وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی جانب سے ایک تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں حوزہ علمیہ قم کے 17 طلباء نے حصہ لیا. مقابلے میں پہلی 5 پوزیشن لینے والے طلباء کا اعلان کیا گیا ،پہلی پوزیشن آغا مختار حسین،دوسری پوزیشن آغاعلی حسنین،تیسری پوزیشن آغا قربان علی حسینی،چوتھی پوزیشن آغا رضوان جعفری اور پانچویں پوزیشن آغا علی حسین جتوئی نے حاصل کی،پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے طلباءاور علمائےکرام نے کثیر تعداد نے شرکت کی،آخر میں ایم ڈبلیوایم شعبہ قم کے مسئول حجتہ اسلام ڈاکٹر گلزاراحمد جعفری نے طلباء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ کہا کہ انشاءاللہ مستقبل قریب میں ممبر حسینی علماے حقہ کی دسترس میں ہو گا. اور جلد ہی پررونق تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےدست مبارک سے دیئےجائیں گے۔