The Latest

وحدت نیوز (سکردو) سکردو حلقہ ون صوبائی وزیر راجہ زکریا مقپون کے اے ڈی پی سے ہرگسہ پل تا کلفٹن پل سکردو اور کلفٹن پل تا حسن کالونی پل تک لنک روڈ ( لاگت 2 کروڑ 42 لاکھ ) کی تعمیر و توسیع کام کا باقائدہ آغاز کر دیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھد ملت آغا سید علی رضوی نے فیتہ کاٹ کر اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح کیا اور دعا ئے خیر بھی کروائی ۔

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے حلقہ دو سکردو میں نئے تقرر ہونے والے اساتذہ کے لئے محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کی طرف سے جاری ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔

سیشن میں شرکت کے علاؤہ مختلف تعلیمی موضوعات پر اور اپنے تجربات پر گفتگو کی۔اس موقع پر نئے تقرر ہونے والے اساتذہ نے معیاری تعلیم کے لیے محنت و لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی او گمبہ سکردو ابوالحسن صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (گمبہ سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ نے ہائی سکول گمبہ سکردو کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سکول میں قائم کردہ کمپیوٹر لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا اور طلباء سے مختلف تعلیمی موضوع پر گفتگو کی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا ساتھ ہی سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔

وحدت نیوز (سکردو) محکمہ تعلیم بلتستان کے زیر اہتمام انچن کیمپس بلتستان یونیورسٹی سکردو میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،ڈائیریکٹر ایجوکیشن بلتستان نذیر شگری اور کمشنر بلتستان شجاع عالم نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے تعلیمی کانفرنس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مختلف سکولوں کے اساتذہ میں شیلڈ تقسیم کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار معیاری تعلیم پر ہے اس سلسلے محکمہ تعلیم کی کاوشیں لائق تحسین ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے وومن ڈیویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکیمدان کا دورہ۔

اس موقع پر انہوں نے حکومت گلگت بلتستان اور روپانی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کی جانب سے منعقدہ کمپیوٹر ایجوکیشن، STEM اور انٹرپرینیورشپ کے میگا پروجیکٹ کے لیے خدمات حاصل کرنے والے ٹیچرز ٹریننگ سینٹر کا معائینہ کیا ساتھ ہی سکول کے طلباء سے بھی ملاقات کی اور مختلف کلاس رومز کا بھی دورہ کیا۔

سلسلہ احادیث | چار اہم اصول

وحدت نیوز(احادیث) قيلَ لِلصـادِقِ عليه السلام: عَلى ماذا بَنَيْتَ أَمْرَكَ؟ فَقالَ عليه السلام: عَلى أَرْبَعَةَ أَشْياءَ: عَلِمْتُ أَنَّ عَمَلى لايَعْـمَلُهُ غَيرى فَاجْتَهَدْتُ وَ عَلِمْتُ أَنَّ اللّه َ عَزَّوَجَلَّ مُطَّلِعٌ عَلىَّ فَاسْتَحْيَيْتُ وَ عَلِمْتُ أَنَّ رِزقى لايَاكُلُهُ غَيرى فَا طْمَانَنْتُ وَ عَلِمْتُ أَنَّ اخِرَ أَمْرى الْمَوتُ فَاسْتَعْدَدتُ.

کسی نے امام جعفر صادق عليه السلام سے سوال کیا: آپ اپنے امور کی بنیاد کس چیز پر رکھتے ہیں ؟
فرمایا: چار چیزوں پر
1️⃣میں نے جان لیا کہ میرا کام کویی اور انجام نہیں دے گا (پس اپنے کاموں کو انجام دینے میں) سخت کوشش کیا.
2️⃣جان لیا کہ خداوند میرے ہر کام سے آگاہ ہے پس (گناہ انجام دینے سے) شرم کیا
3️⃣جان لیا کہ میری روزی کوئی اور نہیں کھائے گا پس (رزق و روزی کے حوالے سے)ا/مطمئن ہوگیا
4️⃣جان لیا کہ آخر کار مرنا ہی ہے پس موت کیلئے تیاری کی۔

?بحار الانوار ج 78 ص 228

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی ضلعی کابینہ کی تشکیل نو زیر صدارت ضلعی صدر علامہ علی اکبر کاظمی صاحب، نو منتخب عہدیداران سے مرکزی رہنماء جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین جناب سید ناصر عباس شیرازی صاحب نے حلف لیا،ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کابینہ کیلئے سید سجاد شاہ صاحب جنرل سیکریٹری راولپنڈی ، مولانا عابد حسین صاحب سنیئر نائب صدر، مولانا غلام محمد عابدی نائب صدر، برادر ناصر عباس نائب صدر ،مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی رابطہ سیکریٹری ، برادر اختر عباس فانئانس سیکریٹری، برادر ناصر حسین بلتی سیکریٹری وحدت یوتھ، برادر کاظم بلتی شعبہ فلاح و بہبود ، محترم جناب سید تصور ہمدانی سیکریٹری تنظیم سازی، برادر ملک سبطین حیدر سیکریٹری سیاسیات ، برادر چوہدری کامران رضا میڈیا سیکریٹری اور آفس سیکریٹری کے عہدے پر برادر شیخ حسن ممتاز کو گزشتہ تین سالہ ٹنیور کی خدمات کی انجام دہی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی ضلعی صدر مولانا سید علی اکبر کاظمی صاحب نے اس موقع پر موجود تمام صاحبان سے مشاورت کے بعد منتخب کیا،بعد ازاں تقریب حلف برداری، اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء جنرل سیکریٹری جناب سید ناصر عباس شیرازی صاحب نے حالات حاضرہ پر مفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دئے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ شہید ہونے والے اہلکاروں کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائی میں چھ پولیس اہلکاروں کا شہید ہونا انتہائی تکلیف کا باعث ہے بلاشبہ پولیس اہلکار معاشرے کے تحفظ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے شہید اہلکاروں کو سلام اور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک دشمن عناصر کی طرف سے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم واستقلال کو کبھی متزلزل نہیں کر سکتیں قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے اور ہم اپنے عظیم سپوتوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کو چاہیے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے سفاک قاتل کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل برائے صحت و سلامتی رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی، مجتہدین عظام و کل مومنین کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر دعا کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف شاعر اہلبیتؑ ناصر آغا نے امام زمانہ (عج) کی شان میں کلام پیش کیا۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امام خمینیؒ کی فکر تیزی سے دنیا میں پھیل رہی ہے، حکومت اسلامی کے مقابلے پر شیطانی طاقتیں عاجز ہوچکی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیطان کا غصہ بڑھتا جارہا ہے، وہ وقت قریب ہے جب یہ شیاطین اپنے اختتام کو پہنچیں گے اور امام زمانہ (عج) ظہور فرمائیں گے، دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، ظلم و جور کا خاتمہ ہوگا، یہ زمین امامؑ کے وجود سے باقی ہے اور ہم ان کا انتظار کررہے ہیں، امام مہدی (عج) کا انتظار افضل ترین عبادت ہے، انتظار کا معنیٰ یہ ہے کہ ان کے آنے کی جو ضروریات ہیں اس کے لئے کام کیا جائے، تمام مظلومین کو یاد رکھنا چاہیئے۔ آخر میں شرکائے دعا میں تبرک تقسیم کیا گیا اور پاکستان کی سالمیت کے لئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی سکردو کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف وفود سے ملاقاتیں اور اہم تنظیمی نشستوں میں شرکت کی۔

سکردو میں علامہ احمد اقبال اور سید اسد عباس کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ و پارلیمانی ممبران کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی صدر سید علی رضوی، وزیر زراعت کاظم میثم، رکن کونسل شیخ احمد نوری و دیگر شریک ہوئے۔

 پارٹی کی صوبائی کابینہ کی صدارت بھی کی اور نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ علامہ احمد اقبال اور سید اسد عباس نے ایم ڈبلیو ایم کے یوتھ کنونشن میں بھی شرکت کی۔ روندو کے زلزلہ متاثرین کے وفد سے بھی ملاقات کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree