وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی نے اپنے اک بیان میں کہا کہ قائد وحدت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے حق و سچ کا ساتھ دینے، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مضبوطی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ہم نااہل اور متعصب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے۔
اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو قائدین کے حکم پر عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں، نااہل حکمران یہ بات زہن نشین کر لیں کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہماری ریڈ لائین ہیں، اگر اہل اقتدار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے اور علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پھر حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔