ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیﷺکے سلسلے میں شیعہ سنی جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس

23 دسمبر 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان،پاکستان عوامی تحریک اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماوُں کا صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی،پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ساجد بھٹی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما ڈاکٹر امجد چشتی  نے خطاب کیا،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،انشااللہ حضور سرور کائنات کی یوم ولادت کو شیعہ سنی مسلمان مشترکہ طور پر شایان شان طریقے سے منائیں گے،پیغمبر اعظمۖ کی ذات اقدس تمام مسلم امہ کے درمیان مرکز وحدت ہیں،انشااللہ ہم میلاد مبارک کے جلوسوں میں اپنے اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ہونگے،اور مل کر اس بابرکت دن میں منائیں گے،مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور گروہ بندی کرنے والے نہ صرف پاکستان کے دشمن ہے بلکہ اسلام سے بھی ان کا کوئی تعلق نہیں،دراصل یہ گروہ اسلام دشمنوں سے مل کر امت مسلمہ کے وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہے،ہم انشااللہ باہمی وحدت و اخوت سے دشمن کے اس ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم ہو رہا ہے جس میں یمن ،عراق،شام اور نائجیریا کی پرزور مذمت کرتے ہیں،اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نائجیریا میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کے قتل عام کی کھلی تحقیق کرائی جائے اور اسلامک موومنٹ نائجیریا کے سربراہ آیت اللہ محمد ابراہیم ذکزکی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

پریس کانفرنس سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ساجد بھٹی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح محرم تمام مسلمانوں کے لئے غم والم کا مہینہ ہے عین اسی طرح ماہ ربیع الاول تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،تمام مسلم امہ نبی رحمت ۖ کی یوم ولادت کو اپنا ایمانی فریضہ سمجھ کر مناتے ہیں،ہم مٹھی بھر شر پسندوں کے پروپیگنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پیغمبر اعظم ۖ سے محبت کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں،آج کا یہ ایونٹ خوش آئند ہے کہ جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنماوُں نے مل کر اعلان کیا ہے کہ میلاد پاک کو مشترکہ طور پر شایان شان سے منائیں گے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما ڈاکٹر امجد چشتی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا ہے اور انشااللہ مل کر ہم اس پاک دھرتی کی حفاظت بھی کریں گے،عید میلاد النبی ۖ کو مشترکہ طور پر منانے کا یہ اعلان فرقہ پرستوں کے منہ پر تماچہ ہے پاکستان میں شیعہ سنی کوئی تفریق نہیں ہم ایک جسم کے مانند ہیں،شیعہ سنی کے درمیان تفریق ڈالنے والے در اصل اسلام کی نہیں بلکہ اسلام دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں،پریس کانفرنس میں علامہ اقبال کامرانی ،علامہ حسن ہمدانی،علامہ بشیرحسین رضوی،علامہ ملک مظہر حسین،سید اسد عباس نقوی،آصف رضا ایڈوکیٹ،راناماجد علی،رائے ناصر علی،شفقت حسین،محمد کامران سرفرازچشتی،صاحبزادہ بلال چشتی بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree