مرسی عوامی انقلاب کو غلط سمیت میں لے جا رہے ہیں، حزب اختلاف کا الزام، تحریر اسکوائر پھر سج گیا

27 جون 2013

00 mursiوحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں عوامی بیداری اور حسنی مبارک کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد تشکیل پانے والی اخوان المسلمین کی حکومت  کا ایک سال مکمل ہونے پر صدر مرسی نے قوم سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سب سے زیادہ تعریف فوج کی کی جس سے اس بات کا خطرہ ہے کہ فوج کہیں تیس جون کو صدر مرسی کی حکومت کیخلاف ہونے والے حزب اخلاف کے مظاہروں کا ساتھ نہ دے کیونکہ مرسی پہلے سے ہی عدلیہ سے الجھ پڑے  ہیں۔ ادھر صدر مرسی کے خطاب کے بعد تحریر اسکوائر میں دو روز پہلے سے ہی دھرنے پر بیٹھے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر مرسی نے اپنے خطاب میں حزب اختلاف یا اپنی پالیسیوں سے ناراض افراد کے مطالبات پر کوئی خاص توجہ نہ دی اس لئے مظاہرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

حزب اختلاف کے رہنما مرسی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ملک کو اندرونی اور بیرونی سطح پر تنہائی کا شکار کرچکے ہیں اور عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ حزب اختلاف کے رہنما کہتے ہیں کہ مصر میں عوامی انقلاب کو مرسی اپنے اصل راستے سے ہٹاچکے ہیں اور اب انقلاب کی گاڑی غلط پٹری پر نکل چکی ہے اس لئے  صدر مرسی کو فوراً مستعفی ہونا چاہیے۔ حزب اختلاف میں شامل تمام جماعتوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ محمد مرسی مستعفی ہوں ادھر مصری دانشوروں کی جانب سے بھی حزب اختلاف کے ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قاہرہ کے مناظر ایک بار پھر حسنی مبارک کیخلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کررہے ہیں، دوسری جانب مرسی کے حامیوں نے بھی گذشتہ روز ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے جو حزب اختلاف کے مظاہرین کے ساتھ شدیدجھڑپ اور پانچ افراد کے قتل کے بعد ختم ہوا ہے۔

 

اس وقت قاہرہ کی تمام اہم عمارتوں پر فوج تعینات ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ وہ صرف ملکی اہم تنصیبات اور اداروں کی حفاظت کرے گی۔ جوں جوں تیس جون قریب آرہا ہے مصری عوام اشیائے خرد و نوش کی ذخیرہ اندوزی میں تیزی دکھا رہے ہیں۔ انہیں اس بات کا خوف ہے کہ مصر میں راستوں کے بند ہونے اور ہڑتالوں کے سبب اشیائے خورد و نوش کی سخت کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خاص طور پر کہ رمضان المبارک بھی قریب ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس تمام کشمکش میں فوج کا کردار کیا ہوتا ہے، کیا فوج مارشل لاء لگائے گی یا پھر صدر مرسی اور حزب اختلاف کے درمیان موجود اس کشمکش کے حل کے لئے کوئی دوسرا راستہ تلاش کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree