موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کو ملت جعفریہ اور محبان اہل بیت اہل سنت نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے،علامہ مقصودڈومکی

24 May 2025

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ نصاب تعلیم کونسل کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام 18 جون 2025 کو لاہور میں پنجاب سطح کی "قومی نصاب تعلیم کانفرنس" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد ایک متوازن، غیر متنازعہ اور قومی وحدت و اتحاد بین المسلمین پر مبنی نصاب تعلیم کی تشکیل پر مشاورت اور لائحہ عمل کی تیاری ہے۔ نصاب تعلیم کونسل کے کنوینئر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کانفرنس کے دعوتی سلسلے میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق چیئرمین اور موجودہ مرکزی سیکرٹری تعلیمات و تبلیغات لعل مہدی خان، ادارہ خودی ہمدرد ہاؤس کے صدر جواد جعفری اور عزاداری کونسل لاہور ڈویژن کے رہنماء شیخ عمران علی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نصاب تعلیم کسی بھی قوم کے مستقبل کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کو ملت جعفریہ اور محبان اہل بیت اہل سنت نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ ایک ایسا متفقہ، غیر جانبدار اور حب الوطنی پر مبنی نصاب تعلیم ترتیب دیا جائے جو حب الوطنی قومی یکجہتی اور اتحاد بین المسلمین کا علمبردار ہو۔

نصاب تعلیم کونسل کے سیکرٹری غلام حسین علوی نے بھی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس لاہور کے حوالے سے سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے مختلف شخصیات کو کانفرنس کے دعوت نامے پیش کئے۔ جن میں امام بارگاہ گلشن زہرا وحدت روڈ لاہور کے بانی و متولی سیٹھ حسنین ظفر کے لیے دعوت نامہ شاکر بخاری کے ذریعے پیش کیا گیا۔ سیٹھ حسنین کی ناسازی طبع پر ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی گئی۔ امام بارگاہ قصر علی وحدت روڈ لاہور کے بانی و متولی ملک زوار حسین کو دعوت نامہ غلام حسین علوی نے براہ راست پیش کیا، جس پر ملک صاحب نے کانفرنس کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تمام علمی، دینی، تعلیمی و سماجی شخصیات کو اس اہم قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، تاکہ سب مل کر ایک روشن، باوقار اور باہمی احترام پر مبنی نصاب تعلیم کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree