وحدت نیوز(کراچی) خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کااسوہ تمام عالمین بلخصوص خواتین کے لئے مشعل راہ ہے، معرکہ حق وباطل میں جب ہر طرف خوف اور سکوت چھاجائے ان حالات میں کنیزان فاطمتہ الزہراؑ کو ڈرنا نہیں چاہئے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ زہرا نقوی نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام المحسن ہال میں منعقدہ جشن عبادات وسیرت خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہاکہ اگر ہم پاکستان میں سیدہ کونین ؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق قیام کریں تو خواتین کو ان کا جائز مقام دلواسکتے ہیں، آج خواتین سے ان کی شناخت چھینے کی کوشش کی جارہی ہے، ان کو مغربی ثقافت میں ڈھالنے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے، ایسے وقت میں کنیزان سیدہ زہراؑ کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو ایک بہترین رول ماڈل میں ڈھالیں اور بی بی ؑ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دیں ۔انہوں نے کہاکہ بی بی فاطمہ ؑ نے بتایا کہ جبر استبدادکے آگے کبھی سر نہیں جھکانا، رسول خداﷺ کی رحلت کے بعدجب باطل حق پر غالب آیاتو سوائے چند مخلصین کے سب نے خاموشی اختیار کی ایسے وقت میں بی بی ؑ نے یہ رسم قائم کی کہ جب خوف اور ڈر معاشرے پر حاوی کردیاگیا تھا تو انہوں نے اس نظام جبرکے خلاف آواز اٹھائی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سحر بتول کی والدہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ،صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا نے کہاہے کہ مجلس وحدت مسلمین شروع دن سے شہیدہ سحر بتول کو انصاف دلانے کے لئے صف اول میں کھڑی ہے، ہم ہمیشہ شہید سحر بتول کے لواحقین کے
شانہ بشانہ کھٹے رہے ہیں. قانون کے مطابق سحر بتول کو انصاف دلائیں گے، سحر بتول کو شہید کرنے والا قانون کہ گرفت میں ہے،بلوچستان میں ہر بچی یا عورت کو تحفظ ملنا چاہئے ، پراسیکیوشن سیکرٹری اور لاء سیکرٹری کو سحر بتول کیس کی مکمل پیروی کی سخت ہدایت جاری کی تھی ۔
دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنمااور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سحر بتول کی والدین خود کو تنہا نہ سمجھے مجلس وحدت مسلمین ان کے ساتھ شانہ بشانہ آخر دم تک کھڑی ہے، عدلیہ پر پورا یقین ہے، سحر بتول کے قاتل عبرت ناک سزا ہوگی ، 7 سالہ معصوم سحر بتول کو درندگی کا نشانہ
بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سحر بتول زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ آج ہوگا، سحر بتول کے والدین کے ساتھ کل پارٹی کے تمام ذمہ داران عدالت میں انصاف کیلئے جائینگے ۔
وحدت نیوز(کراچی) ماہ محرم الحرام اور ربیع الاول میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بہترین خدمات کے اعتراف میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ سیاسیات کی جانب سےتقریب بزم سپاس کا انعقاد کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ آفیسرز کلب میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور خطیب اہل بیت ؑ نقی نقوی ، رضی حیدر رضوی ، واٹر بورڈ انتظامیہ کے افسران ودیگر شامل تھے۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری نے کیا، نظامت کے فرائض ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی نے انجام دیئے، نعت رسول مقبول ص کی سعادت ارتضیٰ جونپوری نے حاصل کی، خطبہ استقبالیہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفرنے پیش کیا،جبکہ تقریب سے خصوصی خطاب ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان اور ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کیا، تقریب کے اختتام پر بہترین خدمات پیش کرنے والے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے ایکس ای این صاحبان اور افسران میں اعزازی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ، جبکہ سپریڈینٹ انجینئرملیر سکندر زرداری اور ایکس ای این ایسٹ اعجاز احمدکیلئے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے عمرے کے ٹکٹس کا اعلان کا کیا گیا۔
ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کے کسی سیاسی ومذہبی جماعت نے واٹر بورڈ انتظامیہ کی حوصلہ افرائی کیلئے اس انداز کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے، یہ تقریب ہمارے عملے کیلئے باعث تقویت اور حوصلہ افزاءہے جس کی بدولت واٹر بورڈکے افسران اور عملہ پہلے سے زیادہ تندہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، انہوں نے تقریب کے انعقاد پر اپنی جانب سے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اپنے ادارے کی جانب سے شہریوں کی بھرپور خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبائی آفس میں یوم جوان بمناسبت ولادت باسعادت شہزاد علی اکبر علیہ السلام کے سلسلہ میں ضلع لاہور کی کابینہ اور وحدت یوتھ کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس زیرصدارت علامہ سید حسن رضا ہمدانی سیکرٹری جنرل ضلع لاہور اور برادر سیدحسین زیدی صوبائی آفس سیکرٹری منعقد ہوا
جس میں پروگرام کے مالی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔جبکہ ضلع لاہور کی کابینہ میں برادر شیخ عمران صاحب کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں اور علامہ سید حسن رضا ہمدانی صاحب نے نو منتخب ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ذمہ داری کا حلف لیا،اس کے علاوہ میٹنگ میں ضلع لاہور کی کارکردگی کو مزید فعال
کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ میٹنگ کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔
خالصہ سرکار کی اصطلاح استعمال کرنیوالے سرکاری ملازم کے خلاف غداری کا مقدمہ چلوائوں گا، آغا علی رضوی
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں زبردستی کا قانون نافذ ہونے ہرگز نہیں دیں گے۔ ایک خطے میں مختلف قوانین انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ گلگت اور بلتستان کے چند مقامات پر خالصہ کے نام پر زمینوں کو ہتھیانے کی
کوشش غیر قانونی عمل ہے۔ اگر حکومت کو ضرورت پڑتی ہے تو دیامر کی طرح بلتستان اور گلگت کی زمینوں کا معاوضہ دیکر حاصل کرے اور یہ خالصہ سرکار والی اصطلاح کسی سرکاری افسر نے استعمال کی تو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ان کے خلاف غداری کا کیس دائر کریں گے۔کیونکہ خالصہ کے قانون کو تسلیم کرنا
انتہائی خطرناک عمل اور جنگ آزادی کو نہ تسلیم نہ کرنا اور اس خطے کو ڈوگرہ سے قبل سکھوں کی جاگیر تسلیم کرنے مانند ہے۔ اگر ریاستی ادارے کے افراد ایسے بیہودے نظریے کی پرچار کرے تو ملک دشمنوں کو کیا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قبضے میں اسوقت سینکڑوں کنال اراضی پہلے سے موجود ہیں اگر
عوامی فلاحی امور کے لیے سنجیدہ ہیں تو ان اراضی کو استعمال میں لائیں اسکے علاوہ آئین پاکستان پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں رائج معاوضہ مقامی لوگوں کو دیکر زمین حاصل کرے۔ ریاستی طاقت کے زور پر عوامی اراضی پر قبضہ خطے میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلتستان کے انتظامی سربراہ کو شاید معلوم نہیں کہ گلگت بلتستان کو ہمارے آباو اجداد نے خون بہا کر ڈوگروں سے آزاد کرایا ہے ۔ یہ خطہ خیرات میں حاصل نہیں کیا کہ جس کے من میں آئے بانٹا پھرے۔ چھومک داس میں عوام نے رضاکارانہ طور پر بلتستان یونیورسٹی کے لیے زمین بغیر معاوضہ دی ہے تو
انتظامیہ کو عوام کا احسان مند ہونا چاہیے نہ کہ بقیہ اراضی پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کرے۔ انتظامی سربراہ عوام کا خادم ہے نہ کہ شہنشاہ ۔ انتظامی سربراہان کو یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اس خطے کو یہاں کے عوام نے پاکستان کے ساتھ بلامشروط الحاق کیا ہے اور اب بھی اس کی حیثیت متنازعہ ہے۔ متنا زعہ گلگت
بلتستان کی زمینوں پر قبضہ نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ غیر شرعی بھی ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے متنازعہ خطے میں اگر حکومت کو اراضی کی ضرورت پڑتی ہے تو بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاوضہ دینا چاہیے جبکہ ہم مطالبہ کر رہے کہ پاکستان میں رائج معاوضہ دے کر حاصل کرے۔ جس طرح گلگت بلتستان
کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کی اتھارٹی قانون ساز اسمبلی کے پاس نہیں بلکہ اس طرح یہاں کی زمینوں پر قبضے کے لیے لینڈ ریفارمز کے نام پر بنانے والے قوانیں بھی غیر قانونی ہے۔
آغا علی رضوی نے کہا گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جاری امتیازی سلوک اورعوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پاکستان آرمی کے سربراہ کے نام کھلا خط لکھوں گا۔ اس خط میں حکومتوں اور انتظامیہ کی جی بی پر جاری مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ آرمی چیف سے توقع رکھتے ہیں کہ دفاعی اہمیت کے حامل اس حساس
خطے مستقبل کو روشن اور مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور انتظامیہ کی لاقانونیت کے خلاف نوٹس لیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرشیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا۔انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر افضل بٹ، جنرل سیکرٹری علی رضا علوی کو مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقعہ پر پریس کلب کے سیکرٹری جنرل شکیل انجم، پی ایف یو جے کے مرکزی عہدیدران سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔
سید ناصر شیرازی نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ طرز صحافت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔یہ وہ طبقہ ہے کہ جو قلم کی طاقت کو جبر و استبداد کے خلاف استعمال کرتا آیاہے۔پاکستانی صحافت میں ایسے معتبر نام موجود ہیں جو آمریت کے خلاف جرات مندانہ انداز میں ڈٹے رہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی طرف سے آپ پر اعتماد کا اظہار آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے آپ کی شبانہ روز کاوشیں لائق ستائش ہیں۔ صحافی برادری کے حقوق کے لیے ایم ڈبلیو ایم آپ کو ہمیشہ ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔یونین کے رہنماؤں اور سینئر صحافیوں نے وفد کے اراکین کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔وفد میں مرکزی رابطہ سیکرٹری ملک اقرار حسین اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید حسنین زیدی بھی موجود تھے۔