وحدت نیوز(اسلام آباد) عزاداری سید الشہداءؑ پریزیدیوں کے حملے اور موجودہ صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداروں کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ مجھ جیسا (یعنی ہر حسینی ) یزید جیسے کی بیعت (کی ذلت اور رسوائی کو قبول ) نہیں کر سکتا. شهید قائد علامہ عارف حسین الحسینی رہ کا ارشاد ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے . میرا سلام ہو سید الشہداء کے عزداروں پر جو پاکستان میں تمام تر خطرات کے باوجود ہر آنے والے سال اور مہینوں میں امام مظلومؑ کی عزاداری کو پہلے سے بهی زیادہ پرشکوہ انداز میں بر پا کرتے ہیں جس کی مثال اس سال لوگوں کی مجالس اور ماتمی جلوسوں میں بهر پور شرکت ہے اور یہ حقیقت میں ان تکفیری اور یزیدی قوتوں کی شکست بهی ہے جو اپنی تمام تر سازشوں، قتل و غارت گری اور اپنے ملکی اور غیر ملکی آقاؤں کی سرپرستی کے باوجود مظلوم کربلا کی عزاداری کا راستہ نہیں روک سکے، سنی شیعہ مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کی روز بروز بڑهتی هوئی شرکت ،یہ سب اس بات پر گواہ ہیں اور ان شاءالله یہ مولا امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں اور عزاداروں کا قافلہ تمام رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لاتے بوئے آگے بڑهتا ہی رہے گا ،موجودہ حالات کو مد نظر رکهتے ہوئے جہاں عزاداری سید الشہداء کے لئے امام بارگاہ،خطیب و ذاکر اور نوحہ خواں کا اہتمام کیا جاتا ہے وہیں عزاداروں کی جان کی حفاظت کے لئے بندوبست کرنا بهی واجب ہے .میری تمام مومنین ،جوانوں اور سکاؤٹس سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی مجالس کی سیکورٹی میں شریک ہوں اور اس عمل کو ایک ٹاسک کے طور پر لیں کہ ہم نے مجلس عزا پر آئندہ ہونے والے حملوں کو ناکام بنانا ہے .ہمارا دشمن اور اسکے سرپرست انتہائی کمینے اور پست ہیں ،اب وہ خواتین کی مجالس عزا پر حملے کر رہے ہیں یا انہیں شناخت کر کے شهید کر رہے ہیں . ہمیں خواتین ( کنیزان ثانی زهرا سلام الله علیہا) کی مجالس کی سیکورٹی میں اب کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنی انکی جان کی حفاظت ہم پر واجب ہے .مجهے امید ہے کہ ہم سب مل کر دشمنوں کے منحوس عزائم کو خاک میں ملا دینگے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) لانڈھی اسٹیشن کراچی کے قریب فرید اور زکریا ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں دو درجن کے قریب مسافروں کی ہلاکت اورسو سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے،سانحے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قرار واقعی سزادی جائے، صوبائی حکومت ہلاک شدگان کے ورثاءکی مکمل امداد اور زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے فوری انتظامات کرے، سانحے پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان انتہائی افسوس ناک ہے، مہذب معاشروں میں وزراءادارتی کوتاہیوں اور نااہلیوں پر مستعفیٰ ہوجایا کرتے ہیں اور ہمارے ملک میں ڈھٹائی کے مظاہرے ملاحظہ کیئے جاتے ہیں ، انہوں نے ہلاک شدگان کے لئے مغفرت ،پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت کے پیروکاروں کو یزیدی ہتھکنڈوں سے خائف نہیں کیا جا سکتا۔عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے جس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔حق و باطل کا یہ معرکہ چودہ سو سالوں سے جاری ہے ۔ہمارے لیے یہ بات باعث سعادت ہے کہ ہم نے حق کا علم تھاما ہوا ہے۔ ملت تشیع کے وہ نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جو عزاداری کو برپا کرنے اور اس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت میدان میں موجود ہیں۔ان باہمت ماؤں اوربہنوں کے جذبات کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بچے اور بھائی پاکستان میں جاری دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے لیکن ان کے عزم و حوصلے کو شکست نہ دی جا سکی اور عزاداری کے پروگرام مزید پُرشکوہ انداز میں منعقد کیے جانے لگے ۔یہ دراصل ان یزیدی گروہوں کی شکست ہے جو پاکستان دشمن قوتوں کی ایما پر وطن عزیز میں عزاداری سید الشہدا کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ملت تشیع کے علاوہ اہلسنت برادران اور دیگر مسالک کی عزاداری کے پروگراموں میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے امام عالی مقام علیہ السلام سے مودت کے اظہار میں جبر و بربریت کی کوئی کوشش رکاوٹ نہیں بن سکتی۔انہوں نے کہا کہ دشمن کمینگی کے بدترین درجہ پر آگیا ہے اب اس نے چار دیواری کے اندر خواتین کی مجالس کو نشانہ بنانے کی ٹھان لی ہے اور ہماری خواتین کو شناخت کرکے شہید کیا جانے لگا ہے۔دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ملت کے ہر فرد کو انفرادی ذمہ داری ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کے پانچ کروڑ شیعہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ۔قوم کی عزت و قار کو ذاتی انا کی نذر کرنے والے قومی مجرم ہوں گے۔ملت تشیع کو درپیش اس کڑے وقت میں ہمارا اتحاد و اخوت دشمن کے ناپاک ارادوں کی موت ثابت ہو گا۔ملک کی تمام چھوٹی بڑی شیعہ تنظیمیں علاقائی سطح پر متفقہ ضابطہ اخلاق مرتب کریں جس کے تحت قومی ایشوز پر مشترکہ انداز میں جدو جہد کی جائے۔
وحدت نیوز (ملتان) گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں دہشتگروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید محمد رضا جعفری کی نماز جنازہ امام بارگاہ حیدریہ گلگشت ملتان میں ادا کردی گئی، نمازہ جنازہ آغا عمران عباس کی اقتداء میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ناصر عباس مہدوی،سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ طارق رشید، اصغر عباس نقوی، بشارت عباس قریشی، یافث نوید ہاشمی(ایڈووکیٹ)سید محمد علی رضوی، ثقلین نقوی، سید اظہر حسین کاظمی، پروفیسر سعید جعفری، اعظم جعفری اور دیگر نے شرکت کی۔ قبل ازیں شہید کی جسد خاکی بذریعہ سڑک واہ کینٹ سے ملتان لائی گئی جہاں تجہیز تکفین کی گئی، شہید کو بہشت زہراء قبرستان میں دفن کیا گیا۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کررہی ہے جس کے نتیجے میں آئے روز ہماری لاشیں گرائی جارہی ہیں، کالعدم جماعتوں کے رہنمائوں کے خلاف ایکشن کی بجائے اُنہیں پروٹوکول دیا جارہا ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستانی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری سید الشہداپر کسی قسم کی کوئی پابندی قبول نہیں کی جائے گی، مقدمات اور قید و بند کی صعوبتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، حکومتوں نے ہمارے خلاف مقدمات بنائے، بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا، تشدد کیا لیکن دیکھ لیایہ عزاداری کم ہونے کی بجائے اور زیادہ ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل سے رہاہونیوالے افراد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور رہنمائوں نے اسیروں کا شانداراستقبال کیا اس موقع سینکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے لبیک یا حسین کے نعرے لگائے۔گزشتہ روز خانیوال کے علاقے بڑجھ سرگانہ میں جلوس نکالنے پر قید 19افراد کی ضمانت منظور کی گئی تھی جن کی رہائی کا عمل آج مکمل ہوا۔ رہا ہونے والوں میں محمد حیات، عدیل حیات،محمد عارف،محمدرضا، علی رضا، حسنین، سبطین، زمرد لنگاہ، اختر عباس، غضنفر عباس، حاجی مختار،ثمر عباس، سجاد حسین، مہتاب،اعجاز ،ناصر اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ ناصر عباس مہدوی،ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، سید وسیم عباس کاظمی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اور حکومت عزاداروں سے تعاون کی بجائے مشکلات پیدا کررہی ہے، اگر عزاداروں کے مسائل حل نہ ہوئے تو صفر میں جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کردیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت میں دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے افراد موجود ہیں، پنجاب کے بعض وزراء اور افسران کالعدم جماعتوں کو سپورٹ اور اُن کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ جب تک نیشنل ایکشن پلان ایسے عناصر کے خلاف نہیں کیا جائے گا پنجاب میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکتا، حکومتی اداروں میں دہشتگردانہ سوچ کے حامل افراد کا ہونا ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بعض قوتیں غلط پروپیگنڈے کرکے قوم میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) عام شہریوں کے پاس تمام دستاویزات موجود ہوتے ہیں مگر اسکے باوجود انہیں پاسپورٹ کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔ حکومت کو پاسپورٹ کے حوالے سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں مگر اسکے باوجود حکومت کوئی خاص اقدام اٹھاتی نظر نہیں آرہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے اپنے بیان میں شہریوں کو بے وجہ تنگ کرنے پر پاسپورٹ آفس کی انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ آفس کے اعلیٰ افسران کا رویّہ ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے، تمام ثبوت و کوائف مکمل ہونے اور کئی مرتبہ ویریفکیشن کے باوجود بھی عوام بالخصوص ہزارہ قوم کو بلاوجہ تنگ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم اور چہلم کے ایام میں لوگ بڑی تعداد میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و آل وسلم کی زیارت کے لئے کربلا جاتے ہیں۔ ان ایام میں حکومت اور پاسپورٹ آفس خصوصی طور پر آسانی پیدا کرنے کے بجائے تعصب سے کام لیتے ہوئے حصول پاسپورٹ میں مزید سختیاں پیدا کر دیتے ہیں۔ دوسری طرف پاسپورٹ آفس کے عملے کا متعصبانہ رویہ پاکستانی قوم اور اداروں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ عباس علی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے افسر شاہی کا نظام قائم کر رکھا ہے اور عوام کوذلیل کرنا اور انکی عزت نفس کو مجروح کرنا اپنا حق سمجھنے لگے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان حرکات پر حکومت کی خاموشی سے لگتا یہی ہے کہ شاید یہ اسٹیٹ کی پالیسی کا حصہ ہے کہ عوام کوذلیل و خوار رکھا جائے تا کہ عوام ملکی معاملات میں اپنا کردار نہ کر سکے۔ ورنہ پاسپورٹ آفس کے اعلیٰ افسر کے آمرانہ سلوک اور افسر شاہی نظام قائم کرنے کا نوٹس ضرور لیا جاتا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تو یوں لگنے لگا ہے کہ اس ملک میں عوام کی فریاد سننے والا کوئی بھی ادارہ موجود نہیں ہے جو ان کے مشکلات کو حل کر سکے۔ تا ہم حکومت وقت، عدلیہ اور انتظامیہ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ ان معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے پاسپورٹ آفس کے افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ بیان کے آخر میں کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس پر حملے کی مذمت کی گئی اور وفاقی حکومت سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔