دہشت گرد دھماکوں کے ذریعے محرم الحرام کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

14 نومبر 2013

کراچی (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا ہے کہ پہاڑ گنج دھماکے پیغام کربلا کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہیں، حکیم اللہ کی ہلاکت کے بعد عزاداری کے اجتماعات پر حملے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا انہوں نے پہاڑ گنج میں دو بم دھماکوں کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمان مشترکہ طور پر عزاداری منعقد کرتے ہیں، عزاداری امام حسین (ع) سے پیدا ہونے والی اس وحدت سے مسلمانوں کے مشترکہ دشمن پریشان ہیں اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اس عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد دھماکوں کے ذریعے محرم الحرام کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد عزاداری کے اجتماعات پر حملے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

 

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پیغام کربلا سے خوفزدہ دہشت گردوں کو ملک کے شیعہ و سنی مسلمان اپنے اتحاد سے ناکام کریں گے اور انشاءاللہ امت کی وحدت کا پیغام اجاگر ہوگا، دہشت گردوں کے مقابلے میں پوری قوم یکجا ہے، ہم ان کے خلاف ایک ہیں اور امام حسین (ع) کے پیغام کی روشنی میں دین کو بچائیں گے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ دھماکے پیغام کربلا کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہیں، یزیدی آج بھی پیغام حسینی (ع) سے خوفزدہ ہیں، حکومت کو مزید سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور انسانیت کے دشمن ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree