وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور آئی- ایس- او ملتان ڈویثرن کے وفد کی ضلعی سیکرٹری جنرل برادر وجاہت مرزا کی سربراہی میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سیلم عباس صدیقی کے گھر آمد اور آپ کے ماموں کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں تمام برادان اور تنظیم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ اور خدا سے دعا گو ہیں کہ خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو بحق محمدؐ و آل محمدؑ صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
مرحوم ملک صفدر کھاکھی ایک با اثر سیاسی و سماجی شخصیت اور مرحوم کا شمار محترمہ بے نظیر بھٹو کےقریبی ساتھیوں میں ہوتا تھامرحوم کی رسم سوئم کل صبح 6 بجے سورج میانی میں ادا کی جائے گی ۔اس موقع پر ضلعی سیکرٹری نشر واشاعت برادر عمران حسین نقوی اور ڈویثرنل سیکرٹری فنانس آئی-ایس-او برادرعباس اور ڈویثرنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر رونق عباس بھی موجود تھے۔