مسلم امہ فروعی وجزی نوعیت کے اختلافات بھلا کر مشترکات پر اکھٹی ہو جائے،علامہ تصور جوادی

29 جنوری 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) دربارعالیہ حضرت سید محمد شاہ غازی بادشاہ مجہوئی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد محفل میلاد کی صدارت معروف عالم دین علامہ سید محمد اسحاق نقوی رکن مرکزی شوری جماعت اہلسنت پاکستان نے کی جب کہ مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی تھے کانفرنس سے عندلیب گلستان رسول مولانا ضیاء احمد چغتائی ،ایوارڈ یافتہ قاری و نعت خوں ممتاز الحق،مدرسہ سید نا ابوتراب گجر بانڈی کے معروف نعت خوان حضرات کے علاوہ کمسن نعت خواں سید علمدار مہدی نقوی ،سید عمیر علی کاظمی ،صاحبزادہ حاجی سیدمحمود حسین شاہ کاظمی معروف ثناء خوان محمد سفیر علوی اور دیگر عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقا کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے اس موقع پرعلامہ سید محمد اسحاق نقوی رکن مرکزی شوری جماعت اہلسنت پاکستان نے اپنے نورانی خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے ساری کائنات کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر پیدا فرمایا ہے اللہ تعالی مسبب ہے اور حضور کی ذات والا صفات سبب ہے اور ساری کائنات ان کے سبب سے ہے اللہ نے ان کو اپنا فضل رحمت اور صفات کمال کا مجموعہ قرار دے کر دنیا میں بھیجا اور پھر فرمایا تم پر جو تمھارے رب کا فضل ہے اس پر اظہار مسرت کرو اور یہ خوشی مسرت کا اظہار ہر اس چیز سے بہتر ہے جسے تم جمع کرتے ہوئے اس کا مطلب یہ ہوا کہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منانا منشائے پروردگار کے عین مطابق ہے۔



علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ کائنات میں جتنی بھی معززومحترم شخصیات ہیں وہ سب حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل سے معززومحترم ہیں خواہ وہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوں یا اصحاب کرام ہوں سب کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے عزت نصیب ہوئی ہے سب احترام ومحبت کے لائق ہیں مگر حضور کے بعداگر حضورﷺ کا نوارانی جلوہ اور آپ کی دعوت الی اللہ نہ پہوتی تو خدا کو بھی کوئی نہ پہچانتا آج ہم توحید پرست ہیں تو حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل ہیں ہم اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنے والے ہیں تو حضور کے طفیل سے ہیں ہم اصحاب کرامؒ کی الفت کا دم بھرتے ہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے لہذا کا ئنات کی اصل حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہے اب وقت آن پہنچا ہے کہ مسلم امہ فروعی وجزی نوعیت کے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک دوسرے کے دست وبازو بن بن کراپنے مشترکہ دشمن طاغوتی واستعماری قوتوں کے مقابلے کے لئے سینہ سپر ہو جائیں انہوں نے کہا شیعہ اور سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں جن میں تفرقہ ڈالنا حرام اور گناہ کبیرہ ہے



علامہ سید محمد اسحاق نقوی نے کہا کہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات میں مسلمان جسد واحد کی ماند ہیں بد قسمتی سے آج امت مسلمہ جو ٹکڑوں اور گروہون میں تقسیم ہو چکی ہے اسے صرف اور صرف عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اکٹھاکیا جاسکتا ہے اور ہم اس کے عملی مظاہرے کر چکے ہیں انہوں نے کہا دہشتگردی ،فرقہ واریت ،ٹارگٹ کلنگ اس وقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا المیہ ہے لیکن اگر سب کے سب تعلیمات مصطفوی کے پرچار اور فروغ کے لئے کوشاں اور ان سنہری تعلیمات پر عمل پہرا ہوجائیں تو کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ ہم مصائب وآلام میں الجھ کر رہ جائیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیرنے کہا کہ آج ہر سو مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ روشن ہیں اور اسی روشی سے فرقہ واریت،دہشتگردی ،علاقائی ولسانی عصبیت کے اندھیرے چھٹ سکتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات انسانوں سے محبت کا درس دیتی ہیں یہ سرکار رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور عقیدت کا ثمرشیریں ہے کہ آج پورے ملک میں محب وطن شیعہ سنی عوام ملکر حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت وسوانح پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منا کر اللہ رب العالمیں کا اس کی اس نعمت عظمیٰ کے لئے شکر بجا لارہے ہیں جو اس نے انسانوں پر احسان کرتے ہوئے ہدایت بشر کے لئے اس کائنات میں بھیجی اور پھر فرمایا اور تم پر جو نعمت تمھارے رب کی طرف سے ہو کا باربار تذکرہ کرو چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہی متفقہ طور پر نعمت عظمیٰ ہے اور اس کا تذکرہ اور اس نعمت رب پر مالک الملک کا شکر بجا لانا امت مسلمہ کے تمام طبقات پر واجب ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree