The Latest
وحدت نیوز (شکارپور) سانحہ شکارپور کے مجرموں کی عدم گرفتاری کیخلاف شکارپور سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کیا جائے گا، آئندہ جمعہ سانحہ شکارپور کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال کی جائے گی، سندھ حکومت سانحہ شکارپور کے ذمہ داروں کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، ہم کبھی بھی اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور شہدا کمیٹی شکارپور کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے شکارپور میں اجتماعی نماز جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تکفیری دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام ہوچکی ہے، کالعدم جماعتیں کھلے عام اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں، حکومتی وزراء قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے تکفیری دہشت گردوں کے سرپرست بنے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب شہدا کے خانوادوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انصاف کے حصول کیلئے اور ظالم حکومت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کیلئے شکارپور سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک لانگ مارچ کریں گے۔ علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کو اپنا شعار قرار دیا ہے لیکن سندھ حکومت نے ہمارے صبر کو نظرانداز کیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ظالم وزیراعلیٰ کیخلاف پوری قوم یک آواز ہوکر صدائے احتجاج بلند کرے۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرآل پارٹیزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری امور سیاسات سید ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ مظلوموں کی مدد و نصرت سنت انبیاء، آئمہ اور اولیاء ہے، مجلس وحدت اسی سنت کی اتباء میں مظلوم کشمیریوں کی حامی ہے، عالمی قوتیں بلالخصوص اقوامتحدہ کشمیر سے مطلق اپنی ہی قرار داد پرعمل درآمد کرانے سے قاصر ہے، گذشتہ چھ دہائیوں سے نہتے کشمیری عوام بھارتی مظالم کا شکارہیں ، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری ماوں ، بہنوں اور بیٹیوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم پر تماشہ گرہیں ، حکومت پاکستان محض کمیٹیاں بنا کر مسئلہ کشمیر کے حل تلاش کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے، مسئلہ کشمیرکمیٹیوں سے نہیں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر فوری عمل درآمد اور حکومت پاکستان کے بھارت سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات سے حل ہوگا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا احترام کرتی ہےاور ساتھ ہی اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کے گذشتہ چھ دہائیوں سے غصب شدہ کشمیری عوام کے حقوق ادا کیئے جائیں ،اقوام متحدہ اور دنیا کے تمام ہومن رایٹس تنظیموں کو کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرنی ہو گی۔
یکجہتی کشمیرآل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل ، پاکستان تحریک انصاف،مسلم لیگ ق ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی، معزز مہمانان گرامی نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے منعقدہ اس کانفرنس کو خوب سراہا،اس موقع پرایم ڈبلیو ایم ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل انیس الحسن اور اُنکی کابینہ بھی موجود تھی۔
وحدت نیوز( شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے شکارپور کے خانوادوں کی جانب سے شکارپور تا وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی تک کئے جانے والے لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے شکارپور میں نماز جمعہ کےاجتماع کے موقع پر ہزاروں شرکاء کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی،علامہ مقصود ڈومکی، عالم کربلائی،عبد اللہ مطہری ،علامہ نشان حیدر ساجدی، علی حسین نقوی، یعقوب حسینی سمیت بڑی تعداد میں اہل سنت برادران بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردوں سے خوف کھانے والے نہیں ہیں ۔اگر ہم نے استقامت نہ دکھائی ہوتی تو قوم ان دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہوتی ہم ظلم کے سامنے جھکنے والے نہیں ہم نے ارض پاک کی حظافت کے لیے اپنے جوان قربان کیے ہیں حکومت افسوس کرنے کی بجائے اقدامات کرے ہمیں قاتلوں کے خلاف آپریشن چاہیے۔اگر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو کل کوئی اور شہر شکارپور بن جائے گا۔شہداء کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،سندھ کے چھوٹے چھوٹے وزیرستاتوں کے خلاف فی الفور آپریشن شروع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں آپریشن نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے جمعہ 13 فروری کو اندرون سندھ میں سانحہ کے خلاف پرامن ہڑتال ہو گی اور اگر اس کے باوجود ان دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ ہوئی تو 15 فروری کو شکار پور سے کراچی لانگ مارچ کریں گے جو وزیر اعلیٰ ہاوُس پہنچنے پر دھرنا دینگے ۔قائم علی شاہ ریئسانی کی حکومت کے زوال سے سبق سیکھے ،ہمارے خانوادہ شہداء کا لانگ مارچ سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا۔حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں وقت آگیا ہے کہ پاکستان دشمنوں کی حکومت کا خاتمہ کردیا جائے۔ہمارے سامنے دو راستے ہیںاسلحہ اٹھائیں یا عوامی طاقت سے ظالم کو جواب دیں ہم عوامی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور عوامی جدوجہد سے ہی دشمنوں کا مقابلہ کریں گے،پولیس دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے چکی ہے علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا کردار بھی دہشت گردوں سے متعلق شرمناک ہے سانحہ پشاور کے بعد سکولوں کو بند کرنا احمقانہ فعل تھا۔جن مدارس میں تکفیر کی تعلیم دی جاتی ہے وہاں کاروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ جھوٹا انسان ہے کیا کبھی کسی شیعہ یا سنی نے ملکی سلامتی پر وار کیا ہے کیا کامرہ بیس ،مہران بیس ،جی ایچ کیو،سکولز ،مساجد،امام بارگاہوں ،اور درباروں پر حملے میں کوئی شیعہ یا سنی ملوث تھا۔مخصوص سوچ رکھنے والے اقلیتی مکتب فکر نہ صرف پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ دنیا میں اسلام کی بد نامی کا بھی سبب بن رہا ہے۔ریاستی اداروں نے اپنی پالیسی نہ بدلی توپاکستان سنگین بحران سے دوچار ہوجائے گا۔یہ دہشت گردگروہ امریکہ،اسرائیل اورانڈیا کے ایجنٹ ہیں۔ہم اپنے پاکستانی شہداء کے خون سے کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔جو شہداء کے کون سے خیانت کرے گا۔خدااسے ذلیل و رسوا کریگا۔
وحدت نیوز (کراچی) الہٰی جماعت کے رکن میں تقوی و انکساری کا عنصر بنیادی اہمت کا حامل ہے، معاشرے کو نیکی کی جانب سےبلانے والے کا خود برائی سے بچنا ضروری ہے،وقت بہت کم ہے اسے فضول افعال کے بجائے بندگی خدا میں صرف کریں ، اپنے نفس کو آزاد کروانے کیلئے واجبات کو انجام دینا ہو گا اور حرام سے بچنا ہوگا، پاکیزگی کی جانب سفر کرناجہاد اکبر ہے،تمام کارکنان کو انفرادی ریاضت ،عبادات اور مناجات کی جانب خصوصی توجہ دینی ہوگی،تکفیریت کو کمزور کیئے بغیر پاکستان میں امن کا قیام ممکن نہیں ،جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے ملت عراق اور شام کادفاع آٹھ سالہ جنگ کے امتحان میں استقامت کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے امام بارگاہ مدینتہ العلم کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر تنظیمی کارکنان کی بڑی تعدادکے علاوہ حجتہ الاسلام علامہ شیخ غلام حر شبیری آف امریکہ، ذاکر اہل بیتؑ علامہ علی عرفان عابدی ، مرکزی سیکریٹری امور روابط اقرارحسین ملک بھی موجود تھے، جبکہ علامہ شیخ غلام حر شبیری نے بھی شرکاء سے مختصر خطاب کیااور نظامت کے فرائض ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے ۔
علامہ ناصر عباس جعفری نےکارکنان سے اخلاقی وعرفانی عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح دنیا میں الہیٰ نمائندےموجود ہیں بلکل اسی طرح شیطانی نمائندے بھی وجود رکھتے ہیں، نہضت الہیہ سے وابسطہ افراد کا شیطانی نمائندوں کا بچنا انتہائی ضروری ہے، ایسے افراد جو لوگوں کو ایثار ، فدا کاری اور شجاعت کی تلقین کرتےہیں انہیں پہلے خود ان چیزوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا، مجلس وحدت کے کارکنان عابد شب زندہ دار بنیں ، نماز کی اول وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں ،تلاوت قرآن کریم کو عادت بنائیں ، توسل با حضور امام زمان عج کو رواج دیں ، گناہ انسان کی باطنی آنکھ کو زخمی کر دیتے ہیں ، جس کی بناءپر وہ انوار الہٰیہ اور جمال خداوندی کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے،جمہوری اسلامی ایران کی جانب سے ملت عراق اور شام کادفاع آٹھ سالہ جنگ کے امتحان میں استقامت کا نتیجہ ہے، پاکستانی شیعہ ملت بھی بردار اقوام کی دادرس بن سکتی ہے، توسل و ارتباط با حضور امام زمان عج ہمیں سرزمین پاک پر حزب اللہ اور انصار اللہ کی طرح طاقتور بنا دے گا۔
قومی و بین الاقوامی حالات پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پروردگار عالم نے سانحہ شکارپور کے نتیجے میں ایک مرتبہ پھر ہماری قوم کو عظیم امتحان کیلئے منتخب کیا ہے، سید مقاومت حسن نصر اللہ نے ایک ملاقات میں کہاکہ ملت یمن کے بعد ملت پاکستان سے خدا وند متعال نے بڑاکام لینا ہے، خدا وند کریم کسی قوم کو کبھی ایسے سنگین امتحان میں مبتلا نہیں کرتا جس میں اس میں سرخرو ہونے کی صلاحیت نہ ہو، سانحہ شکارپور کے بعد ہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ،حکمرانوں اورر فوج کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی، شہید مظلوم پشاور کا ہو یا شکارپور کاشریعت اور قانون میں ایک ہی مقام و مرتبہ رکھتا ہے،اسی طرح مظلوموں کے قاتلوں میں بھی فرق نہیں ، قاتل پشاور کا ہو یا شکارپور کا شریعت اور قانون کی نگاہ میں انجام دونوں کا ایک ہی ہے، ہم عوامی طاقت سے حکمرانوں اور فوج کو ان ظالم و قاتل تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھانے پر مجبور کریں گے، تکفیریت کے خلاف ملک گیر سطح پرسیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں کا اتحاد تشکیل دیں گے، ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ شیعہ علماء کونسل سمیت کسی بھی ملی تنظیم یا جماعت کو کمزور کرنا یا ختم کرنا ہمارا ایجنڈا نہیں ، اگر کوئی جماعت قوم کے خدمت کے غرض سے میدان میں اترے گی تو ہم اس کے پیچھے کھڑے ہوں گے، گلگت بلتستان الیکشن میں اگر ہمیں کسی حلقے میں کھڑے شیعہ علماء کونسل کے امیدوار کی مضبوطی اور کامیابی کا یقین ہوگااور اس کے مقابلے میں اپنا امیدوار لانے سے اس کی فتح مشکوک ہو گی تو ہم اس کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملکی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہے ، وفاقی و صوبائی حکومت تکفیری دہشتگردوں کو براہ راست سپورٹ کرتی ہے ،نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں اور دہشتگروں کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کے آرمی آپریشن کیا جائے، ملکی عوام کی امید افواج پاکستان سے ہے دہشتگردوں کی سزائے موت اگر سیاسی مسلحت کا شکار ہوئی تو عوام کا دل پاک افواج سے بھی خائف ہو جائے گا۔ عوام بلوچستان کے رئیسانی کی بادشاہت ختم کرا سکتے ہیں تو وزیر اعلیٰ سندھ خواب غفلت میں نہ رہیں۔ تکفیری دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی پھیلا کر ملکی عوام اور حکومتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل سے بھی دور کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے ہمراہ سانحہ شکار پور دہشتگردی میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی نجی ہسپتال میں عیادت کے بعد پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا غلام حر شبیری سمیت ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ،علی حسین نقوی،سمیت ناصر حسینی موجود تھے ۔
علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور ،سانحہ پشاور دہشتگردی کی ایک ہی کڑی ہے اور اس میں کالعدم دہشتگردتکفیری ٹولہ ملوث ہے ، ایم ڈبلیو ایم نے ملک میں شیعہ و سنی اتحاد عملی کو ششیں کی اور الحمد اللہ آج پورے ملک میں شیعہ و سنی میں کوئی تفرقہ بازی نہیں عوام با شعور ہیں دہشتگرد تکفیری ٹولہ خود کو مکتب اہل سنت کھ کر اس اتحاد میں ڈاڑ نہیں ڈال سکتا علامہ نا صر عباس جعفری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی سمیت صوبہ میں اب تک دہشتگردی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے بلکہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو سندھ حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے شہر بھر میں کالعدم جماعتوں کی وال چاکنگ کی جارہی اور آزادی سے پورے شہر میں ان کے چھنڈے لگ رہیں ہیں ،نام بدل کر کالعدم دہشتگرد تکفیری ٹو لہ کام بھی کر رہا ہے لہذا وزیر اعلیٰ سندھ آرام کریں صوبہ کی عوام کی نظریں اب پاک افواج کی طرف ہیں ،انہوں نے چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وپ کراچی سمیت پورے ملک میں نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں ، دینی مدارس،اور دہشتگردوں کے سہولت کار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں تاکہ ملکی عوام کو ان دہشتگردوں سے نجات دلائی جا سکے،علامہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا ء کرائی اور جمعہ کو ملک بھر میں شیعہ و سنی جماعتوں کی جانب سے یوم دعا اور احتجاجی مظاہروں کے اعلان کا خیر مقدم کیا ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے ملاقات باہمی امور پر تبادلہ خیال،سانحہ شکار پور پر تحریک انصاف کی جانب سے اظہار ہمدردی و یکجہتی پر اظہار تشکر ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مجرمانہ غفلت برتی،اس المناک سانحے پر اب تک کوئی پیش رفت نہ ہونا انتہائی تشویش کی بات ہے،ہماری نسل کشی پر حکمران تماشا دیکھ رہے ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے اہل نہیں ،سانحہ شکار پور کو نظر انداز کر کے نواز شریف نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی،سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے پری پول ریگنگ مسلم لیگ ن کی سیاسی دہشت گردی ہے،الیکشن کمیشن کو جب تک خود مختار نہیں بنایا جاتا اس ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی ۔
وحدت نیوز (کراچی ) شیعہ وسنی اتحادختم کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹارگٹ کلنگ بم دھماکوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ،داعش کی ہامی تکفیریوں کی پاکستان میں جڑیں کاٹنے کیلئے ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے سانحہ شکار پور بے گناہ نمازیوں کو دہشتگری کا نشانہ بنایا گیا ،وفاقی وزیر داخلہ و اراکین نواز لیگ سمیت سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کے پے رول پر کام کر رہی ہیں، سانحہ شکار پوروزیر داخلہ ووفاقی حکومت کی جانب سے دہشتگردی کی مذمت نہیں کی گئی۔ سانحہ شکار پور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،سانحہ شکار پور سندھ حکومت کی نا اہلی ہے ،سندھ دہشتگردوں کی آمافگاہ بن گیا کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سکیورٹی فراہم کرتا ہے ،سانحہ شکار پور کیخلاف جمعہ6فروری کو سندھ بھر میں یوم دعا و احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین ، جمعیت علماء پاکستان، پاکستان عوامی تحریک ،سنیء اتحاد کونسل کے رہنماء بشمول علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،ناصر حسینی،منہاج القران کے رہنما حاجی اقبال ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما پیر مختار صدیقی ،باور بلال شاہ نے سانحہ شکار پور میں زخمی ہونے والے افراد کی کراچی نجی اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہر قائدسمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے کیلئے تمام سیاسی و مذہبی اکائیوں کو اپنا اپنا کر دار ادا کرنا ہوگا پاکستان بھر میں موجود تکفیری دہشتگردوں کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے باقائدہ پالیسی واضح کرنے کی ضرورت ہے طالبان دہشتگردوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں سے ملکی عوام نہیں ڈرتے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملت پاکستان افواج پاکستان کے ساتھ ہیں مگر آج طالبان دہشتگردوں اور ان کی بغل بچہ کالعدم جماعتوں سمیت ان کی حمایت کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کی ضرورت تاکہ ملک بھر سے ان تکفیری ملک و اسلام دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کا روں خاتمہ کیا جاسکے رہنماؤں نے سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے دعا ء کرائیاور جمعہ کو ملک بھر کی جامع مساجد میں یوم دعا اور دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا کا اعلان کیا ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) یوم یکجہتی کشمیر کے دن کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن سے جاری بیان رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضانے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے۔ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے۔ کشمیریوں سے متعلق عالمی برادری فرض پورا نہیں کر سکی۔ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیوں نہیں کرا رہی۔ کشمیریوں میں حق خوداردیت کی خواہش اور پاکستان کو اپنے موقف سے ہٹانا، دونوں بھارت کے بس کی بات نہیں۔ اس کے پاس یہی راستہ تھا کہ وہ اپنی عسکری دھاک سے ہی کشمیر کو غضب کیے رکھے لیکن پاکستان نے اسی دھاک میں بھی توازن پیدا کر دیا ہے تو پھر کشمیر جیسا مسئلہ سلگتا ہوا مسئلہ ہی نہیں ہے لیکن بھارت کی اپنی ہٹ دھرمی سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی پرامن لیکن منظم تحریک کو مستقلاً کچلنے کی ناکام کو شش کر رہا ہے۔ اب یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ بھارت صرف اور صرف 7 لاکھ تعینات فوج کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو غضب کیے ہوئے ہے۔ کشمیر، فلسطین کی طرح دنیا کے گھمبیر ترین حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ بھارت پورے کشمیر میں شماری کرانے کی آج بھی پابند ہے۔ بھارت کے پاس اس سے انحراف کی کوئی راہ نہیں۔ اس کے بغیر برصغیر میں ہرگز پائیدار امن نہیں ہوگا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی آفس کے مسؤل زاہد سردارزادہ نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنوں اور عہدیداروں کو ہراساں کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ایما پر ضلعی سیکرٹری جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری رضوان حیدر ،تحصیل سیکرٹری جنرل رانا نعیم عباس،سیالکوٹ سے سید نجم الحسن ،بھکر سے احسان اللہ بلوچ کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے حکومت قاتلوں کو گرفتار کر نے کی بجائے پر امن شہریوں کو گرفتار کر رہی ہے حکومت قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد میں غیر سنجیدہ ہے جس سے دہشت گردوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اس پالیسی سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔زاہد سردارزادہ نے کہا کہ گرفتار عہدیداروں کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس کے مسؤل آقائے زاہد سردار زادہ نے اخبارات کو بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی شوریٰ کا اجلاس 14,15فروری کو لاہور صوبائی سیکرٹریٹ میں ہو گا۔جس کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے صوبائی شوریٰ ،صوبائی کابینہ ،کے اراکین شرکت کریں گے۔صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ را جہ ناصر عباس جعفری بھی خصوصی خطاب کریں گے۔جبکہ اجلاس کی صدارتصوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدلخالق اسدی کریں گے۔