The Latest

وحدت نیوز(چنیوٹ) الحمداللہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کےزیر اہتمام قائم ہادی فری ڈسپنسری ہادی فری ہسپتال میں تبدیل ہوچکی ہے اس مبارک موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھوشن ڈاکٹر سعادت انوار اور ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد چوہان مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر صبغت عباس نے "ڈاکٹر ممتاز حسین ساجد " مرحوم کے نام سے منسوب نئے بلاک کا افتتاح کیا ا ٹھٹھہ واڑہ سادات چھوٹا سا گاوں ہے یہاں مریضوں کو بہترین علاج کی سہولتیں میسر ہیں اور کسی بھی سرکاری ہسپتال سے بہتر ادویات مریضوں کو مفت ڈی جاتی ہیں یہاں روزانہ ستر سے سو کے درمیان مریض آتے ہیں فلاح کے اس کام میں بہت سے لوگوں کا تعاون شامل ہے یہاں کے باسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا ہے جس سے پورے گاوں کو صاف پینے کا پانی دستیاب ہوتا ہے آج افتتاح کے موقع پر ٹھٹھہ واڑہ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے شروع ہونے والا سفر آٹھ بیڈ کے ہسپتال پر پہنچ گیا ہے اس موقع پر خصوصی بات کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کہا کہ چار سال کا یہ سفر کامیابی سے اگر طے ہوا ہے تو اس میں اہل گاوں اور دیگرمخیر حضرات کی کاوشیں ہیں انہوں نے مرحوم ڈاکٹر ممتاز حسین چوہان کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے مغفرت کی دعا بھی کروائی گئی جب کہ ڈاکٹر سعادت انواراور ڈاکٹر ساجد حسین میتلا کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کروائی گئی ڈاکٹر سعادت انوار نے ہادی ہسپتال کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کے عزم کااظہار کیا۔

وحدت نیوز (شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے مسجد صاحب الزمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف فاروق آباد شیخوپورہ کاایک اور اہم پروجیکٹ انتھائی خوبصورتی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، 9ربیع الاول جشن تاج پوشی امام زمانہ عج کے پرمسرت موقع پر  مسجد صاحب الزمان عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کا باقائدہ افتتاح کرکے اسے نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، واضح رہے کہ خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ اور ہیئت امام حسین کویت کے اشتراک سے تعمیر ہونے والے  اس پروجیکٹ کی منصوبہ بندی سے لیکر تزئین و آرائش میںمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی کا خصوصی تعاون حاصل رہا اور انہوں نے واقعی اس پروجیکٹ کو مثالی بنادیا،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ پروجیکٹ صرف 20لاکھ روپے کی معمولی رقم  سے اسطرح مکمل ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقرعباس زیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ امام خمینی ؒکے فرمان اور علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ ملک بھرمیں 12تا 17ربیع الاولہفتہ وحدت بسلسلہ ولادت رسول خداﷺ اور امام جعفرصادق ؑ عقیدت واحترام سے منائے گی، ذات اقدس رسول کریم ﷺ تمام امت مسلمہ کے درمیان مرکز وحدت ہے، جس طرح شیعہ سنی نواسہ رسول ﷺ امام حسین ؑ کا غم مل کر مناتے ہیں الحمد اللہ اسی طرح رسول خداﷺ کی ولادت کا جشن بھی تمام شیعہ سنی مل کر مذہبی جوش وجذبےکے ساتھ مناتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیر العمل  ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سےسالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں جلوس ہائے میلاد النبیﷺ کی گذرگاہوں پر استقبالیہ کیمپس اور سبیلوں کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سے شرکائے جلوس کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی جائے گی اور ان میں نیاز تقسیم کی جائے گی۔

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنمامحترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جہلم میں جناب سکینہ بنت الحسین ع کی شہادت کے سلسلہ میں تین روزہ مجالس سے خطاب کیا ، ان مجالس میں انہوں نے اخلاقیات کو اپنا موضوع قرار دیتے ہوۓ قرآن و احادیث و اسلامی تاریخ کے واقعات کے تناظر میں بھرپور روشنی ڈالی اور معاشرے میں اخلاق حسنہ کے فروغ اور اخلاق رذیلہ سے بچنے اور انسان کو اس کے اصل مقام و منزلت کو پہچاننے پر زور دیا۔ تیسری اور آخری مجلس کے اختتام پر خواہر معصومہ نے شہادت جناب سکینہ(س) بیان کی اور شبیہ تابوت بر آمد کروائی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) چہلم سید الشھداء ع تشیع کی کرامت کا نام ہے یہ اجتما ع اور اسکی برکات اقوام وملل میں تشیع کے چہرے کو واضع کرتے ہوئے ولی العصر ع کی عالمی تحریک کی  طرف ایک قدم ہے ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کوئٹہ میں زائرین کے ایک اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ملت تشیع کمزور ملت کانام نہیں ہے، عزاداری اور زاواری ابا عبداللہ ع کی راہ میںحائل رکاوٹوں کو ہٹانا بھی جانتے ہیں،فیصل رضا عابدی کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پابند سلاسل کیا گیا ہےاسکا جرم محب وطن شہری ہونا ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)  مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد شعبہ خواتین کی جانب سے جیو حسینی جوان پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد کی شرکت رہی ۔پروگرام میں کیے جانے والے سیلمنٹس کچھ اس طرح تھے تلاوت قرآن پاک اور تواشیح اربعین کے ۔بچوں کی جانب سے جوانان  شہدا ء کربلا کو خراج تحسین اس کے علاوہ خطبہ جناب کبری (س۔ع) لڑکیوں کی جانب سے اور ایک پریڈ سلامی امام زمانہ  (عج )کل یوم عاشورہ وکل ارض کربلا کے نام سے امام زمانہ (عج)کے حضور پیش کی گئ۔مختلف لڑکیوں کے گروپس نے نوحہ اور ترانہ پیش کییے  اس کے علاوہ مولانا علی رضوی کا نوجوانوں کے لیے خصوصی مسیج اور ان کے ایک سیمنار بعنوان جوان اور معاشرے کی پریزینٹیشن پیش کی گئی ۔جس میں انہوں معاشرے میں جوانوں کی ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا اولین فریضہ معاشرے میں اچھائ رائج کرنے میں اپنا نقش تعلیمات اہلیبیت (ع س) کی روشنی میں خود کو منظم کرنا اور امر بالمعرف و نہی المنکر کرتے رہنا    ۔خواہر عظمی تقوی جی ایس ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ دلوں میں یاد خدا ضرور رہیں اور یقینا تقوی کل اثاثہ مومن ہے ۔مولا علی (ع)کا قول کے جوان کا دل بہت زرخیز ہیں اس میں جیسا بیج ڈالیں وہ نمو کرے گا تو دلوں کو خدا کا گھر ،یاد خدا سے منور اور تقوی کا مرکز ہونا چاہیے ۔پروگرام کا با قاعدہ اختتام معصوم بچوں کی جانب سے امام زمانہ (عج )کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا اور سب نے مل کر دعاء سلامتی امام زمانہ پڑھی ۔بعد از پروگرام مومنات کو تبرک پیش کیا گیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ضلع بہاولنگر میں خواتین عزاداروں پر پولیس کے تشدد اور فحش کلامی پر تحریک التوائےکار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے پاس جمع کروادی ہے، بعد ازاں انہوں نے اسمبلی فلور پرصوبائی وزیر قانون محمد  بشارت راجہ سے ملاقات کی اور ان سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ نےزہرانقوی کو بہاولنگر میں ہونے والے واقعے پرحکومت پنجاب کی طرف کاروائی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) جعفرآباد پولیس کے ہاتھوں زائرہ زبیدہ خانم کی ہلاکت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ، قرارداد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی ، قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ جعفرآباد پولیس نے زائرہ زبیدہ خانم کو شہید کیا۔اس المناک واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے اس المناک واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت زمہ داران کے خلاف جلد تادیبی کارروائی عمل میں لائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) زائرہ امام حسین ع پر پولیس گردی کی پرزورمذمت کرتے ہیں اورواقعے میں ملوث پولیس افسران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ان خیالات کااظہارمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے اربعین عوامی کمیٹی کےزیراہتمام تربیتی ورکشاپ برائے زائرین سے قندھاری امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوے کیا، انہوں نے کہاکہ حکو مت ابھی تک زائرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے الٹا زائرین سے بدسلوکی اور انکی جانو ں کاضیاع بھی لمحہ فکریہ ہے۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع رحیم یارخان میں عشرہ زینبیہ ع کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیاگیاجس میں واقعہ کربلا سے لے کر کوفہ و شام اور پھر مدینہ منورہ میں شھزادی زینب س کی زندگانی پر روشنی ڈالی گئی۔شہزادی زینب س کسطرح ترجمانی کربلا کرتے ہوئے مدافع اسلام کا کردار ادا کرتی ہیں۔مجلسِ عزا میں کنیزانِ زینبِ س نے بی بی کے القابات لکھے ہوئے پلے کارڈز کے زریعے افکارِ زینبی س کو اجاگر کیا۔

Page 82 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree