وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف خطیب اہل بیت ؑاور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی سے ان کے برادرِ بزرگوار سید عباس ظفر نقوی (پرویز نقوی)کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

 مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہاکہ مرحوم معروف شاعر اور مداح خوانِ اہل بیت ؑ اور انتہائی ملنسار شخصیت کے حامل تھے۔بھائی کی موت کا غم بہت سنگین ہوتا ہے ۔ اس غم کا اندازہ مجھے بخوبی ہے ۔ہمارے پاس اپنے عزیزوں کی موت کا مداوہ شہدائے کربلا ؑ کی عظیم قربانی کی یادکے سوا کچھ نہیں ۔

برادر عزیز علامہ سید حسن ظفرنقوی سمیت ان کی ضعیف والدہ اور تمام پسماندگان کو خدا دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عنایت فرمائے اور مرحوم کوجوار معصومین ؑ میں محشور فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ محمد عباس کمیلی کے انتقال پر ملال پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ علامہ عباس کمیلی کی رحلت سے ملت جعفریہ ایک نڈرقومی رہنما سے محروم ہوگئی ۔مرحوم نے ملت جعفریہ کے حقوق کیلئے ہمیشہ موثر آواز بلند کی ۔ جعفریہ الائنس کا قیام ان کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے ۔انہوںنے اپنی سینیٹر شپ کے دور میں ایوان بالا میں بھی ہمیشہ شیعہ نسل کشی اور حقوق کی پامالی پرببانگ دہل صدائے حق بلندکی۔علامہ عباس کمیلی کی قومی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مزید کہاکہ خدا انہیں جوار آئمہ معصومین ؑمیں محشورفرمائے۔ان کے اہل خانہ اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ عباس کمیلی کی رحلت پر سوگوار ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے قمبر کے پیر اور ان کے پیروکاروں کی جانب سے سیدالانبیاء حبیب خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ،مولا علی مشکل کشاء علیہ السلام، آل بیت اطہار اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدالانبیاء اور اہل بیت رسول کی ذات گرامی کی تعظیم امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کا بنیادی فریضہ ہے جسے بعض جاھل اور نادان لوگ نظر انداز کر رہے ہیں۔ ان جہلاء کی جانب سے جوانان جنت کے سردار نواسہ رسول حضرت امام حسین عالمقام علیہ السلام کی مسلسل توہین بھی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرتےہوئے اس شر انگیزی کو روکیں۔ مذکورہ شخص کی طرف سے مذھب اہل بیت ع کی توہین اور شیعیان علی علیہ السلام کے خلاف گھٹیا اور اخلاقیات سے گری ہوئی زبان استعمال کرنے سے ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ یہ گستاخی ناقابل برداشت ہے۔

وحدت نیوز(لالہ موسیٰ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ سےلالہ موسیٰ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ان کے جواں سال فرزنداسامہ قمر کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیااور فاتحہ خوانی بھی کی۔

 سید اسد عباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نےایم ڈبلیوایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا،وفد میں علامہ ملازم نقوی اور علامہ تنویربھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ مدرسہ و تعلیم بالغاں ام ابیھا سکول ضلع حیدرآباد میں سالانہ امتحان و تقریب تقسیم انعامات و عیدی منعقد ہوئی۔ اس سال امتحانات میں ۶۷ بچیوں نے حصہ لیا جس میں ۱۳ خواتین اور بچیوں نے پوزیشن حاصل کیں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی ، مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی اور محترمہ فضہ بتول نے انعامات تقسیم کیے۔

مدرسہ و تعلیم بالغاں ام ابیھا سکول میں خواتین اور بچیوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے اسکے علاوہ سال بھر میں ہونے والی مختلف مناسبات اور مواقع پر محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے ماہ محرم الحرام میں مجالس ، اعمال شب عاشور و روز عاشور ، اعمال نیمہ شعبان و شبہائے قدر ، نماز آیات و دیگر کی باجماعت ادائیگی اور ہر معصوم ع کے ولادت و شہادت کے موقع پر میلاد و مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے اس کے علاوہ دیگر فلاحی امور جیسا کہ ہسپتال و یتیم خانہ کا دورہ اور مریضوں میں پھول اور تحائف تقسیم کرنا یتیم بچیوں کی شادی کے اخراجات اٹھانے میں معاونت کرنا جیسے امور بھی انجام دیے جاتے ہیں۔ ادارے کی زیر سرپرستی معصومہ قم ع گرلز گائیڈ کا دستہ حیدرآباد میں عزاداری و مجالس کے موقع پر اپنی بھرپور خدمات انجام دیتا ہے۔

شیعت نیوز: ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع پاکپتن کا دورہ کیا اور نیا یونٹ قائم کیا۔ مجلس وحدت مسلمین  شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع پاکپتن تحصیل عارف والا کے مقام پر شعبہ خواتین کی جانب سے یونٹ تشکیل دیا۔ اس یونٹ کے زیر سرپرستی قرآن سینٹر میں پچاس سے زائد بچے گزشتہ ایک ماہ سے زیر تعلیم ہیں محترمہ اقراء نقوی کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ دریہ بتول کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا یونٹ کابینہ کی حلف برداری ہوئی اور ایک سالہ تنظیمی شیڈول دیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree