آزادکشمیر: جشن مولود کعبہ اور تیظیمی کنونشن کا انعقاد، علامہ تصور جوادی دوبارہ ریاستی سیکریٹری جنرل منتخب

30 مئی 2013

PIC 01 MWM AJKوحدت نیو ز (مظفر آباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی جانب سے جشن مولود کعبہ اورسالانہ تنظیمی کنونشن کا انعقاد ‘ تمام اضلاع کی کارکردگی رپورٹس پیش ‘ اطمینان کا اظہار، علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی دوسری مرتبہ کثرت رائے سے سیکرٹری جنرل منتخب ‘سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستانِ ناصر ملت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے نو منتخب سیکریٹری جنرل سے حلف لیا ‘ مرکزی قائدین علامہ امین شہیدی‘ سیکرٹری سیاسیات سیدناصر عباس شیرازی نے بھی کنونشن اور تقریب حلف برداری سے خطاب کیا ‘ جبکہ زعیم ملت مفتی سید کفایت حین نقوی نے علالت کے باوجود شرکت کی۔

تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ معاشرے میں صرف دو طبقات ہوتے ہیں ‘ ایک ظالم ‘دوسرا مظلوم ‘ اسلام ‘دین انسانیت ہے ‘ اور انسانیت کا تقاضا یہی ہے کہ ظالم کے مقابلے میں ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا جائے ‘ مظلوم چاہے کسی بھی مذہب کا ماننے والا ہو ‘ مجلس وحدت مسلمین دین اور سیاست کو الگ نہیں سمجھتی ‘ اور دینی احکامات کے مطابق مظلوم کی حمایت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو سیاست کہتے ہیں ‘ جبکہ ہر وہ حکمت عملی جو دینی اقدار و اُصولوں کے منافی ‘ مکرو فریب کیساتھ اختیار کی جائے تاکہ مخصوص اہداف حاصل ہوں ‘ وہ انسانی ‘ اسلامی ‘ شرعی اعتبار سے گمراہی ہے ‘ جس کے جال میں لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے ‘ وطن عزیز میں یہی طرز سیاست ہے جو رواج پا چکا ہے ‘ اور ملک و قوم کیلئے آزمائش بنا ہوا ہے ، مجلس وحدت مسلمین کا سیاست میں آنا اور انتخابی عمل کا حصہ بننا حقیقی اسلامی طرز سیاست کا فروغ ہے ‘ اور اس میں ملک و قوم کی بقاء اور سلامتی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ راجا ناصر عباس نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ کام جس سے وطن کو نقصان پہنچے ‘ گناہ اور حرام ہے ‘ اور ہم پاکستانی عوام کو یہی بتانا چاہتے ہیں کہ وطن کو نقصان پہنچانے والی منظم قوتوں کی سازشوں کا توڑ کرنے کیلئے اکٹھی ہو جائیں ‘ ظالم نے بڑی چالاکی اور مکاری سے مظلوموں کو شیعہ سنی ‘ علاقائی ‘ لسانی بنیادوں پر تقسیم کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔

تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ سرزمین کشمیر اولیائے کرام‘ صوفیائے کرام کی تبلیغ اور کردار کی بدولت محبتوں کا نمونہ چلی آ رہی ہے لیکن یہاں بھی نفرتوں کا بیج ڈالا جا رہا ہے ‘ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میدان سیاست میں رہ کر لوگوں کی کردار سازی کریں گے ‘ اُنکے سیاسی شعور ‘ روحانی معیارات کو بلند کریں گے تاکہ امام زمانہ کے بہترین ساتھی بن سکیں ‘ حالیہ عام انتخابات میں سُنی تحریک ‘ سُنی اتحاد کونسل نے ہمارے اُمیدواروں کی حمایت کی ‘ اور سُنی شیعہ اتحاد و وحدت کو بڑھایا ‘ جسے ختم کرنے کیلئے تکفیری گروہ نے عرصہ دراز سے کوشش جاری رکھی ہوئی ہیں ۔اس موقع پر ضلع نیلم ،ضلع ہٹیاں بالا ،ضلع کوٹلی ،ضلع باغ ،ضلع مظفرآباد ،ضلع راولاکوٹ کے سیکرٹری جنرلز نے بھی اپنے خیالات کااظہا ر کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree