وحدت نیوز( کراچی) قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر سرپرستی خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن اور خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین کے اشتراک سے غازی ٹاون فیز1ملیر میں الزہرا ؑکلینک ومنی ہسپتال اور ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا،تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے جبکہ دیگر اعزازی مہمان گرامی میں چیئرمین خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن علی نیئرزیدی،پاکستان رینجرز کے آفیسرطالب حسین،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی عبدالرزاق راجہ اور سابق چیئرمین جعفرطیار سوسائٹی ورہنما مسلم لیگ ق جعفرالحسن اور دیگر سیاسی ومذہبی شخصیات شامل تھیں،بعد ازاں تمام رہنمائوں نے تختی کی نقاب کشائی کی اورفیتہ کاٹ کا الزہرا ؑ کلینک اور ایک روزہ فری میڈکل کیمپ کا باقائدہ افتتاح کیااور کلینک میں جاری OPDکا معائنہ کیا، شام 4بجے تا رات 8بجے تک جاری فری میڈیکل کیمپ میں مختلف امراض کے ماہر لیڈیز اور جینٹس ڈاکٹرز نے بلا تفریق رنگ ونسل مذہب ومسلک سینکڑوں مریضوں جن میں خواتین ، بزرگ ، مرداور بچے شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادوایات فراہم کیں ۔
الزہراؑکلینک کے افتتاح پر علاقہ مکینوں میں خوشی لہر دوڑ گئی، کلینک میں موجود جدید طبی آلات اور سہولیات کی موجودگی سے عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی واضح رہے کہ علاقے میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں اور مریضوں کو دور دراز اسپتالوں میں جاکر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا،جب کہ متعدد مریض بروقت مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ جاتے تھے،جلد ہی الزہرا کلینک میں مختلف قسم کے ٹیسٹ اور جلد ذچہ و بچہ کی ماہر ڈاکٹر اورزچگی کی بہترین سہولیات مناسب قیمت پر دستیاب ہوں گی۔
علامہ احمد اقبال رضوی نےافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ الحمد اللہ مجلس وحدت مسلمین نے عوامی خدمت کے سفر میں ایک اور روشن باب کا اضافہ کیا ہے،الزہرا کلینک واسپتال بلا تفریق عوامی خدمات انجام دے گا جہاں سب کو یکساں سہولیات میسر ہونگیں،انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی مدبرانہ اور اہدافی قیادت میں ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں رفاحی منصوبوں کا جال بچھا رہی ہے جن میں تعلیم ،صحت اور عبادت کے مراکز سر فہرست ہیں۔
چیئرمین خدیجتہ الکبری فائونڈیشن علی نیئر زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی صورت میں ہمیں ایک بہترین ساتھی ادارہ نصیب ہوا ہے جس کی پاکیزہ قیادت اور مخلص کارکنان خدیجتہ الکبری فائونڈیشن کے شانہ بشانہ انسانی خدمات کے سفر پیش پیش ہیں ،خدیجتہ الکبری فائونڈیشن مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ کو باعث اطمینان اور قابل فخر سمجھتی ہے انشاءاللہ جلد خدیجتہ الکبری فائونڈیشن کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فلاحی منصوبہ جات کو مکمل کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالرزاق راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے باعث فخر ہے کہ میں ایک عظیم ادارے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں مجلس وحدت مسلمین نے علاقے کی عوام کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے الزہرا کلینک کے قیام کا درست فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم حکومت میں رہتے ہوئے بھی دیگر کاموں کی طرح تعلیم اور صحت کے شعبےمیں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپاتے،ایم ڈبلیوایم نے اچھا اقدام کیا جس پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے مجلس وحدت مسلمین کے انسانی خدمت کے اس سفر میں شانہ بشانہ رہوں گا۔
سابق چئیرمین یونین کونسل جعفرطیار اور رہنما مسلم لیگ ق جعفر الحسن نے الزہرا کلینک کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں جس عوامی خدمت کے نعرے کی بنیاد پر ایم ڈبلیوایم نے حصہ لیا تھا آج اختیار اور اقتدار نہ ملنے کے باوجود اپنے نعرے اور وعدے کو کسی حد تک پورا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،امید ہے کہ ایم ڈبلیوایم علاقائی مسائل اور عوام کی خدمت کے لئے آئندہ بھی ایسے ہی اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے محرم الحرام کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ علی اکبر آسمانِ کربلا کا روشن اور چمکتا ستارہ، دنیا کے تمام جوانوں کے لئے اسوہ کامل ہیں. شہزادہ علی اکبر کی ذات، آپ کی شخصیت اور ایثار و قربانی کو دنیا کے گوش و کنار میں مختلف ذرائع سے عام کرنے کی ضرورت ہے. آپ کی شخصیت کو مختلف زاویوں سے سمجھنے کی ضرورت ہے. جناب شہزادہ علی اکبر کربلا کے وہ واحد شہید ہیں جن کے سراہنے پر مولا امام حسین ع سے پہلے زینب کبری پہنچی تھی اور آپ خَلقا و خُلقا و منطقا رسول اللہ سے مشابہت رکھتے تھے.
تمام جوانوں سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں یوم شہادت شہزادہ علی اکبر ع کو نہایت عقیدت و احترام سے منائیں اور مجالس عزاء کا انعقاد کریں.وحدت یوتھ پاکستان بانی مجلس کا کردار ادا کرے. تمام صوبائی اور ضلعی یوتھ سکریٹریز سے گزارش ہے محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں یوم جوان کو نہایت عقیدت و احترام سے منانے کے لئے مجالس، سبیلیں، جلوس، نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی کا حدالامکان اہتمام کریں اور شعارِ مثلی لا یبایع مثلہ کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ یوم جوان کو بھی ملک کے گوش و کنار میں متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کریں.
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں ریجنل پولیس آفیسر(آرپی او)ملتان سلطان اعظم تیموری سے ملاقات کی۔ وفد میں ’’محرم کمیٹی‘‘کے کنوینر محمد عباس صدیقی، ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی،صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور خانیوال ولودھراں کے بانیان مجالس اور لائسنسدار شامل تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ ڈی پی او خانیوال اور ڈی پی لودھراں عزاداروں کے بے جاتنگ کررہے ہیں ، لودھراں میں چار سال قبل معاہدے پر عملدرآمد نہیں کرایا جارہا ، امام بارگاہ کے گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے محرم الحرام کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، لودھراں میں مجلس وحدت مسلمین کو ہراساں کیا جارہا ہے جلوس ہائے عزاء کے روٹ تبدیل کیا جارہا ہے جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ اسی طرح ڈی پی او خانیوال اور مقامی ایس ایچ او تحصیل کبیروالا کے علاقے بڑجھ سرگانہ میں جلوس کے منتظمین کو ہراساں کررہے ہیں، 9محرم کو نکالے جانے والے جلوس کے شرکاء کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جاتا ہے، خواتین اور بچوں کو زبردستی پولیس گاڑیوں میں بٹھادیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر آرپی او ملتان نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کو یقین دلایا کہ دونوں اضلاع میں مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں بہت جلد متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز سے اس حوالے سے بات کروں گا اور محرم سے پہلے یہ مسائل حل کریں گے۔ آخر میں علامہ اقتدار حسین نقوی نے آرپی او ملتان کو یقین دہانی کرائی کہ محرم کے دوران جنوبی پنجاب بھر میں مجلس وحدت مسلمین انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے ہرممکن کردارادا کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ملتا ن میں جلوسوں کے روٹس کی مرمت کو محرم سے پہلے یقینی بنائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ماہ محرم الحرام میں دہشتگرد مجالس عزاء کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے،حکومت سیکورٹی انتظامات کرے۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام پر امن اور ظلم کے خلاف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے محرم الحرام کے دوران مجالس ، سیکورٹی اور دیگر معاملات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال ماہ محرم الحرام میں پاکستان کے ہر شہر میں مجالس اور ماتم داری کا انعقاد ہوتا ہے اور عزاداران سید الشہداء علیہ السلام ان مجالس میں شرکت کرتے ہیں۔مجالس کا یہ سلسلہ سینکڑوں سالوں سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عزاداران امام حسین علیہ السلام پرامن ہیں اور تاریخ کے سب سے بڑے ظالم یعنی یزید کے خلاف احتجاج کرتے آئے ہیں انکا کہنا تھا کہ عزاداری نے ملک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا مگر بعض تکفیری ایسے ہیں جو صبح و شام عزاداری امام حسین ؑ کی مذمت کرتے نظر آتے ہیں اور مجالس، عزاداروں اور جلوسوں پر جتنے حملے ہوتے ہیں ان میں یہی تکفیری گروہ ملوث ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ماہ عزاء میں جگہ جگہ مجالس اور ماتم داری کا انعقاد ہوگا اور عوام بڑی تعداد میں ان مجالس میں شریک ہونگے۔ حکومت ماہ محرم الحرام میں سیکورٹی کا انتظام یقینی بنائے، جن مساجد اورامام بارگاہوں میں مجالس کا انعقاد ہونے والا ہے وہاں انتظامیہ کے افراد تعینات کئے جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام نے ہر سال نظم و ضبط کی بہترین مثال دی ہے، حکومت کو ان کی جانب سے کسی تلخ رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اسکے علاوہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے اسکاوٹس کے رضا کار بھی انتظامیہ کے ساتھ ہونگے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت جمعہ تیس ستمبر کو ملک گیر ’’یوم مردہ باد ہندوستان‘‘ کے عنوان سے منایا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی بربریت اور سرحدی علاقوں پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ، مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی اور علامہ احمد اقبال کی قیادت میں کیا گیا جبکہ اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین سمیت علامہ مبشر حسن، میثم عابدی، رضا نقوی،آصف صفوی اور علی حسین و دیگر بھی موجود تھے۔
احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بھارت کی کشمیرمیں جاری ریاستی دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان کے بیس کروڑ عوام بھارت کے لئے بیس کروڑ ایٹم بم ثابت ہو ں گے۔
شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی،شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور دشمن کو واصل جہنم کررہی ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والی ہر آنکھ کو نکال پھینکیں گے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ پاکستان بنایا تھا اور ہم پاکستان کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،دشمن سن لیں پاکستانی غیور قوم متحد ہیں اور مادر وطن کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں،کشمیر کی آزادی انشااللہ قریب ہے اور اب ہندوستان کو ٹکرے ٹکرے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بلائے گئے لاہور ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی پریشانی پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبہ ہے جسے ناکام بنانے کے لئے وہ اپنے مکروہ فعل سرانجام دے رہا ہے،انشااللہ اقتصادی راہ داری ہماری شہ رگ ہے اس کی تکمیل کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے قوم تیار ہیں،اور بھارت سمیت اس میگا منصوبے کے دشمن ناکام رہیں گے،اجلاس میں شہدائے ایل او سی کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دونوں قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔