وحدت نیوز(اسلام آباد )بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بیت المقدس ہاتھ سے نکلنے پر یہ ثابت ہوا ہے کہ امت مسلمہ کی قوت صفر ہو چکی ہے۔اسرائیل و امریکہ کی رعونت کولبنان کی مٹھی بھر طاقت نے خاک میں ملا کر رکھ دیا۔عالم اسلام کو بدنام کر نے کے لیے داعش، النصرہ اور طالبان طرز کی دہشت گرد جماعتوں کی تشکیل کی گئی تا کہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما کر پیش کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایشا وسائل اور افرادی قوت کے اعتبار سے ایک بڑی منڈی ہے ۔یورپ اس خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے پر تلا ہوا ہے۔ایشیاء میں مختلف ممالک کے مابین تصادم یورپ کے لیے نفع بخش ہے اس لیے وہ سازشوں میں مصروف ہے۔ایشائی ممالک کو باہمی مسائل گفت و شنید سے حل کرنا ہوں گے۔ملک کو اس وقت دہشت گردی کے عفریت نے جکڑ رکھا ہے۔ ڈھائی ہزار دہشت گردوں کو مارنے سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ علامہ ناصر عباس نے کہاکہ گزشتہ 47 دنوں سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں ۔میرے سارے مطالبات ملک و قوم کے استحکام کے لیے ہیں ۔ہمارا کوئی سیاسی ہدف نہیں۔ ہم کسی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے نہیں بیٹھے۔انہوں نے کہ کہ یوم القدس کے موقعہ پر ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اجتماعات میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) بیت المقدس پراسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی مظالم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ’’آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما سینٹر ظفر علی شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر افراسیاب خٹک، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور آئی ایس او پاکستان کے صدر علی مہدی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما ظفر علی شاہ نے کہا کہ میں آیت اللہ خمینی کی ذہانت و بصیرت کو داد دیتا ہواجنہوں نے دنیا بھر میں یوم القدس منانے کو ضروری قرار دیا۔اقوام متحدہ ایک زنگ آلود ادارہ ہے جو عالم اسلام کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتاہے۔ القدس پر اسرائیل کاغاصبانہ قبضہ کسی ایک ملک کا قضیہ نہیں بلکہ عالم اسلام کی پیٹھ میں یہ خنجر گونپا گیا ہے۔میں اپنی حکومت سے درخواست کروں گا کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔جس طرح امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہےبالکل اس طرح ہندوستان میں مودی کے ساتھ بھی مراسم بڑھائے جا رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دے رکھی ہے۔حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستیں کو امت مسلمہ کی بجائے اپنے مفادات مقدم ہیں۔جس کے لیے وہ ہر طرح کا دباو استعمال کر لیتے ہیں۔عرب الائنس مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا ۔عالم اسلام کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا۔کشمیر میں حق خود ارادیت کی بات کرنے والوں کو فلسطین میں بھی اسی حق کی بات پر آواز بلند کرنا ہو گی۔فلسطین کے مسلمانوں پر اپنی زمین تنگ کر دی گئی ۔دنیا کے کسی ملک میں ایسانہیں کہ مقامی آبادی کو مہاجر قرار دے دیا جائے اور باہر سے آکر بسنے والے قابض ہو کر مالک بن بیٹھیں۔دنیا بھر کے مسلمانوں کو القدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔ہمیں حزب اللہ کو سپورٹ کرنا چاہیے جو اسرائیلی بربریت کا انہتائی جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ دنیا کی جتنی بھی مزاحتمی تحریک استکبارکے خلاف اور مظلومیت کی حمایت میں ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا کو تسخیر کرنے کے لیے علوم کے میدان آگے نکلنا ہو گا۔ صیہونی مظالم و بربریت کی ہر باشعور مذمت کرتا ہے۔ کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر صابر ابور مرین اور آئی ایس او کے رہنما علی مہدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز (ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے تحت تنظیم سازی کے لئے پیام کنونشن بگھاموری گائوں کابل میرجت میں منعقد ہوا۔ ضلعی سیکریٹری جنرل سید اسداللہ شاہ اور ضلعی سیکریٹری سیاسیات ڈاکٹر عبدالحسین شاہ کی زیرنگرانی میں مجلس وحدت مسلمین یونٹ بگھاڑ موری کا قیام، برادر محمد علی میرجت سیکریٹری جنرل یونٹ بگھاڑموری، اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر روشن میرجت کو مقرر کیا اور ضلعی سیکریٹری جنرل نے دونوں سے حلف لیا۔
کنونشن میں ضلعی ڈپٹی سیکریٹری سید قاسم شاہ، سیکریٹری رابطہ سید نواز شاہ، سیکریٹری مالیات برادر ارشاد کھتری اور سیکریٹری میڈیا برادر حفیظ شاہ بھی موجود ۔ کنوینشن کو خطاب کرتے ہوئے ضلعی کابینہ نے کہا کہ آج 21 رمضان کی رات ہیں اور اس رات کو ملعون خارجی ابن ملجم نے حضرت علی علیہ السلام پر نماز کی حالت میں وار کر کے مسجد میں دہشت گردی کی بنیاد رکھی۔آج اسی فکر کے پیروکار عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور نہتے نمازیوں کو شہید کرنا ثواب سمجھتے ہیں، شیعہ نسل کشی کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی پیش رفت پر خطاب کیا ، اس موقعہ پر شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کی شیعہ نسل کشی کے خلاف تحریک میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں مجلس عزا برپا ہوئی۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے تحت مرکزی سالانہ اعتکاف 26 رمضان المبارک تا 30 رمضان المبارک گلگشت کالونی میں منعقد ہوگا،ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ثقلین نقوی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان (شعبہ تربیت )کے زیر انتظام اس اجتماعی اعتکاف میں قرآنی محافل ،مجالس عزا ،دروس،سوالات و جوابات ،دعائیہ محافل اورشب بیداری کا انعقاد کیا جائے گا ، جبکے اعتکاف کے مختلف سیشنز سے علامہ مختار امامی،علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ قاضی نادر علوی،علامہ تقی دانش اور علامہ غضنفر حیدری خطاب کریں گے، سحری و افطاری کا بھی مناسب اہتمام بھی ہو گا۔
وحدت نیوز(اکاڑہ) عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سالار وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ نسل کشی کے خلاف تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئیے ضلع اوکاڑہ میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت عمائدین ملت کے اعزاز میں افطار ڈنر سے مرکزی سیکریٹری یوتھ مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے خطاب کیا پروگرام میں صوبائی رابطہ سیکریٹری رائے ناصر علی نے بھی شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل صابر حسین چھچھر نے کی ، شرکاء نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل اظہار کا اظہار کیااور عید کے بعد احتجاجی تحریک میں بھر پور شمولیت کے عزم کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور انتظامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور تکفیری کالعدم جماعتوں اور دھشت گرد قاتلوں کو کھلی أزادی کے خلاف اور مظلومین سے انصاف کے لئیے بھوک ہڑتال کے اغراض و مقاصد اور اب تک کے افادیت کے حوالے سے عوامی أگاھی تحریک کے سلسلے میں ضلع چکوال میں برادر سید وسیم حیدر کاظمی کی رہائش گاہ پر ضلع بھر کے عمائدین زعماء اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس سے مرکزی سیکرٹیری تعلیم برادر نثار علی فیضی ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی ، علامہ علی شیر انصاری ، اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید اعجاز حسین نقوی نے ناصر ملت کی بھوک ہڑتال پر تفصیل گفتگو کی اس موقعہ پر شرکاء نے نعرہ بازی کرتے ہوئے ناصر ملت سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور استقامت اور جرات کی قدر دانی کی۔