بلوچستان کی حکمران جماعت نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات

26 اکتوبر 2015

وحدت نیوز(چھلگری) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گذشتہ روز سانحہ چھلگری کے حوالے سے بلوچستان کی حکمران جماعت کے سربراہ ڈاکڑ عبدالحئی بلوچ سے ملاقات کی اور شکوہ کیا کہ آپکی پارٹی کا وزیر اعلی ابھی تک متاثرین کی داد رسی کے لئے نہیں آیا، انہوں نے سانحہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس نے گذشتہ روز بولان میں 8 محرم الحرام کو چھلگری کے مقام پر ہونے والے سانحہ کے مقام کا دورہ کیا اور متاثرین و شہداء کے خانوادہ سے ملاقات کی، اس دوران علامہ مقصود ڈومکی،ایم پی اے بلوچستان اسمبلی آغا رضا و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہو ں نے حکمران جماعت کے سربراہ عبدالحیی بلوچ سے بھی ملاقات کی اور تحفظات کا  اظہار کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے سینٹر ڈاکڑ عبدالحیی سے ملاقات میں احتجاج کے بعد آج وزیر اعلیٰ بلوچستان مجلس وحدت مسلمین کے ایم پی اے آغا رضا کے ہمرا ہ متاثرہ جگہ کا دورہ کررہے ہیں اور شہداء و زخمیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree