وحدت نیوز(لاہور) ن لیگ کو ماڈل ٹاون کے شہیدوں کے لہو کا اور ملکی وسائل کے لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا،ملک دشمنوں کے ہر سازش کو قومی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے،فاٹا اور گلگت بلتستان کے حقوق کے مخالفین وطن دوست نہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست ہیں جو تاحال حکمرانوں کی مصلحت پسندانہ پالیسیوں کے سبب آزاد ہیں،ایم ڈبلیوایم آنے والے الیکشن میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی،پنجاب میں حکمران جماعت کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا حساب آنے والے الیکشن میں سود سمیت چکا دینگے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا ملکی استحکام کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے،اس ایشو پر سیاست کرنے والے ملکی سلامتی کے ساتھ مخلص نہیں،گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی اور وحدت کو فروغ دینا ہوگا،ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خیر باد کہنے کا وقت آگیا ہے،مضبوط خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان کو اس چنگل سے نکالنا سیاسی جماعتوں اور قومی سلامتی کے اداروں کا فریضہ ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفدنے  ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں شہدائےوحدت کراچی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہاراورقبور شہداءپر  فاتحہ خوانی کی ،شہید ِ وحدت صفدرعباس کے گھر اہل خانہ اور تنظیمی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ محمد صادق جعفری نے کہا کہ شہدائے دین  اسلام کی حیات وشہادت  دونوں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہمیں کسی صورت ان پاکیزہ شہداءکے راستے کو فراموش نہیں ہونے دینا چاہئے، شہدائے وحدت ملت جعفریہ کی سیاسی واجتماعی شناخت کے حصول کی راہ کے   عظیم شہید ہیں ، جنہوں نے زمانے کے فرعونوں ، نمرودوں اور یزیدوں کو للکاراتھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قوم سیاسی واجتماعی میدان میں مضبوط بنیادوں پر کھڑے ہوئے بغیر ظالم وجابر حکمرانوں سے اپنے جائز حقوق حاصل نہیں کرسکتی ، انہوں نے کہاکہ شہدائے وحدت کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی برسی کا مرکزی اجتماع چشتی نگر میں آئندہ ہفتے انشاءاللہ منعقد ہوگا، اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، آرگنائزر ضلع شرقی علامہ احسان دانش، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفر،سیکریٹری وحدت یوتھ کراچی کاظم عباس، ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات احسن عباس رضوی اور ایم ڈبلیوایم چشتی نگر یونٹ کے ذمہ دارا ن بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضانے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، آصف رضا ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے، رہنماوں کے درمیان سانحہ ماڈل ٹاون اور جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور مشاورت بھی ہوئی،ڈاکٹر طاہر القادری نے رہنماوں کی آمد پر شکریہ اداکیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی کسی صورت دوسرے صوبوں کے عوام سے کم نہیں، گلگت بلتستان کے عوام دوسرے صوبوں کی طرح بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہیں، گلگت بلتستان کے شہری اپنے صوبے کو پاکستان میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ناکہ علیحدہ کا نعرہ لگاتے ہیں، کارگل سے وزیر ستان تک عظیم قربانیاں پیش کرنی والی اس شجاع اوربیدار قوم کو راکا ایجنٹ قرار دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے اپنے متعصبانہ کردار کا مظاہرہ کیاہے،جس جماعت کے اپنے قائدین راکے ایجنٹوں کو اپنی فیکٹریوں میں ملازم رکھتے ہوں اور ان کی پشت پناہی کرتے ہوں، جو راکے سرکردہ افراد کو بغیر ویزہ کے پاکستان بلاتے ہوں، جن کے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے ہوں  انہیں کسی دوسرےپرالزام تراشی کرتے ہوئے سو بار سوچنا چایئے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام گذشتہ دو ہفتوں سے اس خطہ بے آئین میں غیر آئینی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، اقوام متحدہ کے قوانین کی روشنی میں متنازعہ علاقوں میں ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی اقدام ہے، بلکہ اشیائے ضروریہ پرخصوصی سبسڈی دینا حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے، بجائے عوام کے داد رسی کرنے کے متعصب وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن نے کارگل، لداخ، سیالکوٹ، وزیر ستان اور پاراچنار میں اپنے جوان فرزندوں کی قربانیاں پیش کرنی والی  قوم کی توہین کی ہے، وزیر اعلیٰ ہوش کے ناخن لیں ایسا نا ہو کے ٹیکس کے خاتمے کی یہ تحریک آئینی صوبے کے حصول کی تحریک میں تبدیل ہوجائے اور پھرعوام  مکمل خودمختاری تک اپنے گھروں کو نا جائے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈویژنل سیکرٹری جنرل کے زیر سرپرستی ڈویژنل شوری کا اجلا س منعقد ہوا جس میں مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے خصوصی شرکت کی ،اجلاس میں شوریٰ کے اراکین نے سانحہ 10جنوری ،16فروری 2013اور 16دسمبر آرمی سکول سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تاریخ 10جنوری بروز بدھ شہداء چوک علمدار روڈ پر یوم استقامت و یکجہتی مظلومین کے عنوان سے عظیم و الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا،جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماووں سمیت اہلسنت اکابرین بھی تشریف لائینگے۔

سانحہ دس جنوری پر وارثین شہداء کے استقامت نے تمام پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مظلومین کو یکجا کیا جس کی وجہ سے پہلی بار پاکستانی قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہو کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر لیا ،شہداء کے لہو اور وارثین شہداء کی استقامت کے بدولت وطن عزیز کی پالیسیاں خطے میں تبدیل ہونے لگی اور وطن عزیز کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہونے لگی،شہداء کے گرم لہو نے تمام مردہ ضمیروں اور خوابیدہ انسانوں کو بھی بیدار کیا لہذا ً یہ دن استقامت و یکجہتی کیساتھ ساتھ بیداری کا بھی دن ہے ۔ آج ہی کے دن شیعہ و سنی پاکستانی عوام نے اخوت و برادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفرقہ پھیلانے والے عناصر کی تمام سازشوں کا قلعہ قمع کیا ،جو مومنین کوئٹہ اور ہزارہ قوم کا ایک بہت بڑا کارنامہ اور افتخار ہے لہذاً اس دن کو کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ قوم بھر پور انداز سے منائیگی ،اور ہر پیر و جوان ،مرد وزن ایک بڑی تعدا د میں شرکت کر کے اپنے بھر پور یکجہتی کا اظہار کرینگے ،اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے تمام کارکنان یونٹ بالخصوص خواتین ونگ کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بھر پور رابطہ مہم کا آغاز کرکے جلسہ عام کی تیاری کریں اور قوم کے فرد فرد کو اس عظیم الشان جلسے عام کی تاریخ اور وقت سے مطلع کریں۔

وحدت نیوز (لاہور) مخصوص مکتب فکر اور مخصوص مائنڈ سیٹ کے مدرسے سے فارغ تحصیل مولوی حفیظ الرحمان وزیراعلی گلگت بلتستان ہمارے پرامن خطے میں اپنی سوچ کے ذریعے علاقے کی امن کو تباہ کرنے سے باز رہے،،ن لیگ پاکستان میں سب سے بڑی  را کی ا سپانسر اور ایجنٹ جماعت ہے،وزیراعلی گلگت بلتستان راء کے اہکاروں اور ایجنٹوں کو گلگت بلتستان میں نہیں شریف برادران کے شوگر ملوں میں ڈھونڈیں،گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی سازش کے لئے وزیر اعلی کو راء ہی نے اشارہ دیا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک موسوی نے وزیراعلی گلگت بلتستان مولوی حفیظ الرحمان کے فرقہ ورانہ بیان پر درعمل کا اظہار کرتے ہو صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عاقبت نااندیش وزیراعلی خطے کی سکیورٹی اور وحدت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہو چکا ہے،قومی سلامتی کے اداروں اور اعلی عدلیہ کو اس افسوناک بیان پر نوٹس لینا چاہیئے،ہم وزیراعلی مولوی حفیظ کے بیان کو واپس لینے اور قوم سے معافی مانگنے تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree