وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ مرکزی تنظیمی و تربیتی ناصران ولایت کنونشن کا با قائدہ آغاز جامع امام صادق علیہ السلامG -9/2 اسلام آباد میں ہوگیا ہےکنونشن کے پہلے سیشن میں شوریٰ عالی کااجلاس چیئر مین شوریٰ عالیٰ بزرگ عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن صلاح الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ نظارت بزرگ عالم دین حجتہ السلام حیدر علی جوادی، علامہ سیدجواد ہادی ،ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، سیکریٹری امور خارجہ و ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی ، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال ، مرکزی سیکریٹری تبیلغات علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، مرکزی سیکریٹری خیر العمل فائونڈیشن نثارعلی فیضی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ،سیکریٹری شوریٰ عالیٰ مولانا حیدرعباس عابدی ، رکن شوریٰ عالی مولانا غلام شبیر بخاری، رائےعلی رضا بھٹی ،اکبر علی آل محمد جعفری ، مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس شریک ہیں ۔اس اجلاس میں مرکزی کابینہ کی گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، تمام اراکین مرکزی کابینہ نے اپنے شعبوں کی تفصیلی رپورٹ چیئرمین کو پیش کی، قومی اور بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر تنظیمی پالیسی وضح کی گئی، آئندہ کے ملک گیر بلدیاتی انتخابات اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی شمولیت اورپولیٹیکل پالیسی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور بحث کی گئی اور آئندہ سال کے مرکزی پروگرامات کی منظوری شوریٰ عالی سے لی گئی۔
ناصران ولایت کنونشن کےپہلے روز کے دوسرے سیشن کے آغا زمیں بین الصوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس جامع امام صادق علیہ السلام اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کےمرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ پاکستان فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، مرکزی سیکریٹری مالیات مولانا مبارک علی موسوی ، مرکزی سیکریٹری آفس مولاناحسنین گردیزی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین سمیت چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے جن میں مولانامختار امامی ، مولانا تصور جوادی اور مولانا شیخ نیئر عباس ، مولانا عبد الخالق اسدی ، مولانا سبطین حسین الحسینی ، مولانا مقصود علی ڈومکی اور تمام صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہیں ۔ اس اہم اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام صوبائی تنظیمی کارگردگی کا جائزہ لیا اور تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے آئندہ کے صوبائی پروگرامات منظوری کے لئے اجلاس میں پیش کیئے ۔
بعداز اجلاس بین الصوبائی شوریٰ کنونشن کے عمومی سیشن کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، مولانا اکبر حسین نے تلاوت کا شرف حاصل کیا ، عمومی سیشن میں ملک بھر تمام اضلاع کے نمائندگان سمیت صوبائی اور مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی ، جب کہ رکن شوریٰ نظارت علامہ سید جواد ہادی، علامہ سید شفقت شیرازی ،علامہ شیخ اعجاز بہشتی اور فضل عباس ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔