وحدت نیوز(اسلام آباد) جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے فرزند علامہ شاہ اویس نورانی صدیقی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، اس موقع پر جمیعت علمائے پاکستان کے وفد میں علامہ قاری زوار بہادر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کی اور ساتھ ہی سانحہ راولپنڈی کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہو ئی ، دونوں رہنمائوں نے سانحہ راولپنڈی کو بیرونی قوتوں کی ایک منظم سازش قرار دیا جس کا مقصد پاکستان میں مقیم شیعہ سنی عوام کے درمیان میں نفرت اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر نا ہے ۔