مجلس وحدت مسلمین بلا امتیاز تکریم انسانیت ، تعظیم انسانیت اور فلاح انسانیت کے مقاصد کے حصول کے لیئے سرگرم عمل ہے،تصور جوادی

25 فروری 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن و مقصد ہے، جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت بچا لی، اور جس نے ایک نفس کو قتل کیا گویا اس نے ساری انسانیت کا قتل کیا، فرمان پرودگار کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلا امتیاز تکریم انسانیت ، تعظیم انسانیت اور فلاح انسانیت کے مقاصد کے حصول کے لیئے سرگرم عمل ہے، نوجوان کسی بھی قوم ، تنظیم یا جماعت کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کے جنون کو صیح سمت میں استعمال کرنے میں ہی ملت و قوم کی بقاء ہے، تاریخ گواہ ہے آج تک جتنی بھی تبدیلیاں و انقلاب آئے ہیں نوجوانوں کا اس میں اہم کردار ہے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ اسکاؤٹس کا کام خدمت انسانیت ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی گروہ سے ہو، ملت و ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنانا اسکاؤٹس کا بنیادی فریضہ ہے، ہمارے نزدیک انسان چاہے کافر ہی کیوں نہ ہو بلا جواز اسکا قتل، اس کی عزت و ناموس سے کھیلنا جائز نہیں، ہم تو رحمت العالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پہنچائے ہوئے اسلام پر عمل پیرا ہیں ، اپنے ملک میں اقلیتوں پر ظلم کے خلاف ہیں ، نہ کہ ظلم کرنے والے، ان کی جان مال عزت و آبرو کے محافظ ہیں ، لائق تکریم سمجھتے ہیں، اس وقت تک جب تک وہ اس ملک کے وفادار رہیں گے، اس قوم سے خیانت نہیں کریں گے، قوم، ملت و ملک کے غدار چاہے وہ اسلام کا لبادہ کیوں نہ اوڑھے ہوئے ہو ، ہم نے نہ کل مانا تھا نہ اب مانیں گے، ہم ملک و ملت کی سربلندی کے لیئے خون کے آخری قطرے تک میدان میں موجود رہیں گے، ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ وحدت اسکاؤٹس اسی شعار کو عملی جامہ پہنانے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں گے، انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کے لیئے اپنے آپ کو آمادہ رکھیں ، قوم جب بھی مشکل میں ہو اپنے آپ کو اس کی خدمت کے لیئے پیش پیش رکھیں۔

 

وحدت اسکاؤٹس اوپن گروپ آزاد جموں و کشمیرکا اجلاس ریاستی دفتر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد میں ہوا، اجلا س کی صدارت مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر سید انصر عباس نقوی نے کی۔جب کہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ہوئے ، ریاستی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر و سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی نے بھی اجلا س میں خصوصی شرکت کی، اجلاس میں وحدت اسکاؤٹس کی ریاستی کابینہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree