وحدت نیوز (مظفرآباد/اسلام آباد) سابق وزیر بلدیات آزاد کشمیر و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد کی اسلام آباد بھوک ہڑتالی کیمپ آمد ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات اور اظہار یکجہتی ، ریاستی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ، میڈیا سیل آزاد کشمیر سے جاری تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما خواجہ فاروق احمد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ، 14روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی ، ملاقات میں انہوں نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قائد وحدت کی آواز کو حق و سچ کی آواز قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ، شیعہ سنی عوام باہم محبت و بھائی چارے سے رہتے ہیں ، ان کے درمیان کوئی اختلاف یا دشمنی نہ ہے ، شرپسند اور وہ عناصر جو اس ملک کے دشمن ہیں وہ اس مشن پر ہیں کہ شیعہ سنی کو باہم دست و گریبان کریں لیکن وہ کسی طور پر کامیاب نہیں ہوں گے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ظالم کو للکار کر بتا دیا ہے کہ اب اس ملک میں امن و محبت چاہیے ، اس ملک میں سکون چاہیے ، سیکرٹری سیاسیات آزاد کشمیر سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائد وحدت کے پاس اظہار یکجہتی کے لیے شیعہ سنی سب آئے ہیں ، قائد وحدت کسی ایک مکتب کے لیے نہیں بلکہ مظلوم کی آواز بن کر بیٹھے ہیں ، خود صعوبتیں اٹھا کر ملک و قوم کے لیے ، محروم و مظلوم کے لیے اور حق و سچ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ہم ان کی اس کاوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاق سے ان کے تمام مطالبات پر جلد عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں ۔۔