وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغاعلی رضوی نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام مرکزی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بلتستان کے برجستہ علمائے کرام کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر اپنی حقیقت کو واضح کر رہی ہے۔ پاکستان کے متدین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی حجتہ الاسلام شیخ محسن علی نجفی کو شیڈول فور میں ڈال کر صوبائی حکومت نے مکتب تشیع کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ شیخ محسن علی نجفی سمیت کسی بھی عالم دین کو شیڈول فور میں ڈال کر اپنی حکومت کے گڑھا نہ کھودیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی پالیسیاں جانبدارانہ اور معاندانہ ہے جسکے خلاف آوا ز بلند کرنا ہر عزادار کے لیے ضروری ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ یمن میں جنازہ پر آل سعود کے حملے کے نتیجے میں ہونی شہادتیں انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آل سعود امریکہ کے اشارے پر یمن میں بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے ۔ امریکہ دنیا بھر میں اسلام کو کمزور کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔ داعش ، طالبان اور دیگر دہشتگرد جماعتوں کے بانی امریکہ ہے اور امریکہ ہی انکو اسلحہ فراہم کر تا ہے۔ یہی امریکہ پاکستان میں بلخصوص گلگت بلتستان میں شہر شہر اور گلی گلی میں گھسا ہوا لیکن انتظامیہ آنکھیں رکھنے کے باوجود ڈالروں کی گھن گرج کے سبب کچھ دیکھ نہیں پا رہی ہے۔ بعض نام نہاد مذہبیوں کو بھی امریکہ این جی اوز نے خرید لیا ہے اور امریکہ کا گن گا رہا ہے۔ امریکہ ایجنسوں کی گلگت بلتستان میں موجود سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ امریکی ایجنسیاں اپنی این جی او ز کے ذریعے نہ صرف اطلاعات لیتی ہیں بلکہ یہاں کی تہذیب و ثقافت اور اسلامی اقدار کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مغربی کلچر کے فروغ پر گامز ہے۔ انتظامی سربراہ امریکی تنظیموں کو لگام دیں ورنہ عوام خود انکے خلاف نکل آئیں گے۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے پاکستان آرمی کی جوانی کی قربانیاں اور شہادتیں لائق تحسین ہیں۔ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ ہے۔ موجودہ حکومت دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ نہیں بلکہ انکی صفوں میں دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں۔ قومی ایکشن پلان کا رخ موجودہ حکومت نے دہشتگردوں سے موڑ کر بے گناہ محب وطن پاکستانیاں کی طور موڑ دیا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ آغا علی رضوی نے کہاکہ عزاداری کل کے یزید سے اظہار نفرت اور آج کے یزید کو للکارنے کا نام ہے۔ ہم کل کے یزید کو برا بھلا کہہ کر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ آج کے یزیدوں کے خلاف اور ظالموں کے خلاف بولتے رہیں گے ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے لودھراں کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ، گزشتہ رات گرفتار کیے گئے 15مومنین کو رہا کردیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق گزشتہ رات بستی ڈومرا میں مجلس عزاء کے دوران پولیس نے طاقت کے زور پر 15بے گناہ مومنین کو گرفتار کرلیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی محرم کمیٹی کے کنوینر محمد عباس صدیقی موقع پر پہنچ گئے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع لودھراں کے سیکرٹری جنرل منظور حسین مگسی کی قیادت میں مومنین کی بڑی تعداد نے پولیس کی کاروائی کے خلاف شدید احتجاج کیاگیا۔بعدازاں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے کنوینر محرم کمیٹی محمد عباس صدیقی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز خان سے کامیاب مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد گزشتہ رات گرفتار 15مومنین کو رہا کردیا گیا اور اس بات کا وعدہ کیا گیا ہے بستی ڈوگرہ کے جلوس کے روٹ کا معاملہ بھی آج حل کردیا جائے گا۔ اس موقع پر منظور حسین مگسی، ملک بخت یار ایڈووکیٹ، سید محمد سمیع گردیزی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ بعدازاں محرم کمیٹی کے کنوینر محمد عباس صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء پر کسی قسم کی کوئی پابندی قابل قبول نہیں ہے یہ ہماراآئینی اور قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا، اُنہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ عزاداروں کو تنگ، خوفزدہ اور ہراساں نہیں کرے گی تو مجلس وحدت مسلمین انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، اگر انتظامیہ نے عزاداروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی کی ملک بھر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کو احتجاج میں تبدیل کردیں گے۔
وحدت نیوز(گڑھی دوپٹہ) حسین ؑ فاتح کربلا، انسانیت کے لیے آپ ؑ کی قربانی تازیست یاد رکھی جائے گی۔آپ ؑ نے آدم ؑ سے لیکر خاتم ؑ تک محنتوں کو بچایا ، آج ساری دنیا حسین ؑ کو یاد کر رہی ہے مگر یزید لعین کا کوئی نام لیوا نہیں ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس جہلم ویلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حسین ؑ صرف شیعوں کے نہیں بلکہ انسانیت کے امام ہیں ، جو بھی برائی ، ظلم ، جبر اور قبیح افعال سے نفرت کرتا ہے اس کا امام حسین ؑ ہے ، حسین ؑ کی قربانی بھی انسانیت کے لیے تھی ، اگر حسین ؑ سر نہ کٹاتے تو دین نہیں بچتا تھا ، آپ نے اہل عیال سمیت اپنا سب کچھ دین کی راہ میں لٹا دیا، آج دنیا بھر میں جگہ جگہ حسینؑ حسین ؑ ہو رہا ، یزید لعین کا کوئی نام لیوا نہیں ، اس کا نام ہی گالی بن کر رہ گیا ہے ، حسین ؑ وہ واحد ہستی جو سرکٹا کے بھی زندہ باد ہو گئے ، پیاسے رہ کے بھی جنگ جیت گئے ، اپنے سب اصحاب و احباب کو قربان کر کے بھی فاتح بن گئے ، اور نوک نیزا پر بلند ہو کر قرآن کی تلاوت کر کے بتا دیا کہ تم نے جسے مارا تھا وہ سر کٹا کے بھی زندہ باد ہے جو نہیں مرا تھا وہ جڑے سر کے ساتھ بھی مردہ باد ہے ، حسین ؑ صرف اور صرف نانا محمد ؐ کے دین لیے نکلے ، اپنے جد کی امت کی اصلاح کے لیے نکلے ، اور سب کچھ لٹا کے بتا دیا کہ میرا مقصد کیا تھا ۔ کربلا فلسفہ حیات ہے ، کربلا صرف واقعہ نہیں بلکہ آئین زندگی ہے ۔ آج امت مسلمہ افتراق کے بجائے صرف کربلا کو اپنے لیے درس بنا لے تو کوئی حبیب ابن مظاہر بنے گا ، کوئی زہیر بن قین ، کوئی جون بنے گا تو مسلم ابن عوسجہ بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے سوئے ہوئے حسینی ضمیر کو بیدا کریں ۔ دشمن خود ڈھیر ہو جائے گا۔
وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دھڑلے سے جاری، عالمی انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی، ظلم کی انتہاء ہو چکی ،اب تو جاگا جائے۔ عاشور کے جلوسوں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کہاں کی جمہوریت کا اصول ہیں ،عزاداروں کو پابندسلاسل کیا گیا ، جلوس نہیں نکالنے دیئے گئے اور جب نکالے گئے تب لاٹھیاں برسائی گئیں ، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو اب مذہبی معاملات و عبادات کی بھی گنجائش نہیں دی جارہی ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید حمید نقوی نے کیا ، انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوس ہائے عزا پر پابندی بھارتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی ، انڈیا وقت کے یزید کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ایسی کون سی جمہوریت ہے جو لوگوں کو مذہبی عبادات سے روکے؟ کشمیری اسی لیے تو آزادی چاہتے ہیں کہ وہ حقیقی معنوں میں اپنی زندگی گزار سکیں ، اپنے مذہبی معاملات کی ادائیگی کر سکیں ، انہیں کسی طرح کی روک ٹوک نہ ہو سکے ۔ مگر ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ بھارت یاد رکھ لے کہ یزید نے بھی حسین ؑ کو شہید کر کے سمجھا تھا قصہ ختم ہو گیا ، مگر مظلوم سر کٹا کر بھی فتح یاب ہوئے ظالم سر بچا کر بھی نامراد ہوئے ۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ بھارت کو ایک دن ضرور اپنے کیئے پر حساب دینا ہو گا۔ سیکرٹری اطلاعات مولاناسید حمید نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کو روز عاشور بھارتی مظالم پر سخت تشویش ہے۔ جبکہ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر میں کیئے جانے والے بہترین سیکورٹی انتظامات پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، آئی جی آزاد کشمیر ، کمشر ڈویژن ہا، ڈپٹی کمشنر صاحب اور جملہ انتظامیہ ، ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ اور دعا گو ہے کہ خدا وند ان کی اس ڈیوٹی کو اپنے حضور عبادت شمار فرمائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عزاداری سیل کا اجلاس مرکزی مسئول عزاداری سیل سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں صوبہ پنجاب کے عزاداری سیل کے عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس میں محرم الحرام میں بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کی،مرکزی مسئول عزاداری سیل سید اسد عباس نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور پر انتظامیہ نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جو قابل تحسین ہے،امید ہے کہ شرپسندی اور فرقہ واریت کیخلاف اور امن استحکام کے لئے اسی جذبے کیساتھ آئندہ کے لئے بھی کوششیں جاری رکھیں گے،علامہ مبارک موسوی نے اپنے خطاب میں انتطامیہ کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پرامن انداز میں ایام عزاء کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ذمہ داری کیساتھ نبھا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ نے مثال قائم کی جو قابل ستائش اور لائق تحسین ہے،تاہم پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں مشرقی میں چند مٹھی بھر شرپسندوں نے جلوس عزاء پر حملہ آور ہوکر امن عامہ خراب کرنے کی کوشش کی جس میں سیالکوٹ پولیس ان شرپسندوں پر قابو پانے میں ناکام رہی،شرپسند اب بھی آزاد ہے،اور الٹا عزاداران کیخلاف دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے سیالکوٹ پولیس نے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی جو قابل مذمت ہے،ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں،اور بے گناہوں کو ہراساں کرنے کے عمل کو فوری تدارک کریں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نےعزاداری سیل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کربلا سے ہمیں عدل وانصاف،اخوت،بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دسترخواں پر بیٹھنا ہوگا۔شیعہ سنی اسلام کے دو بازوں ہیں اور اسلام میں تعصبات کی ہر گز گنجائش نہیں ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کے ماحول کو پروان چڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے اس مقدس ماہ میں ہمیں تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر نفرتوں کو بھلانا ہوگا۔کربلاء ایک عظیم درس گاہ ہے۔امام عالی مقام نے سجدے میں سرکٹا کے اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سربلند کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد امام عالی مقام کی اس عظیم قربانی کو زندہ رکھنا ہے۔ کربلا ء مسلمانوں کیلئے درس حریت ہیں کربلا ء انسان کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلاتا ہے اور تمام مسلمانوں کی نجات عاشورہ میں مضمر ہے۔ اگر امت مسلمہ غلامی سے نجات چاہتی ہے تو وہ درس کربلاء پر عمل کریں کیونکہ امام حسین ؑ نے کربلاء میں یہی پیغام دیا تھا کہ غلامی کی زنجیروں کو توڑے بغیر مسلمان کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاء نے 61ہجری میں اس وقت کے طاغوت کے خلاف قیام کرکے مسلمانوں کو بتادیا کہ حق کسی باطل کے سامنے جھک نہیں سکتے۔علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس وقت بھی مسلمانوں کو مختلف طاغوتوں کا سامنا ہے اور یہی طاغوت امت مسلمہ کے اندر فرقہ واریت کے ذریعے انتشار پھیلانے میں مصروف عمل ہے مسلمانوں کو چاہئے کہ مظلوم کربلاء کے پیغام پر عمل کرتے ہوئے غلامی کی زنجیروں کو توڑے تاکہ ملک میں امن و امان قائم ہو۔