقامی امریکی ایجنٹ ملوث ہیں ، جمعیت علمائے پاکستان علامہ دیدار جلبانی کی شہادت پر اہل تشیع برادری اور مجلس وحدت مسلمین کے غم میں برابر کی شریک ہے ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سیدعقیل انجم قاردی نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی کے جلوس جنازہ کے شرکاء سے نمائش چورنگی پر خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ کربلا کے ماننے والے موت سے نہیں ڈرتے ، حسینی ہر لمحہ شہادت کے لئے آمادہ رہتا ہے ، عصر کی یذیدی قوتوں کو شکست دینے کے لئے حسینی عزم و حوصلے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شیعہ سنی کو آپس میں لڑوانے کی تیاری کی جارہی ہے ، بیدار شیعہ سنی علماء اپنے اتحاد سے ان نادیدہ قوتوں کے عزائم خاک میں مادیں گے ، علامہ دیدار جلبانی سمیت دیگر بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں مقامی داڑھی اور بغیر داڑھی والے استعماری ایجنٹ ملوث ہیں ، جن سے ہمیں ہو شیار رہنے کی ضرورت ہے ، علامہ دیدار جلبانی کی شہادت نہ فقط اہل تشیع بلکہ تمام اہل وطن کا نقصان ہے ،شہید اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی تھے ، ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سمیتجمعیت علمائے پاکستان کے تمام کارکنان علامہ دیدار جلبانی کی شہادت پر اہل تشیع برادری اور مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور کارکنان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔