ایم ڈبلیوایم ملتان کے استقبالیہ کیمپ پر شرکائے جلوس میلاد النبیؐ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیاسی وسماجی شخصیات کا والہانہ استقبال

22 نومبر 2018

وحدت نیوز(ملتان) ہفتہ وحدت بمناسبت جشن میلادالنبی حضرت محمد مصطفی  بفرمان امام خمینی اورقائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب بھر میں عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ، چائے اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا، ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی کی زیر نگرانی قدیمی ومرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے مرکزی استقبالیہ کیمپ کااہتمام، جس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ اقتدار نقوی, سیکرٹری سیاسیات انجینئر مہر سخاوت علی , ندیم عباس نے شرکت اور خطاب کیا۔ استقبالیہ کیمپ میں مشیر وزیراعلی پنجاب MPA حاجی جاوید اختر انصاری، مخدوم مرید حسین قریشی اور ملک عدنان ڈوگر،سجادہ نشین بری امام سرکار مخدوم حسن رضا مشہدی سمیت مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماں نے شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے وحدت امت کے لیے ہمیشہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے جو لائق تحسین ہے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، ملک اس وقت کسی بھی خلفشار کا متحمل نہیں ہے، ہمیں اپنی صفوں سے ملک دشمن عناصر کو باہر کرنا ہوگا اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر جاوید اختر انصاری نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کا کردار لائق تحسین ہے، گزشتہ کئی سالوں سے اس جماعت کی کوششوں کے ثمر آج نظر آرہے ہیں، تشیع کے علمائے اور عوام کی جانب سے میلاد کے جلوسوں کا استقبال لائق صداحترام ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے اس اقدام پر ان کی قیادت اور مقامی ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بہاولپور میں فرید گیٹ پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے دیگر تنظیموں کے تعاون سے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم بہاولپور کے سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین نقوی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر شہر بھر سے نکلنے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا گیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے، لیہ میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم کے مقامی قائدین ضلعی سیکرٹری جنرل ساجد حسین گشکوری، سید اجمل حسین شاہ سمیت دیگر رہنماموجود تھے۔ اس موقع پر جلوسوں کے قائدین پر پھول نچھاور کیے گئے اور ہار بھی پہنائے گئے، شرکائے جلوس کے لیے پانی کی سبیل کا اہتمام کیا گیا، ڈیرہ غازیخان اور جام پور میں بھی عید میلادالنبی کے موقع پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، بھکر اور میانوالی میں بھی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree