وحدت نیوز(وہاڑی) مجلس وحدت مسلمین ضلع وہاڑی کے سیکرٹری جنرل علی عابد چوہدری ایک ماہ کے بعد بے بنیاد دہشت گردی کے مقدمے ضمانت پر رہا ہو گئے۔ علی عابد چوہدری کو 20 اپریل کو سی ٹی ڈی نے وہاڑی سے ایک دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد علی عابد چوہدری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع وہاڑی کے سیکرٹری علی عابد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں محبت اہل بیت (ع) میں جیل میں گیا ہوں، میرا اور قصور نہیں تھا مجھ پر بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا اور آج اللہ نے سُرخرو کیا اور ضمانت پر رہا ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں یوم احتجاج کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علی عابد چاہدری کا مزید کہنا تھا کہ جیلیں، مقدمے اور صعوبتیں ہمیں کمزور نہیں طاقتور بناتی ہیں۔ میں حکومت سے کہتا ہوں ہمارے خلاف جتنے زیادہ ظلم کرو گے اُتنی جلدی ہی خاتمہ تمہارا مقدر بنے گا۔ اس موقع پر علی عابد چوہدری نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، محمد عباس صدیقی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی رہائی میں کردار ادا کیا۔

وحدت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سیکیورٹی ایجنسی ہمارے رہنمائوں اور کارکنوں کو بے بنیاد مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔

وحدت نیوز (اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس امام بارگا ہ سجادیہ دیپالپور میں منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فرائض مرکزی سیکرٹری جوانان ڈاکٹر محمد یونس صاحب اور صوبائی نمائندے برادر زاہد حسین نے ادا کئے ۔اراکین ضلعی شوریٰ کی اکثریت نے جناب صابر حسین چھچھر کو اگلے تین سالوں کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ۔نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اگلے تین سالوں میں مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعظم کا دورہ گلگت پانامہ لیکس سے پڑنے والے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے سوا کچھ نہ تھا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپاسنامے میں سکردو روڈ کے تعمیر کے مطالبے کو وزیر اعظم نواز شریف نے یکسر نظر انداز کرکے ثابت کردیا کہ موجودہ حکومت بھی سکردو کے عوام کو پیپلز پارٹی حکومت کی طرح پانچ سال ٹرخاکے گزارے گی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو وزیر اعظم کے دورے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔حالیہ طوفانی بارشوں سے گلگت بلتستان کا انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا ہے جبکہ عوامی املاک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور اس تمام صورت حال میں کسی امداد کا اعلان تو درکنار وزیر اعظم نے تسلی کا ایک لفظ بولنا گوارا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا ریجن بلتستان جہاں کے عوام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس روڈ پر سفر کرنا انتہائی اذیت کا باعث بنتا جارہا ہے کی از سر نو تعمیر کے سلسلے میں وزیر اعظم نے خاموش رہ کر عوام کو پیغام دیا کہ ان کی حکومت سکردو روڈ کی تعمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ہے جبکہ صوبائی وزراء محض اخباری بیانات کے ذریعے سکردو روڈ کی تعمیر کرنے پر لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلتستان سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کو چاہئے کہ وہ اس صورت حال میں اپنی ذمہ داری ادا کریں اور عوام کو اس اذیت ناک سفر سے نجات دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز (لاہور) لاہور پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز بھی جاری،علمائے کرام و مختلف مکاتب فکر کی شخصیات کی اظہار یکجہتی کے لئے شرکت،مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان،بھوک ہڑتالی کیمپ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سال بھر بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کو جاری رکھنا پڑے تو رکھیں گے،لیکن اپنے موقف سے ایک اینچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،ہمارا یہ احتجاج ان تمام مظلوم شہداء کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لئے ہیں جن کو حب الوطنی کے جرم میں موت کی نیند سلا دیا گیا،انہوں نے کہا ہمارے احتجاج کو دبانے کی حکومتی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے ہم گھروں سے نکل چکے ہیں،آج یہ خواتین بزرگ  اور بچے یہاں اپنے پیاروں کو انصاف دلانے کے لئے جمع ہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کے نوید سنانے والے بتائیں،ہمارے شہداء کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے،کیا ہم پاکستانی شہری نہیں،ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے صبر کا دامن تھام کے رکھا اور ملکی سلامتی کے خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی،ہمیں بتایا جائے ہمارے خلاف تکفیر کے نعرے بلند کرنے والوں کیخلاف حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں؟شدت پسندوں کو اب بھی مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے،ہمارے خلاف آپریشن ضرب عضب کے دوران مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے،ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں،ہمارے قاتلوں کو مصلحت پسندی کے تحت تحفظ دیا جارہا ہے،بانیاں پاکستان کی اولادوں کو آخر کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟علامہ حسن ہمدانی نے بدھ کے روز بعد از نماز مغرب ٹارگٹ کلنگ میں شہید شہدا کی یاد میں شب شہداء پریس کلب لاہور کے باہر منانے کا اعلان کیا ہے جس میں لاہور بھر سے خانودہ شہداء کے لواحقین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہونگے۔

وحدت نیوز(سکردو) رکن اسمبلی کے حالیہ استعفیٰ کا معاملہ دیانت او ر خیانت کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں کردے گا۔ ن لیگ اور ان کے رہنماوں کا ماضی لوٹا کریسی اور چھانگا مانگا کی تاریخ سے پُر ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر سے منصوب حالیہ بیان افسوسناک ہے ، وفاقی قوانین کو اپنے مفاد اور مرضی کے مطابق نافذ کیا جاتاہے،جب کونسل انتخابات کے موقع پرشو آف ہینڈ کی بات کی گئی تو وزیر اعلیٰ حفیظ کی طرف سے کہا گیا کہ ہارس ٹریڈینگ روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے لیکن آج دوسری پارٹیوں کے اراکین کے لئے آزاد یا کسی دوسرے پارٹی میں شمولیت کے اختیار کی باتیں انتہائی شرمناک ہیں ۔ ن لیگ سے اصولوں کی سیاست کی توقع نہیں ہے۔البتہ پانامہ لیگ اور چھانگا مانگا لیگ نے گلگت بلتستان میں لوٹا کریسی کو باقاعدہ سرکاری تحفظ دینے کی کوشش کی تو جہاں اس شرمناک عمل اور اس کے سیاہ کرداروں کو تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا وہیں عوام انہیں عبرت کا نشان بھی بنائیں گے۔

وحدت نیوز (ظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر سنٹرل پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا ، ملک بھر میں جاری منظم شیعہ نسل کشی ، پارہ چنار ، ڈیرہ اسماعیل خان میں، صحافی ، پروفیسرز اور پروفیشنلز کے قتل عام کے خلاف اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ، سینئر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر علامہ مفتی کفایت حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور نقوی الجوادی کی قیادت میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، کیمپ میں بعد نماز مغرب شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے کہا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو سلام پیش کرتے ہیں ، ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ، ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی پر حکومتوں کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے ، ہم مارے جاتے رہیں اور کوئی پوچھتے والا نہ ہو ایسا اب نہیں ہو سکتا ، ہم بھرپور اور پرامن احتجاج جاری رکھیں گے اس وقت تک ہم یہ کیمپ جاری رکھیں گے جب تک علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نہیں اٹھتے۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا قائد وحدت سے اظہار یکجہتی کے لیے ہم یہاں موجود ہیں ، شیعہ اس ملک کے شہری ہیں انہیں تحفظ فراہم کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ظالموں کا پیچھا کرتی رہے گی ، جب تک کہ ظالم اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتا ، ظالموں کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم حسینی ہیں ، اور حسینی اپنا سر تو کٹا سکتا ہے مگر جھکا نہیں سکتا ، ہم میدان میں موجود رہیں گے ، جب تک ہمارے مرکزی کیمپ کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم بھی یہاں موجود رہیں گے ، شہداء کا خون رنگ لائے گا ، ظالم خون کے سیلاب میں بہہ جائے گا ، مجلس کے کارکنان و قائدین مقاومت جاری رکھیں گے۔کیمپ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، سید شجاعت کاظمی،امیدوار اسمبلی سید فخر عباس پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما پیر سید مہر بخاری ، عام آدمی پارٹی کے سینئر نائب صدر راجہ زاہد مصدق، معروف اہلسنت عالم دین مولانا لیاقت حسین ، مولانا بدر و دیگر تشریف لائے اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree