بیداری امت اجتماع پاکستان دشمن قوتوں کے مقابل ایک مضبوط آواز ثابت ہوگا، علامہ اصغر عسکری

04 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒکی ستائیسویں برسی کا مرکزی اجتماع اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، جبکہ ملک بھر سے حقیقی فرزندان شہید حسینی ؒ قافلوں کی صورت میں اسلام آباد میں جمع ہونا شروع ہو چکے ہیں ، جن میں بزرگوں ، بچوں ، جوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی مسئول دفتر اور اجتماع کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن علامہ اصغر عسکری نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اجتماع فضل حق روڈ پر منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے جید شیعہ سنی علمائے کرام، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ، ذاکرین عظام خطاب کریں گے ،ملک کے معروف منقبت خواں اور قصیدہ خواں حضرات شہید قائدکو نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ قومی سیاسی صورتحال اور تنظیمی لائحہ عمل پر خصوصی پالیسی ساز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری کریں گے، اس حوالے سے تمام پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کو خصوصی دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں ،شرکاء کی تواضع کیلئے جلسہ  گاہ کے اطراف میں متعدد کھانے پینے کی اشیاء کی اسٹال لگائے گئے ہیں ، علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان دشمن قوتوں کے مقابل ایک مضبوط آواز ثابت ہوگا، ملک کو درپیش چیلنجز میں ملت جعفریہ کے موقف کی ترویج کا بہترین پلیٹ فارم بنے گا جس میں نہ صرف شیعہ بلکہ اہل سنت قائدین اتحاد امت کا پیغام دیں گے اور شہید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینی کے فکر وفلسفے پر روشنی ڈالیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree