وحدت نیوز(لالہ موسیٰ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ سےلالہ موسیٰ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کے جواں سال فرزنداسامہ قمر کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی بھی کی۔
سید اسد عباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نےایم ڈبلیوایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا،وفد میں علامہ ملازم نقوی اور علامہ تنویربھی شامل تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کا اوآئی سی اجلاس میں گولان ہائٹس کا شامی حصہ اور بیت المقدس کوفلسطین کا دارالحکومت قراردینا قابل ستائش ہے ۔اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف ہی پاکستان کا بیانیہ ہونا چاہئے ۔ایم ڈبلیوایم دو ریاستی فارمولے کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتی ۔ پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں مسئلہ فلسطین پر اتفاق رکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا گولان ہائٹس کی واپسی کا مطالبہ عالمی قوانین کے عین مطابق ہے اور یہ پیغام بھی ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر قانونی اقدامات کی حمایت نہیں کرئے گا ۔پاکستانی عوام کی حمایت فلسطینوں کے ساتھ ہے باشعور اور غیرت مند پاکستانی قوم ڈیل آف سینچری کے تحت ہونے والی کسی بھی کوشش کی حمایت نہیں کرئے گی ۔ حکومت سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور او آئی سی کو اس اہم سلگتے ہوئی علاقائی مسئلے پر کردار ادا کرنے کے لئے کوشش تیز کرئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ہم نہر سے بحر تک سارے فلسطین پر فلسطینی حکومت کے قائل ہیں۔دو حکومتوں کا نظریہ در اصل اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ کھولنے کا بہانہ ہے ۔ پاکستان کی جانب سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جانا اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ پاکستان اسرائیل کو قابض اور فلسطینوں کی ان کے وطن واپسی کے حق کو درست مانتا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سےامام خمینیؒ کے فرمان پر قبلہ اوّل بیت المقدس اور ارض مقدس فلسطین کی صیہونی قبضہ سے آزادی اور امریکی ایما پہ مسلط کی جانیوالی “صدی کی ڈیل“ کیخلاف جمعتہ الوادع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پہ منایا گیا۔چاروں صوبوں ، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب بھرمیں بعد نماز جمعہ سوسے زائد شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جبکہ ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ان احتجاجی اجتماعات میں شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود حالت روزہ میں کڑوڑوں افراد بشمول خواتین، بچوں ،بزرگوں اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔شرکاءنے ہاتھوں نےبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ قبلہ اوّل بیت المقدس کی صیہونی قبضہ و تسلط سے آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، پاکستان کی غیور عوام امریکہ اور عرب ریاستوں کی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے اور آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مشرق وسطی کی طرح امریکیوں اور انکے عرب اتحادی شیوخ کا “صدی کی ڈیل کا منصوبہ بھی خاک میں مل جائے گا۔ ارض مقدس فلسطین پہ فلسطینوں کا حق ہے اور کسی بھی خائن کو یہ حق حاصل نہیں کہ اسکا سودا کرسکے۔
وحدت نیوز(اندرون سندھ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عالمی یوم القدس بفرمان امام خمینیؒ ملک بھر کی طرح سند ھ کے مختلف اضلاع میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جس میں حیدرآباد میں علامہ باقرعباس زیدی ، سکھر چوہدری اظہرحسن، خیرپور آغا منور جعفری، رانی پورمیں مولانا احمد علی،ٹھری میں مولانا نبی بخش،شکارپورمیں فدا عباس، کنب مولانا نقی حیدری، جیکب آباد میں مولانا سیف علی،کشمور میں میر فائق،لاڑکانہ میں مولانا محمد علی، شھداکوٹ میں سید علی اکبر، نواب شاہ میں مولانا سجادمحسنی، مٹیاری میں مولانا دوست علی، ٹنڈو الہیارمیں غلام رسول، ماتلی یعقوب حسینی،بدین میں مولانا سید نادرشاہ ، سجاول میں مظفر لغاری، ٹھٹہ میں ڈاکٹر عبد الحسین،ٹنڈو محمد خان میں مولانا محمد بخش، عمرکوٹ میںراجا اسد،تھرمیں امیر سلطان، سانگھر میں کریم بخش،نوشہرہ میں اسد علی، جامشورومیں سید غلام شاہ دادو میں اصغر حسین اورگھوٹکی میںمولانا معشوق قمی ودیگر نے خطاب کیا۔
احتجاجی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے کہاکہ پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے کہ وہ بیت المقدس سمیت فلسطین کی ایک انچ زمین پر بھی نسل پرست غاصب اسرائیل کا قبضہ قبول نہیں کریں گے۔بیت المقدس یعنی مقبوضہ یروشلم کو آزاد و خود مختار ریاست فلسطین کا دارالحکومت بنائے بغیر، پناہ گزین فلسطینیوں کو فلسطین واپسی کا حق دیئے بغیر مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حق سے انکار کیا گیا تو پھر آزادی فلسطین کے لئے مسلح مزاحمتی تحریک کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔فلسطین کے غاصب کے فلسطین پر ناجائز قبضے کو جائزقرار دینے کی نیت سے اور فلسطینیوں کے حقوق کی مزید پامالی کے لئے ڈیل آف دی سینچری کے عنوان سے اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ کیا جارہا ہے۔ البتہ مسلمان اور عرب عوام اسکو مسترد کرچکے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سند ھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے تنظیم کے دیگر رہنماءوں بشمول علامہ احمد اقبال رضوی ،سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور دیگر کے ہمراہ منگل کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے ’’عالمی یوم القدس‘‘ منایا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یوم القدس کا آغاز ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی رح کے فرمان پر شروع ہو اتھا جو پوری دنیا میں بلا کسی تفریق رنگ ونسل او رمذہب کے صرف اور صرف فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول کی صیہونیوں کے چنگل سے آزادی کی عالمی تحریک کے عنوان سے منایا جاتا ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ یوم القدس اور اس کے اجتماعات دراصل مسلم دنیا کی وحدت کی نشانی ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مظلومو ں کی دادرسی کی مضبوط او ر توانا صدائے احتجاج ہے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فلسطین کا زکو مضبوط اور توانابنانے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت پاکستان یوم القد س جیسے عالمی پروگراموں کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔
علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ اس سال بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور ملک بھر کی طرح سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں سمیت کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کے عوام یوم القدس کے اجتماعات میں مذہبی جوش و خروش او ر عقیدت کے ساتھ شریک ہوں ۔
ان کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین دور حاضر میں سنگین حالات سے گزر رہا ہے اور امریکی سامراج چاہتا ہے کہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت فلسطین کے باسیوں کو فلسطین سے بے دخل کر دیا جائے اور خطے میں موجود صہیونیوں کی غاصب اور جعلی ریاست اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین کا مکمل مالک قرار دیا جائے ۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی ممالک فلسطین کے خلاف اپنی ناپاک سازشوں میں مصروف عمل ہیں تاہم انتہائی شرمناک اور افسوس ناک بات یہ ہے کہ عرب دنیا کے حکمران امریکی صدر کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اور عرب حمیت کا سودا کرنے کے ساتھ ساتھ انبیاء علیہم السلام کی مقدس سرزمین فلسطین کا سودا بھی کر رہے ہیں ۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ہم صدی کی ڈیل نومی جعلی معاہدہ کو مسترد کرتے ہیں کہ جسے امریکہ بحرین میں ایک کانفرنس میں پیش کرنے والا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا ۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور القدس پورے کا پورا بغیر کسی تفریق کے پورے ہی فلسطین کا دارلحکومت تھا اور ہے اور رہے گا ۔علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت کسی بھی حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ فلسطین کے مستبقل کا فیصلہ کرے، بلکہ فلسطین کا آسان راہ حل بھی یہی ہے کہ تمام اکائیوں کو ساتھ ملاکر القدس کی بازیابی کی تحریک کو مضبوط بنایا جائے ۔
کانفرنس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کےسیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے یوم علی ؑ کے موقع پر سند ھ بھر میں سیکیورٹی کے بہتر اقدامات کرنے پر پولیس ، لاء انفورسمینٹ ایجنسیز، اور سندھ حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) دربار پاک بری امام سرکار ؒسے نکالے جانے والے تاریخی جلوس شہادت امیر المومنین ؑ کو روکنے کی تکفیریوں کی سازش ناکام ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت جلوس برآمد ۔سینکڑوں عزاداروں کی شرکت اورماتم داری ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیدارا ن کے ہمراہ درباربری امام سرکار ؒپرشہادت مولا امیر المومنینؑ کےجلوس میں شرکت کی اوراس موقع پردربار بری امام ؒپر فاتحہ خوانی بھی کی اور لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیئے۔
واضح رہے کہ بری امامؒ میں جلوس شہادت امام علیؑ قدیمی ترین جلوس ہے جسے گذشتہ سال تکفیریوں دہشتگروں نے علاقے کے بدمعاشوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی اور جلوس پر فائرنگ بھی کی اس سال بھی یہ بدامنی پھیلانا چاہتے تھےلیکن قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خود جاکرجلوس عزا کی قیادت کی اور جلوس عزا کو روکنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔