سلسلہ احادیث | نیک اولاد کا فائدہ

28 نومبر 2022

وحدت نیو(احادیث) عن رسول الله صلی الله عليه و آلہ وسلم مَرَّ عیسَی بنُ مَریمَ(ع) بِقَبرٍ یعَذَّبُ صاحِبُهُ، ثُمَّ مَرَّ بِهِ مِن قابِلٍ فَإِذا هُوَ لا یعَذَّبُ، فَقالَ: یا رَبِّ، مَرَرتُ بِهذَا القَبرِ عامَ أوَّلَ فَکانَ یعَذَّبُ، ومَرَرتُ بِهِ العامَ فَإِذا هُوَ لَیسَ یعَذَّبُ؟! فَأَوحَی اللّهُ إلَیهِ: إنَّهُ أدرَک لَهُ وَلَدٌ صالِحٌ؛ فَأَصلَحَ طَریقا وآوی یتیما، فَلِهذا غَفَرتُ لَهُ بِما فَعَلَ ابنُهُ.

حضرت عیسی علیہ السلام کسی ایسی قبر سے گزر رہے تھے جس میں مدفون شخص کو عذاب ہو رہا تھا ایک سال بعد دوبارہ اسی قبر سے گزر ہوا تو دیکھا اب صاحب قبر کو عذاب نہیں ہو رہا ہے.
عرض کیا: خدایا! پچھلے سال یہاں سے گزرا تو اسے عذاب ہورہا تھا لیکن اب اسے عذاب نہیں ہو رہا؟


وحی آئی: اسکا ایک نیک بیٹا ہے جو اب بڑا ہوا ہے اور اس نے ایک راستے کو بنایا ہے اور ایک یتیم بچے کو پناہ دیا ہے اس لیے میں نے اسے معاف کیا ہے.

?الکافی: ج ۶ ص ۳
عدة الداعی: ص ۷۷
 الأمالی للصدوق: ص ۶۰۳
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree