وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے تحت محبت نگر اسٹاپ پر فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد ، خواتین اور بچوں  کوبلاتفریق حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماثمر زیدی ، عارف زیدی،اسد زیدی، مختارامام سمیت ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 127سید علی عباس عابدی بھی موجود تھے۔کیمپ کے انعقاد پر اہلیان ہائوٹ گوٹھ اور عابدیہ سینٹر نے ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔

بسم الله الرحمن الرحیم

الحمدلله رب العالمین و صلّی الله علی سیدنا محمد و آله الطیبین و صحبه المنتجبین و من تبِعَهم بِاِحسانٍ الی یوم الدین.

دنیا بھر کے مسلمان بھائیو اور بہنو!

مسلمانوں کے لئے موسم حج، لوگوں کی نظر میں شکوہ و افتخار اور خالق حقیقی کی بارگاہ میں دل کو منور کرنے اور خشوع و مناجات کا موسم ہے۔ حج ایک ملکوتی، دنیاوی، خدائی اور عوامی فریضہ ہے۔ ایک طرف تو یہ فرامین؛ «فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبائکمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا»  اور «وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِی أَیَّامٍ مَّعْدُودَاتٍ»  اور دوسری جانب یہ خطاب: «الَّذِی جَعَلْنَاهُ لِلنَّاسِ سَوَاءً الْعَاكِفُ فِیهِ وَالْبَادِ»  حج کے لا متناہی اور گوناگوں پہلوؤں کو روشن کرتے ہیں۔

اس عدیم المثال فریضے میں، زمان و مکان کا تحفظ آشکار نشانیوں اور درخشاں ستاروں کی مانند انسانوں کے دلوں کو طمانیت عطا کرتا ہے اور عازمین حج کو عدم تحفظ کے عوامل کے حصار سے جو توسیع پسند ظالموں کی جانب سے ہمیشہ عام انسانوں کے لئے سوہان روح بنے رہے ہیں، باہر نکال لیتا ہے اور ایک معین دورانئے میں انھیں احساس تحفظ کی لذت سے آشنا کراتا ہے۔

حج ابراہیمی جو اسلام نے مسلمانوں کو ایک تحفے کے طور پر پیش کیا ہے، عزت، روحانیت، اتحاد اور شوکت کا مظہر ہے؛ یہ بدخواہوں اور دشمنوں کے سامنے امت اسلامیہ کی عظمت اور اللہ کی لازوال قدرت پر ان کے اعتماد کی نشانی ہے اور بدعنوانی، حقارت اور مستضعف بنائے رکھنے کی دلدل سے جسے دنیا کی تسلط پسند اور اوباش طاقتیں انسانی معاشروں پر مسلط کر دیتی ہیں، مسلمانوں کے طویل فاصلے کو نمایاں کرتا ہے۔

اسلامی اور توحیدی حج، «أَشِدّاءُ عَلَى الْكُفّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ»  کا مظہر ہے۔ مشرکین سے اظہار بیزاری اور مومنین کے ساتھ یکجہتی اور انس کا مقام ہے۔ جن لوگوں نے حج کی اہمیت کو گھٹا کر اسے محض ایک زیارتی و سیاحتی سفر سمجھ لیا ہے اور جو ایران کی مومن و انقلابی قوم سے اپنی دشمنی اور کینے کو 'حج کو سیاسی رنگ دینے' جیسی باتوں کے پردے میں چھپا رہے ہیں، وہ ایسے حقیر اور معمولی شیطان ہیں جو بڑے شیطان امریکا کے اغراض و مقاصد کو خطرے میں پڑتے ہوئے دیکھ کر کانپنے لگتے ہیں۔

سعودی حکام جو اس سال سبیل اللہ اور مسجد الحرام کے راستے میں رکاوٹ بنے ہیں اور جنھوں نے خانہ محبوب کی سمت مومن و غیور ایرانی حاجیوں کا راستہ بند کر دیا ہے، وہ ایسے رو سیاہ گمراہ افراد ہیں جو ظالمانہ اقتدار کے تخت پر اپنی بقا کو عالمی مستکبرین کے دفاع، صیہونزم اور امریکا کی ہمنوائی اور ان کے مطالبات پورے کرنے کی کوششوں پر موقوف سمجھتے ہیں اور اس راہ میں کسی بھی طرح کی خیانت کرنے میں پس و پیش نہیں کرتے۔

اس وقت منٰی کے ہولناک سانحے کو تقریبا ایک سال کا عرصہ ہو رہا ہے جس میں کئی ہزار افراد عید کے دن، احرام کے لباس میں، شدید دھوپ میں، تشنہ لب اور مظلومیت کے عالم میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس سے کچھ ہی دن قبل مسجد الحرام میں بھی کچھ لوگ عبادت، طواف اور نماز کے عالم میں خاک و خوں میں غلطاں ہو گئے۔ سعودی حکام دونوں سانحوں میں قصوروار ہیں۔ فنی ماہرین، مبصرین اور تمام حاضرین کا اس پر اتفاق رائے ہے۔ بعض اہل نظر افراد کی جانب سے سانحے کے عمدی ہونے کا خیال بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ نیم جاں ہو چکے زخمیوں کو، جن کے مشتاق قلوب اور فریفتہ وجود عید قربان کے دن ذکر اللہ اور آیات الہیہ کے ترنم میں ڈوبے ہوئے تھے، بچانے میں کوتاہی اور تساہلی بھی طے شدہ اور مسلمہ حقیقت ہے۔ قسی القلب اور مجرم سعودی افراد نے انھیں جاں بحق ہو چکے لوگوں کے ساتھ بند کنٹینروں میں محبوس کر دیا اور انھیں علاج، مدد  یہاں تک کہ ان کے سوکھے ہونٹوں تک پانی کے چند قطرے پہنچانے کے بجائے انھیں موت کے منہ میں پہنچا دیا۔ کئی ملکوں کے کئی ہزار خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہو گئے اور ان ملکوں کی قومیں سوگوار ہو گئیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران سے تقریبا پانچ سو افراد شہدا میں شامل تھے۔ اہل خانہ کے دل ہنوز مجروح اور سوگوار ہیں اور قوم بدستور غمگین و خشمگین ہے۔

سعودی حکام معافی مانگنے، اظہار ندامت اور اس ہولناک سانحے کے براہ راست قصورواروں کے خلاف عدالتی کارروائی کرنے کے بجائے، حد درجہ بے شرمی اور بے حیائی سے حتی ایک اسلامی بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل سے بھی انکاری ہو گئے۔ ملزم کی پوزیشن میں کھڑے ہونے کے بجائے مدعی بن گئے اور اسلامی جمہوریہ سے نیز کفر و استکبار کے خلاف بلند ہونے والے ہر پرچم اسلام سے اپنی دیرینہ دشمنی کو اور بھی خباثت اور ہلکے پن کے ساتھ بے نقاب کیا۔

ان کی پروپیگنڈہ مشینری؛ ان کے سیاستدانوں سے لیکر جن کا امریکا اور صیہونیوں کے سامنے رویہ عالم اسلام کے لئے بدنما داغ ہے، ان کے نا پرہیزگار اور حرام خور مفتیوں تک جو قرآن و سنت کے خلاف آشکارا طور پر فتوے دیتے ہیں، اسی طرح ان کے پٹھو ابلاغیاتی اداروں تک جن کا پیشہ ورانہ احساس  ذمہ داری بھی ان کے جھوٹ اور دروغ گوئی میں رکاوٹ نہیں بنتا، اس سال ایرانی حجاج کرام کو حج سے محروم کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو مورد الزام ٹھہرانے کی عبث کوشش کر رہے ہیں۔

فتنہ انگیز حکام جنھوں نے شیطان صفت تکفیری گروہوں کی تشکیل اور انھیں وسائل سے لیس کرکے دنیائے اسلام کو خانہ جنگی میں مبتلا اور بے گناہوں کو قتل اور زخمی کیا ہے اور یمن، عراق، شام اور لیبیا اور بعض دیگر ملکوں کو خون سے نہلا دیا ہے، اللہ سے بیگانہ سیاست باز جنھوں نے غاصب صیہونی حکومت کی جانب دوستی کا ہاتھ پھیلایا ہے اور فلسطینیوں کے جانکاہ رنج و مصیبت پر اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں اور اپنے مظالم و خیانت کا دائرہ بحرین کے گاؤوں اور شہروں تک پھیلا دیا ہے، وہ بے ضمیر اور بے دین حکام جنھوں نے منٰی کا وہ عظیم سانحہ رقم کیا اور حرمین کے خادم ہونے کے نام پر محفوظ حرم خداوندی کے حریم کو توڑا اور عید کے دن خدائے رحمان کے مہمانوں کو منٰی میں اور اس سے پہلے مسجد الحرام میں بھینٹ چڑھایا، اب حج کو سیاسی رنگ نہ دینے کی بات کر رہے ہیں اور دوسروں پر ایسے بڑے گناہوں کا الزام لگا رہے ہیں جن کا ارتکاب خود انھوں نے کیا ہے یا اس کا سبب بنے ہیں۔

وہ قرآن کے اس بصیرت افروز بیان؛ «وَإِذا تَوَلّىٰ سَعىٰ فِی الْأَرْضِ لِیُفْسِدَ فِیها وَیُهْلِكَ الْحَرْثَ وَالنَّسْلَ وَاللّهُ لا یُحِبُّ الْفَسادَ»  «وَإِذا قِیلَ لَهُ اتَّقِ اللّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَلَبِئْسَ الْمِهادُ».  کے مکمل مصداق ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق اس سال بھی انھوں نے ایرانی حجاج اور بعض دیگر اقوام پر راستہ بند کرنے کے ساتھ ہی دیگر ملکوں کے حجاج کو امریکا اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے غیر معمولی کنٹرولنگ سسٹم کے دائرے میں رکھا ہے اور محفوظ خانہ خداوندی کو سب کے لئے غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

عالم اسلام بشمول مسلمان حکومتوں اور اقوام کے، سعودی حکام کو پہچانے اور ان کی گستاخ، بے دین، مادہ پرست اور (استکبار کے تئیں ان کی) فرمانبردار ماہیت کا بخوبی ادراک کرے اور عالم اسلام کی سطح پر انھوں نے جو جرائم انجام دئے ہیں ان کے سلسلے میں ان حکام کا گریبان پکڑے اور ہرگز نہ چھوڑے۔ اللہ کے مہمانوں کے ساتھ ان کے ظالمانہ روئے کے باعث حرمین شریفین اور امور حج کے انتظام و انصرام کے لئے کوئی بنیادی راہ حل تلاش کرے۔ اس فریضے کے سلسلے میں کوتاہی امت مسلمہ کے مستقبل کو زیادہ بڑی مشکلات سے دوچار کر دے گی۔

مسلمان بھائیو اور بہنو! اس سال مراسم حج میں مشتاق و بااخلاص ایرانی حاجیوں کی کمی ہے، مگر ان کے دل ساری دنیا کے حاجیوں کے ساتھ موجود اور ان کی بابت فکرمند ہیں اور دعا کر رہے ہیں کہ طاغوتوں کا شجرہ ملعونہ انھیں کوئی گزند نہ پہنچائے۔ اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کو دعاؤں، عبادتوں اور مناجاتوں کے وقت ضرور یاد رکھئے اور اسلامی معاشروں کی مشکلات کے ازالے اور امت اسلامیہ کے استکباری طاقتوں، صیہونیوں اور ان کے آلہ کاروں کی دست برد سے دور ہو جانے کی دعا کریں۔

میں سال گزشتہ منٰی اور مسجد الحرام کے شہیدوں اور سنہ 1987 کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے ان کے لئے مغفرت، رحمت اور بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں اور حضرت امام زمانہ ارواحنا فداہ پر درود و سلام بھیجتے ہوئے امت مسلمہ کے ارتقا اور دشمنوں کے فتنہ و شر سے مسلمانوں کی نجات کا طلبگار ہوں۔

و بالله التوفیق و علیه التکل

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما اور کونسلر کربلائی رجب علی نے امن و امان کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک اور کسی بھی کونے میں امن انسان کی اولین ترجیح ہوتی ہیں، ہر شخص امن چاہتا ہے اور موجودہ دور میں یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے پشاور کے کرسچن کالونی پر حملے میں ملوث تمام دہشتگردوں اور انکے آلہ کاروں کو ڈھونڈنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بنائے جاتے ہیں ہم ان دہشتگردوں کے خلاف تو کاروائی ہوتی ہے، مگر ان کے آلہ کاروں اور انہیں بنانے والوں کے خلاف اقدامات نہیں اٹھائے جاتے، ہم رو برو کام کرنے والوں کو تو دہشتگردکہ کر اقدام اٹھاتے ہیں مگر انہیں دہشتگرد بنانے والوں اور انکی تربیت کرنے والوں تک نہیں پہنچ پاتے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کی بات ہو یا صوبے میں برابری کی ترجیح کی بات ہو اور اسی طرح ملکی مفادات ، دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے امن ضروری ہے کیونکہ اچھی صورتحال ہوگی تو تعلیم، تجارت اور اچھا کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن کی موجودگی میں ہی ہم اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں اور اسی کی بدولت ہم روشن مستقبل کے خواب دیکھ سکتے ہیں، امن کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ قوم جتنی ترقی کرے گی، جتنے ادارے کام کریں گے انہیں بعداً دہشتگردی کے کاروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ترقی کا سلسلہ رکھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے ایسے تجربات کئے ہیں جس ہمارے تاجروں، ڈاکٹروں، وکلاء، صحافیوں، انجینئرز سمیت سینکڑوں پروفیشلنز کو نشانہ بنایا گیا اور ہمیں ان سرمایوں سے محروم کیا گیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے ملتان کی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے نامزد ضلعی کابینہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا، نامزد کابینہ میں مولانا عمران ظفر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، سید وسیم عباس زیدی فنانس سیکرٹری، سید دلاور عباس زیدی سیکرٹری فلاح وبہبود، سید علی رضا بخاری سیکرٹری تعلیم ، زاہد حسین سوری سیکرٹری شماریات، مولانا قاری سلمان علی سیکرٹری روابط اور مرزاوجاہت علی بطور سیکرٹری تنظیم سازی شامل ہیں۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ 2ستمبر کو لاہور میںدیے جانے والے دھرنے کو حکومت کی یقین دہانی کے بعد موخر کیا ہے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو تو دوبارہ دھرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پرضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کو بھی متنبہ کرتے ہیں محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس میں کوئی رُکاوٹ نہ ڈالے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے ملت تشیع کا نمائندہ بہت جلد ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کرے گا اور عزاداروں ، بانیان مجالس اور لائسنسداروں کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔

وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے کواردو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں عوام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کی ز د میں آکر کواردو کے اہلیان کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے ۔ خدا کا شکر ہے کہ اس آفت میں عوام محفوظ رہیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کرے، صرف دورہ جات اور فوٹو سیشن سے متاثرین کی بحالی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کواردو کے عوام سیلات کی زد میں آئے تھے اور اس وقت بھی مقامی انتظامیہ نے کافی پھرتیاں دکھائی تھیںلیکن عملی طور انکی بحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ اس سال بھی مقامی انتظامیہ کے سربراہان اپنی کارکردگی بیانات تک محدود رہنے نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ کواردو کے متاثرہ علاقوں میں مالی نقصانات غیرمعمولی ہوئے ہیں اور انکا ازالہ ممکن نہیں تاہم پوری کوشش کی جائے کی کہ متاثرین کے مالی نقصانات بلخصوص گھر منہدم ہونے، کھیت دبنے ، درختوں کو نقصان پہنچنے والوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کی جائے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شہدائے پاکستان کے پاک لہو کو کبھی فراموش نہیں ہونے دینگے، ملکی سلامتی و استحکام اور دہشتگردی کے ناسور سے نجات کیلئے قوم متحد ہو کر میداں عمل میں نکلے، بھارت، امریکہ اور اسرائیل ہمارے ازلی دشمن ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ہم ارض پاک میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کے شہداء اور غازیوں نے جس جرات و بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، آج پھر سے ہمیں اسی قربانی اور جذبے کی ضرورت ہے، جو ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے۔ اجلاس میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبائی سیکرٹریٹ میں تقریب کا بھی اعلان کیا گیا، جس میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے 65ء کی جنگ میں بھارت کو جس ہزیمت سے دوچار کیا وہ تاریخ کا روشن باب ہے، آج بھی ملک کی مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور آرمی چیف کا مودی کا نام لے کر اسے للکارنا جنرل راحیل کی بہادری کی دلیل ہے جبکہ مودی کے بلوچستان میں مداخلت کے بیان پر وزیراعظم کی خاموشی واضح کرتی ہے کہ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree