وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ سیاست دان امیر سے امیر اور عوام  غریب سے غریب ہوتے جارہے ہیں۔قانون و انصاف کی بجائے طاقت اور اختیار کی حکمرانی نظر آتی ہے۔قانون کی عملداری کا خاتمہ نا انصافی کو جنم دیتا ہے جس سے معاشرے سے نظم و ضبط کا خاتمہ اور انتشار کو فروغ ملتا ہے۔وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور قانون و انصاف کی حکمرانی کے لئے ضروری ہے کہ اقتدار کی باگ ڈورصالح و دیانت دار افراد کے ہاتھوں میں دی جائے۔ طاغوتی قوتوں عالم اسلام کے خلاف اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کے لیے سخت بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔یہود و نصاری کا اولین ہدف امت مسلمہ کو ٹکروں میں تقسیم کر کے ان کی طاقت کو کمزور کرنا ہے۔یہ اسلام کے بدترین دشمن ہیں ۔جنہیں شکست سے دوچار کرنے کے لئے ہمارے پاس واحد ہتھیار اخوت و اتحاد ہے۔جو حکمران صیہونی و نصرانی گروہوں کو اپنا خیر خواہ سمجھتے ہیں وہ دین اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انکاری ہیں اور مفاد پرستی کی سیاست کر رہے ہیں۔امریکہ و اسرائیل عرب و عجم کے مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتے ہیں۔ جو اسلامی ممالک ان اقدامات کو تقویت دے رہے ہیں وہ امت مسلمہ کے مفادات کے منافی اور یہود و نصاری کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔تاریخ شاہد ہے کہ یہود و نصاری کی دوستی نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصانات سے دوچار کیا ہے۔جن مسلم ممالک نے انہیں اپنا دشمن سمجھا وہ مضبوط ہوئے اور آج انہیں اقوام عالم میں نڈر اور باوقار قوم سمجھا جا تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں حالات کی خرابی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔امریکہ سپر پاور کے زعم میں مبتلا ہے اور اپنی بالادستی پرکوئی آنچ نہیں آنے دینا چاہتا یہی وجہ ہے امریکہ ہر اس ملک کے ساتھ بدمعاشی پر اتر آتا ہے جواس کے تسلط کو قبول نہیں کرتا۔پاکستان اور خطے کی دیگر ریاستوں کا غیرمستحکم ہونا امریکی مفادات میں ہے۔اس لیے امریکہ مسلمان ممالک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔پاکستان میں سی پیک منصوبے کی تکمیل یہود ونصاری اور بعض خلیجی ممالک کے مفادات کے لیے ایک بدترین دھچکا ہیں یہی وجہ ہے کہ گوادر اور سی پیک کی گزرگاہوں میں وقتا فوقتا دہشت گردی کی کاروائیاں کر کے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جا تی ہے۔انہوں نے کہا بھارت ہمارا کھلا دشمن ہے ۔اس پر کسی صورت اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ ارض پاک اس وقت تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان)  ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں 30 دن کیلئے اسلحہ کی نمائش کرنے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے پابندی کا اطلاق کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔ پولیس نے ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تیس سالہ افتخار حسین کی نماز جنازہ کڑے پہرے میں شاہ سید منور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پہ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ غضنفرعباس نقوی نے اپنی تقریر میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور خیبر پختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ظلم کی انتہا ہے  ملت جعفریہ پردہشت گردوں نے ڈیرہ کی زمین تنگ کی ہوئی ہے تو دوسری طرف سی ٹی ڈی نے انہی شہدا ءکے گھر چھاپے مار کر خوف و حراس پیدا کیا ہوا ہے اور پولیس ناکوں پے بیٹھ کر صرف ٹائم پاس کر رہی ہے۔تحریک انصاف کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے ایک دورہ بھی نہیں کیا کہ ڈی آئی خان جو صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے کیا یہاں کوئی انسان بستا بھی ہے یا نہیں، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیرہ انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے اورڈیرہ کو آرمی کے حوالے کیا جائے۔ کل بروز جمعہ بنوں روڈ پر دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھاجائے گا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعان علیؑ کی منظم نسل کشی پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شیعان علیؑ کی نسل کشی کی اصل ذمہ دار خیبر پختون خواہ کی حکومت اور قانون فافذ کرنیوالے ادارےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعان علی ؑ کے بہیمانہ قتل عام پر حکومت اورقانون فافذ کرنیوالے اداروں نے آنکھ پر پٹیاں باندھی ہوئی ہیں ، گزشتہ بیس روز میں۳ شیعان علیؑ کو دن ڈھاڑے قتل کر دیاگیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ خیبر پختون خواہ میں مثالی امن کےدعویدار کہاں ہیں ۔ عمران خان کیو ں ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے اس قتل عام کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں، ان کی یہ خاموشی اشارہ کر رہی ہے کہ وہ اس میں شریک جرم ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کا ہنگامی اجلاس وحدت ہاوس انچولی میں مولانا صادق جعفری کی قیادت میں منعقد ہو اجس میں ملک بھر سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ شیعہ نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو عمران خان پولیس کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آتے ہیں تو دوسری جانب یہ ہی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے ،عمران خان ڈیرہ کے لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں کیا یہ ہے آپ کا نیا پاکستان جہاں ملت  جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا خون بہایا جائے، اجلاس میں علامہ مبشر حسن ،مولانا نشان حیدر ،میر تقی ظفر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا  کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کی خلاف کل بروز جمعہ شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرےکیے جائیں گے جس سےعلما ئے کرام و دانشور حضرات خطاب کریں گے۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان فیصل آباد کی جانب سے خواہرانِ وحدت کیلئے مہدی برحق ع تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ضلع فیصل آباد اور اطراف کے دیگر  اضلاع کی خواتین کارکنان نے شرکت کی،ورکشاپ میں کارکنان  کی روحانی و تنظیمی تربیت کے حوالے سے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ لیکچرز کے لئے خصوصی طور پہ "بین الاقوامی و ملکی تشیع کی صورتحال اور مقاوم خواتین کی ذمہ داریاں"، ناصر شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،  "کنیزانِ سیدۃ النساء العالمین، ع کی خصوصیات"،محترمہ  زہرہ نقوی  مرکزی جنرل سیکرٹری  مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین پاکستان ، "تربیتِ معاشرہ اور تنظیم" مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ  نرگس سجاد،"معاشرتی فلاح وبہبود اور تنظیم" مرکزی سیکرٹری برائے فلاح و بہبودمحترمہ فرحانہ گلزیب،مرکزی سیکرٹری برائے توسیع و تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی، مرکزی سیکرٹری برائے رابطہ محترمہ  لبانہ کاظمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔اسکے علاوہ مرکزی رہنماؤں کی بھی مرکزی و صوبائی کابینہ کی  اراکین  کیساتھ خصوصی نشست ہوئی اور صوبائی کمیٹی کا بھی قیام عمل میں آیا۔ نمازِ باجماعت،دعا و مناجات، گروپ ڈیسکشنز اور تربیتی ٹیبلو کا بھی اہتمام کئے گئے اور بہترین کارکردگی پر خواہران میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے پے در پے واقعات نے صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اور مثالی پولیس کی تشکیل کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے،گذشتہ چند ہفتوں میں متعدد جوان بے دردی سے قتل کردیئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں قاتلوں کی واضح شناخت کے باوجود ایک بھی قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نا آنا باعث تشویش ہے، حکومتی بے حسی سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ڈیرہ اسماعیل میں مارے جانے والے نا ہی اس ملک کے شہری ہیں اور ناہی انسان، چیف جسٹس آف پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی کا فوری سوموٹو نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسماءقتل کیس جو کہ ایک فیملی سے تعلق رکھتا ہے اس پر سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے سکتا ہے تو ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی پر کیوں نہیں ، یہاں بات ایک خاندان کی نہیں بلکہ پوری کمیونٹی کی ہے، ہم چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس دیں گے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں روزانہ کی بنیاد پر جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔

بعدازاں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی پرتحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے نارواسلوک ، عدم توجہی اور بے حسی کے خلاف شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین اور عارف علوی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کرکے اپنی شکایت سے آگاہ کیا، ناصرشیرازی نے پی ٹی آئی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ کچھ عرصے سے ہمیں تحریک انصاف کی خیبرپختونخواحکومت اور مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کے رویئے میں فرق محسوس نہیں ہورہا، اگر امن وامان کی صورت حال کو پیش نظر رکھا جائے تو اہل تشیع خیبر پختونخوا کی نسبت پنجاب میں زیادہ محفوظ دکھائی دیتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی پر صوبائی حکومت کی خاموشی پر پوری جماعت زیر سوال ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو خیبرپختونخوا بالخصوص ڈی آئی خان میں قیام امن میں کوئی دلچسپی نہیں اور نا ہی وہ شیعہ قتل عام روکنے میں مخلص ہے۔

ناصرشیرازی نے مذیدکہاکہ اگر خیبرپختونخوا حکومت کا رویہ نا بدلہ تو ہم اس ظلم کے خلاف بھرپور ردعمل کا مظاہرہ کریں گے وہ پر امن عوامی احتجاج کی صورت میں بھی ہوگا اور پرنٹ ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کی طاقت سے بھی،ہم اس ظلم کے خلاف ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، انہوں نے پی ٹی آٗئی کی قیادت سے مطالبہ کیاکہ آپ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ نسل کشی سے فوری طور پر آگاہ کریں اور مجھے بھی بتائیں کے پی ٹی آئی کی حکومت صوبے بھر خصوصاًڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے تدارک کیلئے کیا اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree