رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ تصور نقوی کا سید ریاض احمد جعفری کی وفات پر اظہار تعزیت

01 مارچ 2023

وحدت نیوز(مظفرآباد)ممبر مرکزی علماء و مشائخ کونسل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، رکن مرکزی نظارت مجلس علماء شیعہ پاکستان اور سابق صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے چیئرمین جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل سید ریاض احمد جعفری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتقال ان کے خانوادہ، متعلقین، جماعت اور پوری ملت جعفریہ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔ سید ریاض احمد جعفری مخلص، دیندار اور دردِ قوم و ملت رکھنے والی شخصیت تھے۔ آپ نے خطے کی ترقی، تحریک آزادی کشمیر اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ آپ ایک کہنہ مشق سیاسی رہنما تھے۔ آپ کی وفات سے ملے کے اند ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاض جعفری کچھ عرصہ علیل رہے، ان کی بیماری یقیناً ان کے درجات میں بلندی کا باعث ہوگی، سید ریاض احمد جعفری کے خانوادے اور تنظیمی رفقاء کو تعزیت پیش کرتے ہوئے علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ریاض احمد جعفری جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور ریاض احمد جعفری قوم و ملت کے درد میں ہمہ وقت شریک اور ملی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ رب کائنات سے دعا ہے کہ رب کائنات ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے خانوادے کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree