وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ سید تصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سے مولانا سید حسن کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ضلع میرپور اور سید مجاھد حسین کاظمی سرپرست اعلی تنظیم السادات آزادجموں و کشمیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں آزادکشمیر بھر میں تنظیمی صورتحال خصوصاً ضلع میرپور کی تنظیمی , مذہبی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں میرپور کے اسیر سید واجد علی شاہ کی طویل اسیری اور دیگر بے گناہ ملت کی اسارت پرتشویش کا اظہار کیا گیا نیزملاقات میں خطے کے آمدہ الیکشن کےحوالے سے مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی پالیسیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی نیز مولانا سید حسن کاظمی نے علامہ تصور حسین نقوی کی جلد صحتیابی اور عالم اسلام کی سربلندی اور بےگناہ اسیروں کی رہائی کے لیے دعا کی۔وفد میں سید عباس بخاری سیکرٹری میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور, چئیرمین ایپکا آزادکشمیر سید کرامت حسین سبزواری اور بشیر احمد ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔