لاہور ،ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ ظہیر کربلائی کی زیر صدارت محرم الحرام کا انتظامی اجلاس

23 جون 2025

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین داتا گنج بخش ٹاؤن کےزیراہتمام محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ اور بانیان و عزداران کے درمیان ایک میٹنگ کا انعقاد العصر حیدر روڈ اسلام پورہ میں کیا گیا جس میں مرکزی جلوس 9 محرم کے بانی ذولفقار نقوی, بلاک سیداں کے بانی شاہد عباس کاظمی, 10 محرم الحرام کے بانی ابن اصغر, حسینیہ سکاؤٹس کے سیکٹری جنزل مظفر کاظمی, حماد خوشتر, امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما افسرخان صاحب, جلیس زیدی,  عزاداران میں حیدر شاہ, اخلاق جعفری , علی محسن رضوی,وقار الحسنین نقوی, خواجہ ظفری,حسن عباس  نے خصوصی شرکت کیانتظامیہ کی جانب سے ڈی ایس پی عبیداللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اور سیکورٹی کے اعلی افسران نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ میں علاقے کی سیکورٹی پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ اس وقت عالمی حالات بگڑ رہے ہیں اور ایسے میں محرم الحرام میں ہم سب کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوۓ شر پسندوں کو اپنی صفوں سے الگ کر کرنا ہوگا تاکہ علاقے میں امن کی فضاء کو قائم رکھا جا سکے گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مومنین کیلۓ جلوس میں پنکھوں کا انتظام کو یقینی بنایا جاۓ۔ کم از کم پہلے عشرے علاقے میں ایک ایمبولینس 24 گھنٹے موجود ہو, حماد خوشتر نے حسینہ سکاؤٹس کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ ہمارے ہر سکاؤٹس کو انتظامیہ کی جانب سے ایک کارڈ جاری کیا جاۓ  جسے انتظامیہ نے قبول کی_ اسک کے علاوہ عزاداران کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

میٹنگ کی صدارت ایم ڈبلیوایم کے صوبائی آفس سیکریٹری علامہ ظہیر الحسن کربلائی اور نائب صدر لاہور علی شیر زیدی نے کی اس موقع پر داتا گنج بخش ٹاؤن کے صدر سید فرقان حیدر اور ثمن آباد ٹاؤن کے صدر عقیل نقوی اسلام پورہ یونٹ کے صدر ذولقرنین حیدر ساندہ یونٹ کے صدر شاہان کاظمی بھی موجود تھے اختتام پر ظہیر کربلائی صاحب نے دعا کروائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree