لندن، شہدائے خدمت کی یاد میں تقریب، مولانا ابرارحسینی کی قیادت میں ایم ڈبلیوایم کے وفد کی شرکت

05 جولائی 2024

وحدت نیوز(لندن) لندن میں شھید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شھدائے خدمت کو اتوار کے دن بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برطانیہ کی کئی جماعتوں کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم برطانیہ نے لندن میں ایران ایمبسی کے سامنے اسلامی جمہوری ایران کے سابق صدر شھید سید  ابراھیم رئیسی اور انکے ساتھیوں کےچہلم کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدر حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی نے خطاب میں فرمایا کہ شھید ابراہیم رئیسی اھلبیت ع کی راہ پر چل کر انسانی حقوق کے ساتھ مظلوموں کا دفاع کرتے ہوئے شھادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے۔  شھید خدمت اتحاد بین المسلمین و اتحاد اقوام عالم کے داعی تھے جنہوں نے کئی ملکوں کو  محبت و اخوت اتحاد کا پیغام دیا۔ چہلم میں ایم ڈبلیو ایم کے سابق سربراہ حجت الاسلام مولانا مشرف حسینی نے بھی اپنے خطاب میں فرمایا آج دنیا میں ظالم اور مظلوموں کی صفیں بن رہی ہیں  ہم راہ اہلبیت پر چلتے ہوئے بلاخوف مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں۔ چہلم کے اجتماع میں مختلف جماعتوں کے سربراہان نے بھی خطابات فرمائے۔ اجتماع میں کٹیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی اور اپنے انداز میں شھدائے خدمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree