راجہ بازار سانحہ دہشت گردوں کی سازشوں کا شاخسانہ ہے، آغا علی رضوی

19 November 2013

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ راولپنڈی نہایت افسوسناک اور ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ پاکستان بھر کے شیعہ اور سنی مل کر اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ حکومت اس واقعہ کو شیعہ سنی اختلافات قرار نہ دیں، پاکستان میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گرد اور تکفیریوں کے ہاتھوں جی ایچ کیو، ہسپتال، ائیر بیس، حساس ادارے غرض کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ یہ سانحہ بھی ملک میں موجود دہشت گردوں کی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ سانحہ راجہ بازار راولپنڈی پاکستان میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ہے، جسے غیور مسلمانان پاکستان کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد راولپنڈی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء کو بے جا تنگ کرنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ نون کو بلتستان میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گی۔ اگر کسی بھی گلگت بلتستان کے بے گناہ طالب علم کو راولپنڈی میں تنگ کیا گیا تو ہم لیگی رہنماوں کو بلتستان میں چین سے رہنے نہیں دیں گے اور ان کو بھی رئیسانی کی راہ دکھانے پر مجبور ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree