وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل میثم رضا عابدی نے وحدت ہائوس میں منعقدہ ڈویژنل شوریٰ کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے انصاف کے حصول کے لئے پیش کردیا چارٹرآف ڈیمانڈ پر حکومت کی جانب سے عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف ملک گیر پیہہ جام کے سلسلے میں 22جولائی کو کراچی کی تین بڑی شاہراہیں شام 4تا رات 9 بجے تک کیلئے بلاک کی جائیں گی، جن میں شاہراہ پاکستان انچولی،نیشنل ہائی وے ملیر15اور نمائش چورنگی شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار ونظریات کے روشنی میں بحال کرنے کیلئےحکومتی بے حسی کے خلاف مظلوم عوام کا سڑکوں پر نکلناناگزیر ہو چکا ہے، کراچی کےشہری ، فرقہ واریت، پاکستان کی مسلکی تقسیم، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پرامن پاکستان اور مستحکم پاکستان کیلئے سڑکوں پر نکلیں ۔
وحدت نیوز(لاہور) پریس کلب لاہور کے باہر 2 ماہ سے زائد عرصہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین لاہور کے احتجاجی کیمپ میں یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ہمدانی کے زیر صدارت تقریب میں علامہ ناصر مہدی، علامہ اظہر حسن، سابق چئیرمین آئی او پاکستان افسر حسین خاں، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید حسین جعفر زیدی، رانا ماجد علی، نجم الحسن، آغا نقی مہدی، سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین لاہور سید حسین زیدی، آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر تہور عباس، آئی ایس اور لاہور کے ڈویژنل صدر علی کاظمی اور امامیہ آرگنائزیشن لاہور کے ناظم الطاف بلوچ نے شرکت کی۔ تقریب میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے خطاب میں کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنیوالی بھارتی بزدل فوج سن لے کشمیری عوام تنہا نہیں، انشااللہ ہم ایک ایک کشمیری مسلمان بھائی کے خون کا بدلہ سود سمیت چکانے کیلئے تیار ہیں، کشمیر اور فلسطین پر قابض انڈیا اور اسرائیل صرف مسلمانوں کا نہیں عالمی امن اور انسانیت کے دشمن ہیں، انشااللہ ہمارے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنے مظلوم شہدائے کشمیر کے پاکیزہ لہو سے عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی اور انڈیا کے غرور کو خاک میں ملانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ہم پاکستان میں مودی کے یاروں اور وطن کے غداروں کیخلاف بھی فیصلہ کن تحریک شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کشمیر کمیٹی نے کشمیریوں سمیت قوم کو مایوس کیا، کشمیر کمیٹی کے چئیرمین کیلئے حکومت کو کوئی محب وطن نہیں ملا؟ جو اہم ترین ایشو ایک سوداگر اور مفاد پرست کے حوالے کر دیا گیا ہے، بعید نہیں اگر ان حضرت کا بس چلے تو یہ کشمیر کا سودا ہی کر ڈالیں، حکمران کشمیر ایشو پر مودی دوستی چھوڑ کر ڈٹ جائیں اور کشمیر پر کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی اور خاموشی مظلوم کشمیریوں کے خون سے غداری کے مترادف ہوگی، جسے پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کریگی، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب پورے کشمیر میں کشمیری سبز ہلالی پرچم لہرا کر جشن آزادی منائیں گے اور دشمن کو اس کے کیے کی سزا دے کر ہی دم لیں گے۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کےضلعی سیکرٹری جنرل مولانا علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پرریاستی ناانصافیو ں ، عزاداری اور عزاداروں پر حکومتی پابندیوں کے خلاف اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لئیے22 جولائی کو فیض آباد شاہراہ کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ بعد نمازجمعہ تا 6بجے شام تک دھرنا ہوگا،ظالم حکمرانوں کے خلاف قیام کاوقت کا آگیا ہے راولپنڈی اسلام آباد کے عوام نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے سڑکوں پر نکلیں اور اپنا حق چھین لیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی ہے ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری کو فی الحال بھوک ہڑتالی کیمپ سے گھر منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے ذاتی معالج مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں اسپتال بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے 17 جولائی کو خواتین کی ریلی کے دوران میں بھی ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری سکردو میں جاری بھوک ہڑتالی کیمپ سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے کہ اچانک زمین پر گر گئے۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری فرقہ وارانہ دہشتگردی کے خلاف اور مطالبات کے حق میں 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ان کی بھوک ہڑتال کو 68 دن مکمل ہوگئے ہیں، بھوک ہڑتال کے باعث ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نقاہت کا شار ہیں اور تقریباً 24 کلو وزن بھی کھو چکے ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ 17جولائی کو خواتین کے کامیاب احتجاج کے بعد 22جولائی کو ملک بھر میں علامہ راجہ ناصر عباس کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے ہوں گے، اور پاکستان کی تمام اہم شاہراہیں بند کر دی جائیں گی۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ ہمیں راستے بند کرنے ، دھرنے دینے اور مظاہروں کا شوق نہیں لیکن ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ہم اپنی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو سڑکوں پر لائیں، ہمیں عوامی اذیت کا احساس ہے لیکن اس کے سوا ہمارے پاس کو راستہ نہیں ہے، ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں ، ملت جعفریہ کا قائد دو ماہ سے بھوک ہڑتال پر ہے حکومت بے حسی کا شکار ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات جن کی پاکستان کی تمام جماعتوں نے حمایت کی ہے پورے کیے جائیں ۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ 22جولائی کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی پنجاب بھر کی تمام اہم شاہراہیں بند کردی جائیں گی۔ ملتان میں NLCبائی پاس،مظفرگڑھ میں ڈی جی خان بائی پاس، علی پور میں KLPروڈ، بھکر میں میانوالی بائی پاس،لیہ میں کروڑ لعل عیس روڈ، بہاولپور میں کراچی روڈ، لودھراں میں بہاولپور، رحیم یار خان میں بائی پاس،خانیوال میں جھنگ روڈ پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے اور صبح دس بجے سے رات گئے شاہرائیں بلاک کر دی جائیں گی ۔ ہم حکومت کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ہمارے کسی بھی شہر کے دھرنے یا شرکاء کو ہراساں یا تنگ کیا گیا تو یہ دھرنے پھر کوئٹہ کی یاد دلائیں گے اور اس نواز حکومت کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ حکومت ہماری عزاداری کو روکنا چاہتی ہے 22جولائی کو پاکستان کی تمام شاہراؤں پر ماتمداری، مجلس عزا اور نوحہ خوانی ہوگی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان آغا رضا اپنے وفد کے ہمراہ جن میں کونسلر کربلائی عباس علی , حاجی عمران ,ارشاد علی گلزاری شامل تھے. ناصر آباد , کوچہ ملا قربان میں اہل محلہ سے ملاقات کی اور مسائل سنے. اہل محلہ کے بزرگوں نے واٹر پائپ کی تبدیلی کی درخواست کی جو محلہ بیت الاحزان سے ہوتی ہوئی کوچہ ملا قربان تک جگہ جگہ سے کریک اور خستہ حالت میں ہے. صاف پانی کے پائپ لائن میں نالے کا گندا پانی شامل ہو رہا ہے.آغا رضا نے اہل محلہ کو یقین دلایا کہ جلد سے جلد پانی کے پائپ لائن کو تبدیل کیا جائے گا. تاکہ لوگوں کو صاف پینے کے پانی میسر ہو سکے