رحلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسن علیہ السلام

04 ستمبر 2024

وحدت نیوز(مقالہ) حدیث کساء میں ہے:انھم منی وانا منھم ترجمہ: یہ (اہلبیت علیہم السلام) مجھ سے ہیں اور میں ان سے
       28 صفر کو رسول خدا نبی خاتم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے قرآنی فرزند امام حسن علیہ السلام چھپے دشمنوں کے ہاتھوں زہر ہلاہل کے اثر سے درجہ شہادت پر فائز ہوئے
 زیارت آئمہ بقیع علیہم السلام میں ایک جملہ ہے
وان طاعتکم مفروضہ (آپ کی اطاعت فرض ہے)
تاریخ بتاتی ہے کہ آپ نے لوگوں کو حق کی دعوت دی لیکن امت نے سرتابی کی آپ کی اطاعت کی بجائے اپنے نفسوں کی اطاعت کی۔
 لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ۔۔ انھم منی وانا منھم ۔۔ بھول گئے کہ اس فرمان کے مطابق امام حسن علیہ السلام وارث رسول خدا (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور آپ علیہ السلام کی اطاعت، اطاعت رسول (ص) ہے اور آپ کی ولایت سے دوری گویا رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولایت سے دوری ہے ۔
آپ وہ ہستی ہیں کہ جنہیں سید المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے جوانان جنت کے سرداروں میں سے  قرار دیا گویا جنت کے متلاشیوں کو آپ کی سرداری کو تسلیم کرنا ہو گا ۔
آج بھی مسلمان ظہور امام مہدی علیہ السلام کا منتظر ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا منتظرین امام اپنے زمانے کے امام کی اطاعت میں ہیں! جواب دینے سے پہلے لفظ اطاعت کے معنی و مفہوم کو جاننا ضروری ہے ۔
امام حسن علیہ السلام کو تنہا ترین سردار بھی کہا جاتا ہے ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے وقت کے امام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مولا (ع) ہم آپ کے ناصرین ہیں یا مولا امام زمانہ علیہ السلام ہماری جان، ہمارا مال ہمارا سب کچھ آپ کیلئے حاضر ہے ۔
اللّهُمَّ اجعَل مَحیایَ مَحیا محمد و آل محمد(علیهم السلام) و مَماتی مَماتَ محمد و آل محمد (علیهم السلام)


از بندہ خدا انجینئر نجیب الحسن نقوی
مرکزی سیکریٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree