وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ احمداقبال رضوی اور ناصر شیرازی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک مدبر اور ذہین سیاست دان تھے۔آپ کی ساری زندگی جمہوریت کی پاسداری میں گزری۔ضیائی آمریت کے خلاف ان کی بے خوف جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) پیام کربلا وبیداری امت مہم کے سلسلے میں سالانہ مجلس عزا بسلسلہ شہادت حضرت سکینہ بنت الحسین ؑ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور خانوادہ عارف رضا زیدی کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ امامیہ ایف سائوتھ جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں حرم مطہرامام حسین ؑ،امام رضا ؑ اور بی بی معصومہ قمؑ کے گنبد کے پرچموں کی زیارت کروائی گئی،مجلس عزا میں نظامت کے فرائض سید احسن عباس رضوی نے انجام دیئے جبکہ تلاوت حدیث کساءقاری ساجدنے کی ، سوزخوانی نسیم زیدی وبرادران نے کی ، سلام احسن مہدی، محمد عارف نے پیش کیاجبکہ مجلس عزا سے خطاب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختاراحمد امامی نے کیااور سکیورٹی کے فرائض وحدت اسکائوٹس نے انجام دیئے۔
وحدت نیوز (ملتان) تکفیریت نے پھر ایک دفعہ بے گناہوں کا قتل عام کرکے اپنی سفاکیت کا ثبوت دیا،حضرت شاہ نورانی کی درگاہ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق اسی سوچ سے ہے جو اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں،ہم اس ظلم و بربریت کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور اس المناک واقعے کیخلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کرتے ہیں،اولیاء اللہ اور ان کے ماننے والوں نے ہمیشہ امن محبت اور رواداری کا پیغام عام کیا،ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے سے حکمران قاصر ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ کو مصلحت پسندی کے نذر کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علماہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی ، محمدعباس صدیقی اور سید ندیم عباس کاظمی نے درگاہ حضرت شاہ نورانی پر بے گناہوں کی شہادت پر تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خانودگان شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں انشااللہ شہداء کے یہ پاکیزہ لہو تکفیریت کی تابوت میں آخر کیل ثابت ہوگا،کراچی سندھ اور بلوچستان میں ان وطن دشمنوں نے قتل و غارت گر کا بازار گرم کیا ہوا ہے،جب تک ان درندوں کے سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف کاروائی نہیں ہوتی اس ناسور سے جان چھڑانا ممکن نہیں،علامہ اقتدار حسین نقوی نے دھماکے کے بعد بروقت طبی امداد نہ پہنچانے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی اتنی بڑی تعداد میں حادثت کا شکار ہونے کے بعد انتظامیہ کی بھر وقت طبی امداد کا نہ پہنچاناالمیہ سے کم نہیں،درگاہ پر سکیورٹی کے انتظامات ان حساس دنوں میں نہ کرنا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کے روح کے مطابق عملدرآمد کروانا ہوگا،بیلنس پالیسی کے تحت دہشتگردی کے شکار لوگوں کو ہراساں کرکے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو متنازعہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے،جو ناقابل قبول ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) پاک چائنہ اکنامک کوریڈور سے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر کے ملکی تاریخ کے اہم سنگ میل کو عبور کر لیا ہے،دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے،راہداری کے ایس عظیم منصوبے بلوچستان اور گلگت بلتستان کی محرومیاں ختم ہو جائیں گے،حکومت گلگت بلتستان اور بلوچستان جو اس میگا پروجیکٹ کے شہ رگ ہیں کو اتنی اہمیت دیں جتنے دیگر صوبوں کو دے رہی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایم ڈبلیوایم ضلعی و صوبائی اراکین کے اہم اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے پیچھے بھارت اور امریکہ ملوث ہیں،ہمیں امریکیوں کے چنگل سے نکلنا ہوگا،امریکہ درپردہ بھارت کو پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش میں ہے،لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،ہم بھمبر سیکٹر میں بزدل دشمن بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،اور ہمارے ان سات شہید جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنے پاکیزہ لہو سے وطن عزیز کی دفاع کو مضبوط بنایا اور ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے،بھارتی جارحیت کیخلاف پوری پاکستانی قوم بلا تفریق مذہب ملت متحد ہیں اور وقت آنے پر وطن عزیز کی دفاع کیلئے اپنی جان مال سمیت کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسین ؑ پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عزاداران امام عالی مقام کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ دارای ہے،انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں مسلکی بنیاد پر تقسیم کر کے ملکی سلامتی پر وار کرنے کی سازش میں ہے لھذا ہمیں ممبر ومحراب سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام عام کے کے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا،انشااللہ ہم اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرکے ہر محاذ پر ملک دشمنوں سے مقابلہ کرینگے،جس طرح پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے آباو اجداد نے قربانیاں دی ہیں عین اسی طرح اس مملکت خداداد کو بچانے کے لئے ہم اپنے لہو کے آخری قطرے تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی کے سیشن سے خطاب کیا، آغا رضا نے وفاقی حکومت کی جانب سے اپنائی گئی بیلنس پالیسی اور ملک بھر میں پرامن افراد کی گرفتاری کی مذمت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مجلس وحدت مسلمین کےرکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے اسمبلی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ایسی جماعت ہے جو ہمیشہ دہشتگردی اور تکفیریت کے خلاف رہی ہے، جو ادارے اور شخصیات دہشتگردی کے خلاف ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں،مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت نے بیلنس پالیسی کے نام پر ایک عجیب منطق اپنائی ہے جسکے بناء پر دہشتگردوں کو پکڑ کر رہا کیا جاتا ہے اور ہمارے پر امن علماء اور اہم شخصیت کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر انہیں حراست میں لیا جاتا ہے ، مختلف اہم شخصیات کو گرفتار کیا جاتا ہے اور انہیں ہتھکڑیاں پہنا کر ایک مجرم کی طرح عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ آغا رضا نے کراچی میں گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی سینٹ اور سیاست سے ریٹائر ہونے کے بعد مختلف ٹاک شوز میں پاکستان کی،پاکستان کی ترقی کی اور سی پیک کی بات کرنے لگے تھے اور اس جرم کی سزا انہیں یوں دی گئی کہ انکا نام دہشتگردوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا اور جو جس ملک سے محبت کرتے تھے انہیں اسی ملک کے اندر دہشتگرد کہا گیا۔ ان کے علاوہ دیگر پرامن علماء کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا گیا ، بلوچستان کے اندر فورتھ شیڈول میں ایسے افراد کا نام بھی دیا گیا ہے جنکا کبھی ان چیزوں سے تعلق ہی نہیں رہا ہے۔ آغا رضا نے بلوچستان اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ دہشتگرد جو ملک میں انتشار پھیلاتے ہیں، دہشتگردانہ واقعات میں ملوث ہوتے ہیں ، سرے عام تکفیریت کو فروغ دیتے ہیں اور وارداتوں کے بعد اخبارات میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور دیگر ناموں سے بیانات دے کر ذمہ داریاں قبول کرتے ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی اور قاتل کو مقتول کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑاکر کے دونوں کے ساتھ ایک سا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خطے میں بد امنی پھیلاکر مودی کے ایجنڈے کی تکمیل کررہاہے،عزاداری کو محدود کرنے کے پیچھے سعودی اوریہودی لابی کا ہاتھ ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے گلگت بلتستان کے سیکریٹری امور سیاسیات محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین کے انعقاد پر صوبائی حکومت کی جانب سے پابندی عائد کرنے اور یوم حسین کا انعقاد کرنے والے طلباء کی گرفتاریوں کے خلاف دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ وسیع تر ہوتا جارہا ہے۔حکمرانوں نے حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کہنے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی مثال رقم کردی ہے۔صوبائی حکومت کا یوم حسین پر پابندی بلا جواز ہے تعلیمی اداروں میں مذہبی پروگرامات پر پابندی کا کوئی جواز نہیں جبکہ طلباء جب مذہب سے دور ہوتے جائینگے تو خطے کے امن کو زیادہ خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔امن کو بحال کرنے کیلئے لادینیت کی پرچار کہاں کی عقلمندی ہے۔ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ دین اسلام امن بھائی چارے اور باہمی اخوت کا ضمانت دیتا ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نواسہ رسول کے ذکر بد امنی کے ساتھ جوڑنا اور پابندی عائد کرکے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔جس دین کو رسول اسلام لیکر آئے تھے اور اسی دین کی اس کے نواسے نے اپنے خون سے آبیاری کی آج اس کے ذکر پر پابندی عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو نواسہ رسول کے پیغام سے تکلیف پہنچتی ہے اور یوم حسین کے انعقاد پر فساد پھیلاتے ہیں ان پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے نہ کہ مذہبی پروگرامز پر پابندی لگائی جائے۔اگر اسی منطق پر عمل کیا جائے تو پھر ہر پروگرام پر کسی نہ کسی کو اعتراض ضرور ہوتا ہے کیا ہر اعتراض کرنے والے کے اعتراض کو درست مان کر ہر پروگرام کے انعقاد پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول کی تعلیمات ہی سے ملک میں شرپسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے ۔ملک عزیزکا آئین ہر شہری کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے اور آج ہم اپنے اس حق کا مطالبہ کررہے ہیںجسے صوبائی حکومت نے سلب کرکے ملت تشیع کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔